ہیپناسس

جگانے کا اصول

اس سے پہلے کہ آگے بڑھا جائے جگانے کے اصولوں کے بارے میں بھی کچھ بتا دیا جائے۔ کبھی کبھی نو مشق بھی نیند طاری کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مگر جگانے میں ناکام رہتا ہے۔ وہ عموما گھبرا کر اپنے حواس کھو دیتا ہے کیونکہ وہ اپنے دل میں یہ خدشات پیدا کر لیتا ہے کہ نہ جانے کیا مصیبت آجائے گی۔ اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ اگر معمول کو جگایا نہ جائے تو عموما اس پر کوئی برا اثر نہیں ہوتا۔ وہ کچھ دیر بعد خود بخود ہی اٹھ جاتا ہے۔ بجائے اس کے کہ عامل گھبراہٹ میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگے یا معمول کو جھنجوڑنا شروع کر دے اس کو چاہئے کہ وہ معمول کی جانب سے توجہ ہٹا کر خاموشی سے بیٹھ جائے۔ عام طور پر کچھ دیر بعد معمول خود بخود ہشاش بشاش اٹھ جائے گا۔ اس لئے ہر طریقے کے ساتھ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ جب تم اٹھو گے تو ہشاش بشاش اٹھو گے۔ یہ ایک قسم کی پوسٹ ہپناٹک سجیشن” (ہدایت بعد از تنویم ہوتی ہے) اگر یہ سجیشن نہ دی جائے تو ممکن ہے معمول اٹھنے کے بعد تکان محسوس کرے۔ اس لئے ہر طریقے کے ساتھ یہ سجیشن دیں اور ساتھ ہی یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ جب میں جگاؤں گا تم جاگ اٹھو گے اور اگر کوئی جگانے کا اشارہ بھی مقرر کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ مثلاً یہ کہا جائے کہ جب میں چٹکی بجاؤں اور کہوں کہ جاگ جاؤ تو تم جاگ اٹھو گے یا جب میں تالی بجاؤں تو تم جاگ اٹھو گے یا جب میں تم پرپھونکوں اور کہوں کہ جاگ اٹھو تو فورا جاگ اٹھو گے۔ خیال رہے کہ جب آپ کوئی جگانے کا اشارہ بتائیں تو پھر اس طریقے پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ کسی اور طریقے سے وہ نہیں جاگ سکے گا۔ مثلاً اگر آپ نے کہا کہ جب میں پھونکوں اور کہوں کہ جاگ اٹھو تو تم جاگ جاؤ گے مگرجگاتے وقت آپ پھونکنا بھول گئے۔ اب آپ اسے کتنا بھی جاگنے کا حکم دیں مگر وہ نہیں جاکے گا تاوقتیکہ آپ اس پر پھونکیں نہیں۔ اس لئے جو سجشن دیں اس پر عمل کریں ورنہ دشواری ہوگی۔ کبھی کبھی

معمول پر بہت گہری نیند طاری ہوجاتی ہے اور وہ عامل کی بات نہیں سنتا اور سوتا رہتا ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے کہ معمول کو آپ سلانے کے بعد کچھ عرصہ خاموش ہو گئے۔ اس لئے ضروری ہے کہ معمول کے لاشعور کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے مسلسل گفتگو کرتے رہیں۔ جب گفتگو ختم ہو جائے تو جگا دیں۔ اگر آپ نے زیادہ وقفہ دیا تو معمول گھری نیند سوجائے گا۔ اگرچہ ایسی صورت بہت کم پیدا ہوتی ہے لیکن اگر ایسا ہو جائے توگھبرانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی معمول کو تنہا چھوڑ کر کہیں جائیں۔ اگر آپ گھبرا گئے تو معمول آپ کے اختیار سے باہر نکل جائے گا اور آئندہ آپ اسے ہپناٹائز نہیں کر سکیں گے کیونکہ آپ کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ پوسٹ پینا تک سجیشن میں دو چیزوں کو آپس میں خلط ملط نہ کریں۔ یعنی ایک طرف تو آپ یہ سجیشن دے دیں کہ تم اس وقت تک نہ جاگو گے جب تک میں نہ جگاؤں گا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیں کہ تم دو بجے تک سوتے رہو گے اس طرح معمول کالاشعور تذبذب میں پڑ جائے گا اور دونوں سجیشن بے کار ہوجائیں گے اس لئے پوسٹ ہپناٹک سجیشن دیتے وقت بہت احتیاط سے کام لیں۔ عام طور پر معمول سے یہ کہہ دینا ہی کافی ہو گا کہ میں تم کو جب جگاؤں گا تو تم فورا جاگ اٹھو گے۔ اس کے ساتھ ہی اگر آپ چٹکی بجا دیں یا پھر تالی بجائیں تو کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر آپ نے یہ کہہ دیا کہ تم اس وقت جاگو گے جب میں تالی پیٹوں گا تو پھر تالی بجانا لازمی ہو گا۔ معمول تالی کی آواز کے انتظار میں سوتا رہے گا۔ پوسٹ ہپناٹک سجیشن مفید بھی ہوتی ہے۔ اگر معمول بہت گہری نیند میں چلا گیا ہے تو پوسٹ ہپناٹک سجیشن پر عمل اس کے لئے ناگزیر ہے۔ معمول خواہ کتنی ہی گہری نیند میں کیوں نہ ہو۔ اگر اس کو تالی پیٹنے یا چٹکی بجانے کا سجیشن مل چکا ہے تو وہ اس پر عمل ہوتے ہی جاگ اٹھے گا۔ اس بات کو نہ بھولیں کہ اگر معمول نہ جاگے تو کوئی حرج نہیں۔ گھبرائیے نہیں۔ اپنے اوپر اعتماد رکھیے اور خاموش بیٹھے

جگانے کا اصول : اس سے پہلے کہ آگے بڑھا جائے جگانے کے اصولوں کے بارے میں بھی کچھ بتا دیا جائے۔ کبھی کبھی نو مشق بھی نیند طاری کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مگر جگانے میں ناکام رہتا ہے۔ وہ عموما گھبرا کر اپنے حواس کھو دیتا ہے کیونکہ وہ اپنے دل میں یہ خدشات پیدا کر لیتا ہے کہ نہ جانے کیا مصیبت آجائے گی۔ اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ اگر معمول کو جگایا نہ جائے تو عموما اس پر کوئی برا اثر نہیں ہوتا۔ وہ کچھ دیر بعد خود بخود ہی اٹھ جاتا ہے۔ بجائے اس کے کہ عامل گھبراہٹ میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگے یا معمول کو جھنجوڑنا شروع کر دے اس کو چاہئے کہ وہ معمول کی جانب سے توجہ ہٹا کر خاموشی سے بیٹھ جائے۔ عام طور پر کچھ دیر بعد معمول خود بخود ہشاش بشاش اٹھ جائے گا۔ اس لئے ہر طریقے کے ساتھ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ جب تم اٹھو گے تو ہشاش بشاش اٹھو گے۔ یہ ایک قسم کی پوسٹ ہپناٹک سجیشن” (ہدایت بعد از تنویم ہوتی ہے) اگر یہ سجیشن نہ دی جائے تو ممکن ہے معمول اٹھنے کے بعد تکان محسوس کرے۔ اس لئے ہر طریقے کے ساتھ یہ سجیشن دیں اور ساتھ ہی یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ جب میں جگاؤں گا تم جاگ اٹھو گے اور اگر کوئی جگانے کا اشارہ بھی مقرر کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ مثلاً یہ کہا جائے کہ جب میں چٹکی بجاؤں اور کہوں کہ جاگ جاؤ تو تم جاگ اٹھو گے یا جب میں تالی بجاؤں تو تم جاگ اٹھو گے یا جب میں تم پرپھونکوں اور کہوں کہ جاگ اٹھو تو فورا جاگ اٹھو گے۔ خیال رہے کہ جب آپ کوئی جگانے کا اشارہ بتائیں تو پھر اس طریقے پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ کسی اور طریقے سے وہ نہیں جاگ سکے گا۔ مثلاً اگر آپ نے کہا کہ جب میں پھونکوں اور کہوں کہ جاگ اٹھو تو تم جاگ جاؤ گے مگرجگاتے وقت آپ پھونکنا بھول گئے۔ اب آپ اسے کتنا بھی جاگنے کا حکم دیں مگر وہ نہیں جاکے گا تاوقتیکہ آپ اس پر پھونکیں نہیں۔ اس لئے جو سجشن دیں اس پر عمل کریں ورنہ دشواری ہوگی۔ کبھی کبھی

معمول پر بہت گہری نیند طاری ہوجاتی ہے اور وہ عامل کی بات نہیں سنتا اور سوتا رہتا ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے کہ معمول کو آپ سلانے کے بعد کچھ عرصہ خاموش ہو گئے۔ اس لئے ضروری ہے کہ معمول کے لاشعور کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے مسلسل گفتگو کرتے رہیں۔ جب گفتگو ختم ہو جائے تو جگا دیں۔ اگر آپ نے زیادہ وقفہ دیا تو معمول گھری نیند سوجائے گا۔ اگرچہ ایسی صورت بہت کم پیدا ہوتی ہے لیکن اگر ایسا ہو جائے توگھبرانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی معمول کو تنہا چھوڑ کر کہیں جائیں۔ اگر آپ گھبرا گئے تو معمول آپ کے اختیار سے باہر نکل جائے گا اور آئندہ آپ اسے ہپناٹائز نہیں کر سکیں گے کیونکہ آپ کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ پوسٹ پینا تک سجیشن میں دو چیزوں کو آپس میں خلط ملط نہ کریں۔ یعنی ایک طرف تو آپ یہ سجیشن دے دیں کہ تم اس وقت تک نہ جاگو گے جب تک میں نہ جگاؤں گا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیں کہ تم دو بجے تک سوتے رہو گے اس طرح معمول کالاشعور تذبذب میں پڑ جائے گا اور دونوں سجیشن بے کار ہوجائیں گے اس لئے پوسٹ ہپناٹک سجیشن دیتے وقت بہت احتیاط سے کام لیں۔ عام طور پر معمول سے یہ کہہ دینا ہی کافی ہو گا کہ میں تم کو جب جگاؤں گا تو تم فورا جاگ اٹھو گے۔ اس کے ساتھ ہی اگر آپ چٹکی بجا دیں یا پھر تالی بجائیں تو کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر آپ نے یہ کہہ دیا کہ تم اس وقت جاگو گے جب میں تالی پیٹوں گا تو پھر تالی بجانا لازمی ہو گا۔ معمول تالی کی آواز کے انتظار میں سوتا رہے گا۔ پوسٹ ہپناٹک سجیشن مفید بھی ہوتی ہے۔ اگر معمول بہت گہری نیند میں چلا گیا ہے تو پوسٹ ہپناٹک سجیشن پر عمل اس کے لئے ناگزیر ہے۔ معمول خواہ کتنی ہی گہری نیند میں کیوں نہ ہو۔ اگر اس کو تالی پیٹنے یا چٹکی بجانے کا سجیشن مل چکا ہے تو وہ اس پر عمل ہوتے ہی جاگ اٹھے گا۔ اس بات کو نہ بھولیں کہ اگر معمول نہ جاگے تو کوئی حرج نہیں۔ گھبرائیے نہیں۔ اپنے اوپر اعتماد رکھیے اور خاموش بیٹھےرہیے۔