الف ،آ کی تعبیریں

حضرت ابراہیم علیہ السلام

(1) خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دیدار خیر و برکت عبادت و بزرگی رزق ایثار مقامات مقدسہ کی تعمیر کا اہتمام اولاد صالح امر بالمعروف نہی عن المنکر ، علم ہدایت اللہ تعالٰی کی اطاعت میں رشتہ داروں اور اہل عیال کوچھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ اس طرح ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا والد شفیق ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے وہ ابو اسلام میں انہوں نے ہمیں مسلم کے نام سے موسوم کیا ۔ (۲) بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کی رویت شدائد میں مبتلا ہونے کے بعد امن کے نجات ملنے پر دلالت کرتی ہے۔ (۳) بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا رشتہ داروں کے درمیان اصلاح کا مشکل ہونا یا خیر کے توقع رکھنے والے کے لئے خیر کے مشکل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا نجوم کا علم رکھتا ہو یا تعبیر الرویا کا عالم ہو تو اس کی تعبیر اور پیشنگوئی میں خلل و غلطی کا وقوع ہوگا۔ (۴) بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کی بیت نیکی کی طرف رہنمائی نیکی پر مداومت و حفاظت اور اور برادران بد خواہ سے دوری پر دلالت کرتی ہے(5)کسی وقت ابراہیم علیہ السلام کو اس حالت میں دیکھنا کہ وہ خواب دیکھنے والے کو چھو رہے ہیں محبت الہی کی دلیل ہے۔اگر کسی کے اعضاء میں سےاگر کسی کے اعضاء میں سے کسی عضو میں تکلیف ہو اور وہ خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اسے اس سے مس کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی شفا اور اللہ کی طرف سے عافیت کی دلیل ہے۔(6) اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کی رویت حج بیت اللہ نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔(7) اگر کوئی عورت خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا شوہر اس کی اولاد کی وجہ سے اسے تکلیف پہنچائے گا۔یا اس کی بعض اولاد تکلیف میں مبتلا ہوگی۔اور پھر اسے نجات مل جائے گی۔(8) ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کے بیٹوں میں سے کوئی ایک اپنی بیوی کو طلاق دے گا(۔9) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا وہ ابراہیم علیہ السلام بن گیا یا ان کا مصاحب ہوا تو دلیل ہے دشمنوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے اور پھر دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب و منصور ہونے کی۔(10) کبھی کبھی ابراہیم علیہ السلام کے خواب میں دیدار کی تعبیر ولایت امام عادل ہونے یا اس کے سب یہ لوگوں کی ہم نشینی سے کی جاتی ہے اور بعض مرتبہ بڑوں کی طرف سے کوئی خوشخبری پہنچانے والے سے تعبیر کی جاتی ہے(11) کسی نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب ہوگا کا بھی اس کی دلالت امامت و حکومت پر فائز ہو کر عدل و انصاف کرنے پر ہوتی ہے یا پھر یہ تعبیر ہوتی ہے اس صفت سے متصف شخص کا مصاحب ہوگا یا اس کو نا امیدی کے بعد رزق عطا کیا جائے گا کبھی بڑوں کی طرف سے پیغام رساں آنے کی علامت سمجھی جاتی ہے یا دلیل ہے زوجہ مومنہ نصیب ہوگی اور حکومت وقت سے تکلیف پہنچے گی لیکن اس سے جلد نجات ملے گی۔12) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا ابراہیم علیہ السلام اس کو اپنی طرف بلا رہے ہیں اور اس کا جواب تلبیہ کی صورت میں دے کر تیزی سے ان کی طرف جا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کا مرتبہ بلند ہوگا۔

اور حکومت وقت سے تکلیف پہنچے گی لیکن اس سے جلد نجات ملے گی ۔ (۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا ابراہیم علیہ السلام اس کو اپنی طرف بلا رہے ہیں اور وہ اس کا جواب تلبیہ کی صورت میں دے کر تیزی سے ان کی طرف جارہا ہے تو تعبیر یہ ہے صاحب خواب کا مرتبہ بلند ہوگا۔ (13) اگر کسی نے دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام اسے آواز دے رہے ہیں اور یہ اس کا جواب نہیں دے رہا۔ یا دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام اسے ڈانٹ رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں یا ابراہیم علیہ السلام کود یکھا کہ وہ ناراض ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ حج کی طاقت رکھتے ہوئے بھی حج نہیں کر سکے گا یا نماز چھوڑ دیگا یا امام کو برا بھلا کہے گا یا منافق ہو جائے گا۔ (14) اگر کسی کافر نے ابراہیم علیہ السلام کی خواب میں زیارت کی تو یہ دلیل ہےاس کے مسلمان ہونے کی اگر گناہ گار زیارت کرے تو گناہوں سے تائب ہوگا اور تارک الصلوة کا زیارت
کرنا محافظت صلوٰۃ کی دلیل ہے۔ (15) اگر کسی کی صورت ابراہیم علیہ السلام کی صورت کی طرح ہوگئی یا ان کے لباس کوزیب تن کیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کسی مصیبت وبلا سے سابقہ پڑے گا ۔ (16) بعض دفعہ ابراہیم علیہ السلام کی رویت غم وہم دور ہونے، خیر نصیب ہونے وسعت دنیاوی اور ہدایت یافتہ ہونے کی دلیل ہے۔ (17) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا (گناہ گار ) والد کی نافرمانی کی علامت ہوتی ہے۔