ہپناٹسٹ کے لئے مقام ایسا ہونا چاہئے جہاں شوروغل قطعی نہ ہو۔ اس کے لیے دو کمرے ہونے چاہئیں۔ ایک انتظار کا دوسرے معالجے کا۔ کمرے میں ٹیلی فون نہ ہو۔ کمرے کا ماحول بارعب ہو۔صاف ستھرا ہو۔ ہلکی روشنی آتی ہو۔ ایک آرام کرسی اور ایک صوفہ ہونا چاہئے جس پر مریض لیٹ سکے۔اگر ٹیپ ریکارڈرخرید سکیں تو بہت مفید ثابت ہو گا۔ اس طرح آپ اپنی سجیشن بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں اور زیر علاج مریض کی گفتگو بھی ہلکہ آپ کو سب کچھ یاد رہے اور دوبارہ سن بھی سکیں۔ مریض کے ساتھ اس کا کوئی عزیز ہونا چاہئے۔ بالخصوص عورتوں کو تنہائی میں ہرگز پناٹائز نہ کریں کیونکہ عین ممکن ہے کہ کوئی آپ کو محض پھانسنے کے لئے آپ پر کوئی الزام تھوپ دے کہ آپ نے دوران ہیپناٹزم اس کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا ہے۔ اس طرح آپ قانون کی زد اور بدنامی سے محفوظ رہیں گے کیونکہ ابھی تک عوام میں تصور کرتے ہیں کہ عامل جو چاہے کر سکتا ہے۔ حالانکہ یہ غلط ہے۔
جگہ کا انتخاب
14
Apr