علم کا بیان, مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح

حدیث نمبر 220

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: “مَنْ خَرَجَ فِي طَلَبِ الْعِلْم فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتّٰی يَرْجِعَ”. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدَّارِمِيُّ.
ترجمه حديث.
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو تلاش علم میں نکلا وہ واپسی تک الله کی راہ میں ہے ۱؎
شرح حديث.
۱؎ یعنی جو کوئی مسئلے پوچھنے کے لیئے اپنے گھر سے،یا علم کی جستجو میں اپنے وطن سے علماء کے پاس گیا وہ بھی مجاہد فی سبیلاللہ ہے،غازی کی طرح گھر لوٹنے تک اس کا سارا وقت اور ہر وقت اور ہر حرکت عبادت ہوگی،گھر آجانے کے بعد یہ ثواب ختم ہو جائے گا،پھر عمل اور تبلیغ کرنے کا ثواب شروع ہوگا۔لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ علم صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعدموت بھی ملتا رہتا ہے۔
مأخذ و مراجع.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:220