علم کا بیان, مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح

حدیث نمبر 199

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنْ حَدَّثَ عَنِّي بِحَدِيثٍ يَرٰى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبِيْنَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
ترجمه حديث.
روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب اور مغیرہ ابن شعبہ سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جو میری طرف سے ایسی بات نقل کرے جسےجھوٹ جانتا ہے تو وہ جھوٹوں میں سے ایک ہے۲؎(مسلم).
شرح حديث.
۱؎ سمرہ قبیلہ بنی نزار سے ہیں،انصار کے حلیف ہیں،بہت احادیث کے حافظ ہیں، 59 ھ میں بصرے میں وفات پائی۔حضرت مغیرہ بنی ثقیف سے ہیں،خندق کے سال اسلام لائے،ہجرت کرکے مدینہ طیبہ آگئے،امیر معاویہ کی طرف سے کوفہ کے حاکم رہے،ستر 70 سال عمر ہوئی، 50 ھ کوفہ میں وفات ہوئی۔
۲؎ یعنی حدیث گھڑنا بھی گناہ اور دیدہ ودانستہ موضوع حدیث بیان کرنا بھی گناہ،بلکہ جس حدیث کے متعلق موضوع ہونے کا گمان غالب ہو اسے بھی بیان نہ کرے فقط موضوعیت کا وہم کافی نہیں،ہاں اس کی موضوعیت بتا کر ذکر کرنا جائز ہے تاکہ لوگ بچیں۔
مأخذ و مراجع.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:199