(1) خواب میں اسحاق علیہ السلام کی زیارت غم و تکلیف کی علامت ہے۔ لیکن اگر اس کا بیٹا ہے تو اس کو عاق کرنے پھر اس کے مطیع ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) کبھی ان کا دیدار کرنا بشارت اور خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ (۳) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے کہ اسحاق علیہ السلام کی رؤیت کی تعبیر رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچنے اور پھر اللہ تعالی کی طرف سے اس تکلیف کے رفع ہونے سے کی جاتی ہے ۔ (۴) اگر کسی نے حضرت اسحاق علیہ السلام کی زیارت ان کے حسن جمال اور انتہائی اچھی حالت میں کی تو اس کی تعبیر یہ ہے رزق، عزت و شرف و بشارت کی دولت سے مالا مال ہوگا اور اس کی نسل سے بہت سے بادشاہ رؤسا اور صالح لوگ پیدا ہوں گئے اور اگر ان کی زیارت اچھی حالت میں نہیں کی تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی بینائی ختم ہو جائیگی۔ (۵) کبھی ان کی رؤیت کی تعبیر غم سے خوشی کی طرف تنگی سے وسعت کی طرف معصیت سے طاعت کی طرف اور نافرمانی سے فرمانبرداری کی طرف رجوع سے کی جاتی ہے۔ (۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی شکل وصورت حضرت اسحاق علیہ السلام جیسی ہوگئی یا ان کا لباس پہن لیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب موت کے دہانے میں پہنچ جائے گا۔ اور اس سے نجات ملے گی۔
حضرت اسحاق علیہ السلام
09
Jun