تقدیر پر ایمان(مشکوۃ)

حدیث نمبر 103

ترجمه حديث.
روایت ہے ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے دل کی مثال اس پر کی سی ہے جو میدانی زمین میں ہو جسے ہوائیں ظاہروباطن الٹیں پلٹیں ۱؎ (احمد)
شرح حديث.
۱؎ دل گویا پَتّہ ہے دنیا بڑا میدان اورصحبتیں تیز ہوائیں اگر یہ پتہ کسی بھاری پتھر کے نیچے آجائے تو ہواؤں کی زد سے محفوظ رہتا ہے اگر ہم گنہگارکسی شیخ کی پناہ میں آجائیں توان شاء اللّٰہ بے دینی سے محفوظ رہیں گے بیعت مرشد کا یہ ہی منشاءہے۔
مأخذ.
کتاب:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:103