روحانیات زیارات کے اعمال

حصول کشف کا عمل

صفت نور سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ذاتی نام کو شامل کرنے سے اس کے اثرات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں یعنی جب یا اللہ یا نور پڑھا جائے تو اس کی تاثیر کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس وظیفے کو پڑھنے سے انسان پر 8 نور روشن ہوتے ہیں جن میں سے ایک نور کشف ہے۔ دوسرا خود قلب ہے، تیسر انور ایمان، چوتھا نور نفس، پانچواں نور روح، چھٹا نور عقل، ساتواں نور سر، آٹھواں نور معرفت ہے۔ حصول کشف کے لیے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمل شروع کیا جائے ۔ بعد از نماز عشاء دو نفل حاجت ادا کر کے اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 256 مرتبہ اس اسم پاک (یا نور)کو 260 دن پڑھے۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ اگر یہ عمل کسی مرد کامل کی زیر پناہ یا اس کی اجازت سے کیا جائے تو نہ صرف اس کی مدت کم ہو جاتی ہے بلکہ منزل کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔ 70 دن میں عمل مکمل ہو جاتا ہے۔