الف ،آ کی تعبیریں

حج یا عمرہ کے لیے احرام باندھنے کی تعبیر

احرام باندھنا
(1) حج یا عمرہ کے لیے احرام باندھنے کی تعبیر غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور شادی شدہ کے لئے طلاق ہے۔۔
(۲) مریض کے لئے موت اور کپڑوں سے ننگا ہونے سے کی جاتی ہے۔ اور اگر صاحب خواب اہل شر میں سے ہو تو وہ حرام کھانے میں منفرد ہو گا، خصوصا غیر اشہر حج میں ۔(۳) خواب میں احرام باندھ کر جانور کا شکار کرنا مالی نقصان کی علامت ہے مگر بقدر شکار (۴) خواب میں شتر مرغ شکار کرنا بیداری میں اونٹ تاوان دینے کی علامت ہے اور وحشی گدھا شکار کرنا گائے تاوان دینے کی دلیل ہے ۔(۴) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو اور بیوی کو احرام باندھتےہوئے دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دیگا اور وہ اس پر حرام ہو جائیگی ۔