وعَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَه إِلَّا الله َ .رَوَاهُ أَحْمَدُ
ترجمه.
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی چابیاں ۱؎ کلمہ شہادت ہے کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں۔اسے احمد نے روایت کیا۔
شرح حديث.
۱؎ یعنی بغیر درستیٔ عقیدہ کوئی شخص جنت میں نہیں جاسکتا اور درستیٔ عقائد خود جنت اوروہاں کے تمام مقامات کی چابی ہے اس لئےمفاتیح جمع فرمایا گیایعنی وہاں کے ہر مقام کی چابی کلمہ طیّبہ ہے،ہم پہلے عرض کرچکے کہ کلمہ سے مراد سارے عقائد اسلامیہ ہیں،لہذا منافقین اور مرتدین اگرچہ عمر بھر کلمہ پڑھیں مگر جنتی نہیں۔
مأخذ. کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:40
حدیث نمبر 40
24
Apr