ایمان و کفر کا بیان, باب الایمان(مشکوۃ)

حدیث نمبر 21

وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَأَمَّا شَتْمُهٗ إِيَّايَ فَقَوْلُهٗ: لِيْ وَلَدٌ وَسُبْحَانِيْ أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ .
ترجمه.
حضرت ابن عباس کی روایت میں یوں ہے کہ انسان کا مجھے گالی دینا اس کی یہ بکواس ہے کہ میں صاحبِ اولادہوں میں اس سے پاک ہوں کہ بیوی بچے اختیارکروں ۱؎ (بخاری)
شرح حديث.
۱؎ کیونکہ بیوی خاوند کی ہم جنس ہی ہوسکتی ہے۔انسان کی بیوی جنّاتنی یا گائےبھینس نہیں ہوسکتی،اگرنعوذ باللّٰهِ رب کی بیوی ہوتی تو وہ اس کی ہم جنس بلکہ اس کی ہم قوم بھی ہوتی، رب جنس و قوم سے پاک ہے۔
مأخذ. کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:21