بڑے گناہ اور نفاق کی علامات(مشکوۃ)

حدیث نمبر 60

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِذَا زَنَى الْعَبْدُ خَرَجَ مِنْهُ الْإِيْمَانُ فَكَانَ فَوْقَ رَأْسِهِ كَالظُّلَّةِ فَإِذَا خَرَجَ مِنْ ذٰلِكَ الْعَمَلِ رَجَعَ إِلَيْهِ الْاِيْمَانُ» رَوَاهُ الْتِّرْمِذِيُّ وَ أَبُوْدَاوٗدَ
ترجمه.
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کوئی بندہ زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے اس کے سر پر شامیانہ کی طرح ہوجاتا ہے ۱؎ پھر جب بندہ اس بدعمل سے علیحدہ ہوجاتا ہے تو ایمان بھی اس کی طرف لوٹ آتا ہے ۲؎
شرح حديث.
۱؎ اس کی تفسیر پہلے گزرچکی ہے کہ یہاں نور ایمان یاغیرت ایمانی نکلنا مراد ہے نہ کہ اصل ایمان کا نکل جانا۔
۲؎ یعنی جب توبہ کرلیتا ہے تو توبہ کی برکت سے ایمان کا نور اور غیرت لوٹ آتے ہیں۔
مأخذ.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:60