الف ،آ کی تعبیریں

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ :ان کی رؤیت ولایت و خلافت ملنے ہم عصروں سے آگے نکلنے اور بڑوں کے سامنے معزز ہونے کی دلیل ہے۔ اور کبھی ان کی رؤیت اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے صداقت کی حفاظت کرنے کی علامت ہوتی ہے ان کی رؤیت غلام آزاد کر نے سچ بولئے درست رائے رکھنے اور خوابوں کی تعبیر کر سکنے پر دلالت کرتی ہے اور ان کو دیکھنا اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے، خوف زدہ ہونے اور چھپ جانے، شدائد سے نجات پانے مثلا اللہ تعالی کے راستے جہاد کرنے حج کرنے اور علم کی دولت سے سرفراز ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ جس نے حضرت ابو بکر صدیق کو دیکھا تو وہ لوگوں پر شفقت کرے گا جس نے دیکھا کہ گویا وہ حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ بیٹھا ہے تو وہ حق کا تابع ہوگا اور سنت کے مطابق عمل کرے گا امت محمدیہ کا خیر خواہ ہوگا۔