قرآن و سنت کی اہمیت ( مشکوۃ)

حدیث نمبر 196

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِنَّ أَحَادِيثَنَا يَنْسَخُ بَعْضَهَا بَعْضًا كَنَسْخِ الْقُرْآنِ»
ترجمه حديث.
اور روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہماری بعض حدیثیں بعض کو قرآن کی طرح منسوخ کرتی ہیں ۱؎
شرح حديث.
۱؎ یعنی جیسے آیات کی ناسخ ہیں ایسے ہي بعض احادیث بعض کی۔خیال رہے کہ نسخ کے معنے ہیں بیان علت نہ کہ تبدیلی یعنی ناسخ یہ بیان کرتا ہے کہ منسوخ حکم کی مدت آج تک تھی جیسے طبیب کا اپنا نسخہ بدلنا۔
مأخذ و مراجع.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:196