وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اَلْوَائِدَۃُ وَالْمَوْءُ وْدَۃُ فِی النَّارِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ .
ترجمه حديث.
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ دفن کرنے والی ماں اور زندہ دفن کی ہوئی بچی دونوں دوزخ میں ہیں ۱؎ (ابوداؤد)
شرح حديث.
۱؎ مالدار کفارِ عرب اپنی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ گاڑ دیتے تھے،حدیث کے ظاہری معنٰے یہ ہیں کہ یہ ماں اور بچی دونوں جہنمی۔ماں کفر حقیقی کی وجہ سے اور بچی کفر حکمی کی بنا پر،تب تو اس کی تحقیق وہ ہے جو پہلے گزر چکی۔ایک احتمال یہ ہے کہ وائدہ سے مراد وہ جنا نے والی دائی جو بچی کو دفن کراتی تھی اور موؤدہ سے مراد وہ ماں جس کی بچی دفن کی گئی،تو یہ حدیث بالکل ظاہر ہے کہ دونوں عورتیں اپنے اپنے کفر کی بنا پرجہنم میں گئیں۔
مأخذ.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:112
حدیث نمبر 112
06
May