تقدیر پر ایمان(مشکوۃ)

حدیث نمبر 80

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلّٰى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ حَتَّى الْعَجْزِ وَالْكَيْسِ» .رَوَاهُ.مُسْلِمٌ.
ترجمه حديث.
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز اندازے سے ہے یہاں تک کہ عاجزی اورعقلمندی ۱؎ (مسلم)
شرح حديث.
۱؎ اس حدیث کی تفسیروہ آیت ہے”کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ“یعنی انسان کا بس اور بےبسی علم وجہالت سب پہلے مقرر ہوچکے ہیں۔
مأخذ.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:80