خوابوں کی تعبیر, ج

ج

(۱)اس کی دلالت بادشاہ پر جو اس کے امور کی نگرانی کرتا ہے ہوتی ہے اور اس سے اسلام کی ترقی کی طرف بھی اشارہ ہے اور اس سے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والے حاکم پر بھی دلالت ہوتی ہے اور جامع مسجد اس بازار پر بھی دال ہے جس کی طرف لوگ منافع حاصل کرنے کی غرض سے رخ کرتے ہیں اور اپنی کوششوں کی بقدر منافع کما کر اس سے نکلتے ہیں
(۲) اس کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جس کی تابعداری لازمی ہے مثلاً والد استاذ مربی عالم
(۳)مظلوم کا خواب میں جامع مسجد میں داخل ہونا اس کے ساتھ انصاف ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۴)اسی کی طرح اس کی دلالت قرآن کریم پر بھی ہوتی ہے
(۵)کبھی دریا پر اور حمام پر جو محل طہارت ہے اور مقبرہ پر جو محل خشوع ہے دلالت ہوتی ہے۔ اسی طرح اس کی دلالت غسل، خوشبو، خاموشی اور توجہ الی القبلہ۔ اور پاکدامنی اور ہر اس چیز پر ہوتی ہے جس کے ذریعہ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے مثلا قلعہ وغیرہ
(۶) اس کی چھتوں کی دلالت بادشاہ کے خواص اور اس کے معاملات سے باخبر لوگوں پر ہوتی ہے اور اس کے ستون بادشاہ کے ماتحت امراء گورنروں کی علامت ہیں۔ اس کی شمعیں اور اس کی دکانیں اور وہ اشیاء جن سے اس کی تزئین ہوتی ہے بادشاہ کے ماتحت علماء پر دلالت کرتی ہیں۔ اور جامع مسجد کے دروازے بادشاہ یا شہر کے دربانوں پر اور اس کے ملازمین کی دلالت بادشاہ کے نائب اور اس کے سیکرٹری اطلاعات پر ہوتی ہے۔
جامع مسجد کی دلالت اگر بادشاہ پر ہو تو اس کی ستونوں کی تعبیر بادشاہ کے اوقات کار سے اور اس کی روشنیوں کی تعبیر فضلاء زمانہ اور فقہاء عصر سے کی جاتی ہے اور اس کی چٹائیوں کی تعبیر اس کے احکام اور فرمان کے وسیع ہونے سے کی جاتی ہے اور اس کی چھتیں ان کتابوں پر دلالت کرتی ہیں جن کو پوشیدہ طور پر نقل کیا ہے اور مشکل میں ان کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس کی اذان دینے کی جگہ لوگوں کے مجمع پر دلالت کرتی ہے اور اس کے منبر کی دلالت غلام پر اور اس کے محراب کی دلالت بادشاہ کی بیوی پر ہوتی ہے۔ کبھی محراب کی دلالت رزق حلال اور زوجہ صالحہ پر بھی ہوتی ہے۔ اور جامع مسجد کے مینار کی تعبیر وزیر اور امام ہے۔ کبھی مینار جامع مسجد کی دلالت اس کے مؤذنین پر اور اس کے قرآن کریم کی دلالت پڑھنے والوں پر اور منبر کی دلالت اس کے خطیب پر اور اس کے دروازوں کی دلالت اس کے دربانوں اور ان کے دوسرے امور روشنیوں اور فرش وغیرہ کی حفاظت کرنے والوں پر ہوتی ہے۔چنانچہ جامع مسجد میں کمی یا زیادتی یا اس کی کسی خاص چیز کا زیادہ یا کم ہونا ان لوگوں کے حالات میں کمی زیادتی کی علامت ہے جن پر یہ اشیاء دلالت کرتی ہیں۔ شامیانوں کی تعبیر جس کو اسلامی حکمران اپنے ساتھ سفر میں لے جاتے ہیں اور عید یا دوسری نمازوں وغیرہ کے لئے نصب کرتے ہیں اقامت دین اور اسلامی اقدار کی بالادستی دشمنوں پر غلبہ وغیرہ سے کی جاتی ہے خواب میں ان کا جلنا اور اس سے بو آنا ساتھی کے گم ہو جانے اور حکومت میں تغیر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اس کی ڈیوڑھی تعبیر بھی ان ڈیوڑھیوں کی تعبیر کی طرح ہے جن کو عبور کر کے قلعوں تک پہنچا جا سکتا ہے
(۳) خواب میں جامع مسجد کے پاس کھڑا ہونا حکمرانوں کے لئے فوجی اور مکانات پر دلالت کرتا ہے اور کبھی جامع مسجد کی دلالت اہل مدینہ اور شہر کے بڑے لوگوں پر ہوتی ہے کبھی اسکے محراب کی دلالت لوگوں کے پیشوا پر اور اسکے منبر کی بادشاہ یا خطیب پر ہوتی ہے۔ اس کے قندیلوں کی دلالت اہل علم اہل خیر جہاد اور سرحدوں کی محافظوں پر ہوتی ہے۔ اور اسکی چٹائیوں کی تعبیر اہل خیر واصلاح اور وہ لوگ ہیں جو مسجد میں نماز کے لئے جمع ہوتے ہیں ۔اور جامع مسجد کے مؤذن کی تعبیر شہر کے قاضی یا ایسے عالم سے کی جاتی ہے جو لوگوں کو راہ راست پر آنے کی دعوت دیتا ہے اور لوگوں کے ہاں اسکی بات مانی جاتی ہے اور اسکی رہنمائی کی پیروی کی جاتی ہے اور اسکی پکار کو سنا جاتا ہے۔ اور اسکی دعا پر آمین کہا جاتا ہے۔ اور اسکے دربانوں کی تعبیر عمال امین اور اسکے محافظ قسم کے لوگ ہیں جولوگوں کی مدافعت اور حفاظت کرتے ہیں


(1) کسی عارض کے بغیر جنون لاحق ہونا مالدار اور معزز ہونے کی دلیل ہے۔اور دنیاوی خوشیوں کے متوجہ ہونے پر دلالت کرتا ہے (۲) اور کسی شئی کے مس کرنے کی وجہ سے مخبوط الحواس ہونا سود خوری کی دلیل ہے۔ اور بعض علماء کے نزد یک جنون لاحق ہونا جنت میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی جنون لاحق ہونا بقدر جنون مال ملنے اور برے قسم کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسراف کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بعض کے نزدیک اس کی دلالت میراث سے ملنے والے کپڑوں پر بھی ہوتی ہے۔ اور بعض کے نزدیک حکومت کرنے کی اہلیت رکھنے والے کے لئے خواب میں مجنون ہونا حکومت ملنے کی دلیل ہے۔ اور بچے کا مجنون ہونا اس کے والد کے غنی ہونے پر دلیل ہے اور عورت کا مجنون ہونا خوشحالی کی علامت ہے۔ اور کبھی خواب میں مجنون ہونا بیداری میں عاشق ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت درد دینے والی پٹائی پر ہوتی ہے۔ اور مجنون ہونا اعمال صالحہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں ٹیکس وصول کرنا زکوۃ اور عشر پر مجبور کرنے کی دلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت رفع منزلت پر بھی ہوتی

(۱) انسان کا اپنے اندر طاقت محسوس کرنا یا اس سے متصف ہونا یا کسی دوسرے کے اندر اس کا مشاہدہ کرنا نفس کے گناہوں یا اس طرح کسی دوسری بری چیز کی طرف مائل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

مریض کے لئے دلیل موت ہے اور کبھی اہل وعیال یا جہاد کی تیاری پر دلالت کرتی ہے۔

خواب میں چھپائی جانے والی بات کو جبراً کہنا علامیہ صدقہ دینے کی علامت ہے اور کبھی اسلامی مرتبے کے بلند ہونے نام بلند ہونے اور اچھے تذکرے ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں متناسب اشیاء کو جمع کرنا مثلا موتی کے ساتھ سونے کو یا منبر کے ساتھ سونے کو یا چاندی کو جواہرات کے ساتھ جمع کرنا اپنے علم یا طریقے یا اپنی رائے کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچانے پر دلالت کرتا ہے۔

اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے :
(۱) ایک دوسرے سے دوری (۲) ایسا کام جو بغیر وضو کے سرانجام دیا جائے چنانچہ خواب میں جنبی ہونا بیداری میں کسی ضرورت کو بغیر وضو کے سرانجام دینے پر دلالت کرتا ہے خواب دیکھا جنبی حالت میں نماز پڑھ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی نیک کام کے لیے سفر کرے گا اور بعض کے نزدیک یہ خواب اس کے دینی فساد پر دلالت کرتا ہے اور بعض اہل تاویل کے مطابق خواب میں جنبی ہوتا بیداری میں معاملات کے مشتبہ ہونے پر دلیل ہوتا ہے۔ او جنبی ہو کر غسل کرنے کے لیے پانی نہ ملنا دنیاوی یا اخروی مطلوب کے حصول میں مشکل پیش آنے پر دلالت کرتا ہے۔

جرم (قصور): اس کی دلالت کفر پر ہوتی ہے اور یہ گمراہوں کی پیروی کی بھی علامت ہے۔

( 1) خواب میں جوہری کو دیکھنا حج کرنے والے عبادت گزار شخص پر دلالت کرتا ہے (۲) کبھی اسکی دلالت غلام اورباندیوں کی خرید و فروخت میں دلالی کرنے والے پر بھی ہوتی ہے(۳)کبھی اسکی تعبیر ایسا عالم ہوتا ہے جو مشکل معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرے۔(۴)کبھی اسکی دلالت دیندار صاحب علم پر ہوتی ہے اور کبھی اسکی دلالت مالدار اور بہت سارے غلاموں کے مالک شخص پر بھی ہوتی ہے۔

جمال (اونٹ والا )
(1 )اسکی دلالت معاملات کے نگران اور فوج کے امور کی تدبیر کرنے والے پر ہوتی ہے(۲) کبھی اسکی ولالت سفر کرنےپر اور کبھی مریضوں کے مرنے پر ہوتی ہے (۳) کبھی اسکے ذریعہ کشتی بانوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی کشتی کےدوسرے امور سر انجام دینے والوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(1) بیمار شخص کا اسکودیکھنا بیماری سے صحت یاب ہونے کی علامت ہے اور جب جراح صاحب خواب کے پاس آئے تو عموم کے اور تکالیف کے رفع ہونے کی بھی دلیل ہے(۲) اور ایسے صحت مند آدمی کا جس کو جراح وغیرہ کی ضرورت نہ ہو خواب میں جراح کو اپنے پاس آتے ہوئے دیکھنا پچھنے لگوانے اور فصد کھولنے کی غرض سے کسی جراح کی ضرورت پڑنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت لوگوں کے گوشت کو چیرنے اور تندرست اعضاء سے خون بہانے والےپر ہوتی ہے۔

جمل (اونٹ)
(1)جمل کی تعبیر غم ہے۔کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی سختی اونٹ پر سواری کی تو دلیل ہے کہ اس کی ضرورت کسی عجمی شخص سے پوری ہوگی
(۲) خواب میں عربی اونٹ پر سوار ہونا حج نصیب ہونے کی علامت ہے اور راستہ میں اس سے اترنا بیماری کی وجہ سے اس سفر میں مشکلات پیش آنے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے اور آگے سارے معاملہ کے آسان ہونے پر دلالت کرتا ہے
(۳) خواب میں اونٹ کا حملہ آور ہونا مرض میں مبتلا ہونے، غم وحزن لاحق ہونے یا کسی کم عقل آدمی کے ساتھ خصومت سے پیش آنے کی دلیل ہے
(۴) خواب میں اونٹ پر سواری یا اسکو چلانا دشوار محسوس ہونا قوی دشمن کی طرف سے غم لاحق ہونیکی طرف اشارہ ہے۔
(۵) خواب میں اونٹ کی نکیل پکڑ کر کسی معروف راستے میں چلانا کسی انسان کو ضلالت سے نکال کر ہدایت اور سیدھے راستے میں لانے کی دلیل ہے
(۶) غیر معروف راستے پر چلانا کس کو گمراہ کرنے کا اشارہ ہے
(۷) کبھی اونٹ کی نکیل پکڑ کر چلانا کسی ایسے آدمی کے معاملے کے مالک ہونے پر دلالت کرتا ہے جو اس کے ہر کام میں اطاعت کرے (۸) بختی اونٹ کی تعبیر عجمی اور عربی اونٹ کی عربی آدمی ہے۔
(۹)خواب میں اونٹ خریدنادشمنوں کے ساتھ مدارت کر کے ان کو اپنی اطاعت کی طرف مائل کرنے پر دلالت کرتا ہے
(۱۰)خریدے ہونے اونٹوں میں سے کسی ایک اونٹ پر سوار ہونا دلیل سفر ہے۔
(۱۱) اونٹ کی ننگی پیٹھ پر سوار ہوتا دشمنوں کے مقابلے میں حصول کا میابی کی دلیل ہے
(۱۲) خواب میں عربی النسل اونٹوں کو چرانا اہل عرب پر حکومت کرنے کی علامت ہے اور بختی اونٹ چرانا عجمیوں پر حکمران بننے کی طرف اشارہ ہوتا ہے
(۱۳)خواب میں اونٹ کی سری کھانا کسی بڑے عظیم آدمی کی غیبت کرنے پر دلالت کرتا ہے
(۱۴)بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ اونٹ پر یا اونٹنی پر سوار ہونا سفر کرنے کی علامت ہے کبھی اسکی تعبیر مرض لاحق ہونے سے بھی کی جاتی ہے یہی تعبیر لیٹے ہوئے اونٹ دیکھنے کی ہے
(۱۵) اونٹ کی لید وغیرہ اٹھانا باقی رہنے والے اور ذخیرہ کئے جانے والے مال کی دلیل ہے اور باغ یا دیوار پر لگی رہنا خیر و برکت اور خوشی کی علامت ہے
(۱۶) کسی علاقے میں بہت سارے اونٹ دیکھنا اس میں اموات کی کثرت اور لڑائی واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۷)بہت سارے اونٹوں کا مالک ہونا بااختیار حکومت ملنے اور بہت سے لوگوں کا اس کے ماتحت ہونے اور دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے
(۱۸)خواب میں اونٹ کی پیٹھ سے نیچے گرنا دلیل فقر ہے
(۱۹)کسی علاقے میں دو اونٹوں کو آپس میں لڑتے دیکھنا اس علاقے میں دو بادشاہوں کے درمیان لڑائی واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے
(۲۰)کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ اسکے ساتھ لڑ رہا ہے اور اسکے اعضاء میں سے کسی عضو کوتوڑ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اسکے دشمنوں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی اور اس سے دشمنوں کی لڑائی ہوگی اور دشمنوں سے بری طرح شکست کھائے گا
(۲۱)اونٹ کو نحر کرتے ہوئے دیکھنا راحت ملنے اور دشمنوں پر غلبہ پانے اور ان کوقتل کرنے کی دلیل ہے
(۲۲)کبھی اونٹ کی دلالت کشتی کے چو پراور کبھی کشتی کے تیز چلنے پر بھی ہوتی ہے۔
(۲۳) خواب میں مسافر کا اونٹ نحر کرناسفر کے آسانی کے ساتھ جلد ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اسکی تعبیر اس کے خلاف بھی ہو سکتی ہے کبھی اونٹ کی حالت صاحب خواب کی حالت پر دلالت کرتی ہے یعنی اچھی حالت میں ہو صاحب خواب کی حالت اچھی ہونے کی دلیل ہے
(۲۴) مسافر کے علاوہ دوسرے لوگوں یعنی بھاگے ہوئے یا خوف زدہ یا کسی سے جھگڑنے والوں میں سے کسی کا مذکورہ خواب دیکھنا ان کی کم فہمی بے تابی اور بزدلی پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۵) خواب میں اگر اونٹ کو ماردے تو شدید مرض میں مبتلا ہوگا۔
(۲۶)خواب میں اونٹوں کی لائن دیکھنا موسم سرما میں بارش ہونے کی علامت ہے
(۲۷)بہت سے اونٹوں کو کسی شہر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا اس میں طاعون کی وبا پھیلنے کی دلیل ہے
(۲۸)کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر میں ایک اونٹ ماردیا تو دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی مرد مرگی زدہ یا مجنون ہو کر مرے گا(۲۹)اپنے گھر میں بھی لمبی ٹانگوں والے اونٹوں کو ذبح کرنا اس گھر میں شریف قسم کے لوگوں کی ضیافت کرنے پر دلالت کرتا ہے(۳۰)خواب میں اپنے آپ کو اونٹ بنتے ہوئے دیکھنا لوگوں کے بوجھ اٹھانے پر دلالت کرتا ہے
(۳۱)اور کبھی بختی اونٹ کی دلالت بلا مشقت سفر کرنے پر بھی ہوتی ہے
(۳۲) اونٹ کا گوشت مرض میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے لیکن کہتے ہیں کہ یہ خواب نقصان دہ نہیں ہے
(۳۳) کبھی اونٹوں کا مالک بننا آخر انجام کے اچھا ہونے اور دین و عقیدے کی سلامتی کی علامت ہوتا ہے
(۳۴) کبھی اونٹ دیکھنا اعمال سئیہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔
اونٹ دیکھنا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے
رہنے کی جگہ سنتی موت زوجہ مویہ بغض امانت میں چوری بدلہ لینا اگرچہ کافی عرصے کے بعد ہو مصائب پر صبر کرنے والا مرد امور میں جلدی کرنے والے کے لئے امور میں سستی اور رزق۔ اور بختی اونٹ مندرجہ ذیل چیزوں پر دلالت کرتا سفر کرنے والے لوگ خشک وتر میں مالِ تجارت کے غرض سے سفر کرنے والے لوگ مجھی لوگ عموم تکلیف سلب مال وعیال شیطان، منافق قسم کے جاہل آدمی وغیرہ۔
(۳۵) مریض کا خواب میں اونٹ پر سوار ہونا اسکے مرنے کی علامت ہے
(۳۶) تندرست آدمی کا شہر کے بیچ میں اونٹ پر سوار ہونا یا سوار ہونے کے بعد اس کو لے کر چلنا ایسے غم وحزن پر دلالت کرتا جو اس کے اٹھنے سے بھی مانع ہوگا۔
(۳۷) غیر شادی شدہ عورت کا اونٹ پر سوار ہونا شوہر والی ہونے کی اور اگر کسی کا شوہر گم ہو تو اسکے آنے کی دلیل ہے۔
(۳۸) خواب میں اونٹ کو اپنے حلق میں یا اپنے مشکیزے یا برتن میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا کسی پری کے اس کے اندر یا اسکے ان رشتے داروں یا خدام کے اندر داخل ہونے کی علامت ہے جن پر یہ برتن دلالت کرتے ہیں (یعنی خواب میں ان برتنوں کو دیکھنے کی تعبیر جو لوگ ہیں)۔
(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں نحر کیا ہوا اونٹ پڑا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ اس گھر کا مالک اگر مریض ہو تو مر جائے گا اگر مریض نہیں ہے تو دلیل ہے اسکے غلام لڑکے اور اس کا رشتہ دار وغیرہ کے مرنے کی۔ خاص کر اسکے گوشت وغیرہ کو جدا ہوتے ہوئے دیکھنے کی یہی تعبیر ہے اور اسکی میراث کی طرف اشارہ ہے۔
(۴۰) گوشت کھانے کی غرض سے اونٹ ذبح کرنے کی تعبیر اگر اس کے ہاں کوئی بیمار موجود نہ ہو تو خزانہ کے منہ کھل جانے یا ایسا عدل کرنے سے کی جاتی ہے جس سے اس کا مرتبہ بڑھیگا
(۴۱) اگر ذبح شدہ اونٹ شہر کے وسط میں یا لوگوں کی جماعت کے درمیان پایا جائے تو یہ کسی بڑے صاحب قوت محض کی موت کی دلیل ہے۔
(۴۲)خواب میں اونٹ کا ذبح شدہ حالت میں پایا جانا اسکے مظلوم ہونے کی علامت ہے اور زندہ حالت میں کھال اتارا جانا حکومت کے ختم ہونے یا حکومت سے معزول ہونے یا مال چھن جانے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴۳)خواب میں اونٹ کو گوشت کھاتے ہوئے دیکھنا یا لوگوں کے گھروں میں گھوم کر غیر معروف چیز کھاتے ہوئے دیکھنا لوگوں کے درمیان وباء پھیلنے کی دلیل ہے۔
(۴۴)اگر دیکھا کہ اونٹ اس کو دھکا دے رہا ہے تو یہ بادشاہ یا دشمن یا سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۴۵) خواب میں اونٹ کا دودھ دوہنا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔ اور خون دوہنا حرام مال ملنے کی دلیل ہے۔
(۴۲)کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اونٹ کو کسی تنگ جگہ میں داخل کر رہا ہے اور اس جگہ میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اسمیں داخل نہیں کر پارہا تو یہ اسکی بدعت میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۷)کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ یا اور کسی جانور نے اس کو روند ڈالا تو یہ شدت خوف اور ذلت کی دلیل ہے اور اگر صاحب خواب عامل ہو تو نقصان میں واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴۸) خواب میں اونٹ کی کھال پانامال پانے پر دلالت کرتا ہے

(۱) انسان کے ساتھ خواب میں پری لگنا اس کے سود خور ہونے اور سحر کا عمل کرنے اور مال کے ختم ہونے اور غم وحزن میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(1) کسی جوان کو خواب میں دیکھنا آدمی کے دشمن کی دلیل ہے (۲) اگر وہ گورا چٹا ہے تو دلیل ہے۔ بوشیدہ دشمن کی (۳) اگر وہ گندمی رنگ کا تھا تو نشانی ہے مالدار دشمن کی (۴) اگر وہ سرخ و زرد زائد رنگت والا ہے تو دلیل ہے بوڑھے دشمن کی (۵) اگر وہ نوجوان دیلمی تھا تو دلیل ہے امانت دار دشمن کی (۶) اگر وہ رُستامی تھا تو اس کی تعبیر سخت دشمن ہے ( ۷ ) اگر وہ نو جوان قومی اور نا معلوم تھا تو دلیل ہے سخت عداوت کی (۸) اگر معروف تھا تو یہ قوی ہونے پر دلیل ہے اگر و نوجوان قوی اور نا معلوم تھا تو دلیل یے سخت عداوت کی (۸) اگر معروف تھا تو قوی ہونے پف دلیل ہے اگر وہ صعیف تھا تو بیداری کی حالت میں اُس کی قوت کے مضمحل ہونے کی علامت ہے۔ (۹) اگر دیکھا کہ وہ کسی نوجوان کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے تو یہ دشمن پر فتح مندی کی دلیل ہے۔ اگر اس کے برعکس دیکھے تو تعبیر بھی بر عکس ہے۔ (۱۰) اگر کسی نا معلوم نوجوان کو دیکھا کہ اُس نے اسے غصہ دلایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے ایک ایسے دشمن کا ظہور ہو گا جو لوگوں کے نزدیک مبغوض ہے اگر وہ اسے پسند کرتا ہے تو یہ دلیل ہے ایسے دشمن کے ظاہر ہونے کی جسے لوگ پسند کرتے ہوں۔ (11) اگر دیکھا کہ کوئی جوان اس کی نگرانی کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایک دشمن ہے جو اس پر قدرت پاچکا ہے اور اس پر غالب ہے۔ (۱۲) کسی نے اگر دیکھا کہ وہ پھر سے جوان ہو گیا ہے حالانکہ وہ بوڑھا تھا اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس سے زبردست نقصان پہنچے گا۔ خواب میں بالغ نوجوان نظر آئے تو اس کی تعبیر دشمن ہے چونکہ بالغ ہونے کے بعد لڑ کا کسی منع کرنے والے یا امر کی بات کی طرف التفات نہیں کرتا ۔ نوجوان مکر اور دھو کہ یا نا پسندیدہ دشمن کی دلیل ہوتا ہے اسے خواب میں دیکھنا قوت و حرکت اور غلبہ جہل کی دلیل ہوتا ہے اور بعض مرتبہ اس سے مراد اللہ کا شکر ہوتا ہے۔

شفع ووتر (جفت اور طاق عدد )

(۱) خواب میں شفع دیکھنا عزت اور جاہ کی دلیل ہے۔ خواب میں جفت نماز پڑھنا دو رکعت یا چار رکعت دینی یا دنیاوی امور کے حسن انجام کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت وصیت اور سفارش قبول ہونے پر ہوتی ہے۔

الامان من الحرب (جنگ سے مامون رہنا )
خواب میں جنگ سے امن میں ہونا خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہے اور بعض دفعہ یہی خواب گمراہی کے بعد ہدایت پانے پر دلالت کرتا ہے خاص طور پر اگر خوف زدہ آدمی خواب میں امن محسوس کرے تو ہدایت ہی مراد ہوتی ہے۔

ماه جمادی الاولی

اس مہینے میں اگر ایسا خواب دیکھا کہ جس کی تعبیر اچھی ہے تو رائی کو چاہئے کہ وہ خرید و فروخت میں رغبت نہ کرے اگر یہ مہینہ خواب میں دیکھا تو دلیل ہے کہ بیوی بیٹی فوت ہوگی چونکہ فاطمۃ الزھراء رضی الله عنہا کا انتقال اسی ماہ ہوا تھا۔

ماه جمادى الآخرة

اس مہینے میں دیکھے گئے مبارک خواب دیر سے پورے ہوتے ہیں مگر پورے ضرور ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خواب میں دیکھنا رفع منزلت کی دلیل ہے۔ چونکہ نبی کریم ﷺ کو معراج اس مہینے کرائی گئی تھی۔

شعیر (جو)

(1) خواب میں جو دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے رزق حلال طیب جلد اور معمولی محنت سے حاصل ہوگا۔ (۲) اور جس نے دیکھا کہ وہ گندم جو کے بدلے میں بیچ رہا ہے تو ایسا شخص قرآن بھول جائے گا اور شعر گوئی کا مشغلہ اختیار کرے گا۔ اور جس نے دیکھا کہ وہ جو لے رہا ہے تو اس شخص کو عالم اولاد عطا ہوگی۔ لیکن اس کی عمر کم ہوگئی کہا گیا ہے کہ جو جسمانی صحت کی علامت ہے۔ اور اس کا خریدنا عظیم مملکت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس کو اس کے قرض پر کاٹنے کی تعبیر اس شخص کو ایسا مال حاصل ہونے سے کی جاتی ہے جس میں زکوۃ واجب ہوگی ۔ (۴) اور جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ جو کاشت کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ شخص کوئی ایسا عمل کرے گا جس سے اللہ راضی ہوں گے۔ (۵) جو شخص جو کی فصل میں یا کسی اور کھیتی میں چلا تو جہاد کرے گا۔ کھیتی کی تعبیر بندوں کے اعمال میں اگر شعیر بوئے تو اس کو تجارت میں نفع ہوگا یا جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب آباد علاقے کی حکومت یا بادشاہ کی طرف سے خیر حاصل ہوگی ۔ اور تر جو شادابی کی علامت ہے۔ اور علامت ہے کہ اس کو صحت وعافیت حاصل ہوگی ۔

اسراع ( جلدی کرنا )
(1) خواب میں کسی کام میں جلدی کرنا اس میں سستی اور آہستگی کی علامت ہے۔(۲) مریض کا خواب میں جلدی کرنا
اس کے مرنے کی نشانی ہے.(۳) خواب میں خیر کی طرف جلدی کرنا اعمال صالحہ کی طرف تیزی سے جانے کی دلیل ہے اور شر میں جلد بازی کرنا مرتد ہونے اور ایسا کام کرنے جس پر بعد میں ندامت ہو کی طرف مشیر ہے۔

(۱) انسان کا اپنے اندر طاقت محسوس کرنا یا اس سے متصف ہونا یا کسی دوسرے کے اندر اس کا مشاہدہ کرنا نفس کے گناہوں یا اس طرح کسی دوسری بری چیز کی طرف مائل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

مریض کے لئے دلیل موت ہے اور کبھی اہل وعیال یا جہاد کی تیاری پر دلالت کرتی ہے۔

خواب میں مجذوم ہونا بیداری میں گناہوں کی وجہ سے عمل کے ضائع ہونے کی دلیل ہے اور کوڑھ کی بیماری کا بدن میں زیادہ ہونا باقی رہنے والے مال پر دلالت کرتا ہے۔اور بعض کے نزدیک یہ میراث سے ملنے والے کپڑوں کی علامت ہے۔خواب دیکھا کہ وہ جذام کی بیماری میں مبتلا ہونے کی حالت میں نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے وہ قرآن کریم یاد کر کے بھول جائے گا۔۔ اور کبھی کوڑھی کی بیماری مال حرام پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اور کبھی اس سے جلنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔اور کبھی یہ مالدار ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔

 

(1) کسی عارض کے بغیر جنون لاحق ہونا مالدار اور معزز ہونے کی دلیل ہے۔اور دنیاوی خوشیوں کے متوجہ ہونے پر دلالت کرتا ہے (۲) اور کسی شئی کے مس کرنے کی وجہ سے مخبوط الحواس ہونا سود خوری کی دلیل ہے۔ اور بعض علماء کے نزد یک جنون لاحق ہونا جنت میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی جنون لاحق ہونا بقدر جنون مال ملنے اور برے قسم کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسراف کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بعض کے نزدیک اس کی دلالت میراث سے ملنے والے کپڑوں پر بھی ہوتی ہے۔ اور بعض کے نزدیک حکومت کرنے کی اہلیت رکھنے والے کے لئے خواب میں مجنون ہونا حکومت ملنے کی دلیل ہے۔ اور بچے کا مجنون ہونا اس کے والد کے غنی ہونے پر دلیل ہے اور عورت کا مجنون ہونا خوشحالی کی علامت ہے۔ اور کبھی خواب میں مجنون ہونا بیداری میں عاشق ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت درد دینے والی پٹائی پر ہوتی ہے۔ اور مجنون ہونا اعمال صالحہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

جہر (زورسے)

خواب میں چھپائی جانے والی بات کو جبراً کہنا علامیہ صدقہ دینے کی علامت ہے اور کبھی اسلامی مرتبے کے بلند ہونے نام بلند ہونے اور اچھے تذکرے ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

اسکی دلالت مال جمع کرنے کی محبت پر ہوتی ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے (وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَما) خواب میں اپنےبالوں کو یک جا جمع کرنا یعنی جمہ بنانا اچھے رزق اور مال کی علامت

 (۲) خواب میں بالوں کو کھولنا مال خرچ کرنے کی علامت ہے اور اپنے نفس کو یک جا کرنا اپنی سواری کو منقطع کرنے اور اپنی شہرت کو کم کرنے میں کوشاں رہنے کی دلیل ہے

خواب میں متناسب اشیاء کو جمع کرنا مثلا موتی کے ساتھ سونے کو یا منبر کے ساتھ سونے کو یا چاندی کو جواہرات کے ساتھ جمع کرنا اپنے علم یا طریقے یا اپنی رائے کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچانے پر دلالت کرتا ہے۔

 

خواب میں بدھکنا سفر کے لئے تیزی سے حرکت کرنے اور ایک 

مکان سے دوسرے مکان کی طرف منتقل ہونے یا ایک مذہب سے دوسرے مذہب یا ایک دین سے دوسرے کی طرف منتقل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

 

 (1) خواب میں گنجے شخص کے بالوں کا گھنگریالہ ہونا سنت کے مطابق عمل پر دلالت کرتا ہے

 (۲) خواب میں بالوں کا گھنگھریالے ہونا ازواج یا کنیزوں کے بدلے عوض دینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے کپڑوں کا تہہ بہ تہ ہونا امور میں ثابت قدم رہنے پر دلالت کرتا ہے اور پہننے سے پہلے ایسا ہونا خوبصورتی اور زینت کی علامت ہوتی ہے۔

جاسوس

اسکی تعبیر سانپ یا اعمال سئیہ کو عمل صالح پر ترجیح دینے والے سے کی جاتی ہے۔

جس (تلاش کرنا)

خواب میں تجسس کرنا نا مناسب باتوں کو سنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں چھلانگ لگانا پریشان کن خبر یا اپنے ساتھیوں کی صحبت اور ان کی ملت میں بدلنے پر دلالت کرتا ہے

 

خواب میں چھپائی جانے والی بات کو جبراً کہنا علامیہ صدقہ دینے کی علامت ہے اور کبھی اسلامی مرتبے کے بلند ہونے نام بلند ہونے اور اچھے تذکرے ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

 

اسکی تعبیر جلد پہنچے والا رزق اور یار مطلوب ہے

 (۱) خواب میں چنگاری سے انتفاع حاصل کرتا با محنت ملنے والے رزق پر دلالت کرتا ہے کبھی اسکی دلالت گنے ہوئے یا رنگ کردہ دنانیر پر لوہے یا ایسی زندگی پر ہوتی ہے جس میں ان چیزوں کی ضرورت پڑے 

(۲) کبھی چنگاری دیکھنا طلب علم یا علم کے متعلق پوچھنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں جلدی ندامت کی علامت ہے۔ (۱) اگر دیکھے کہ کسی کام میں جلدی کر رہا ہے تو اس میں ندامت اُٹھائیگا۔

(۲) اگر خواب میں ندامت اُٹھائے تو کام میں جلدی کی دلیل ہے۔

 

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ خواب میں غلط بات سے یا گھٹیا کام سے یا شرک یا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس جاہل رہا تو یہ رافضی ہونے کی دلیل ہے یا فخش گوئی کی یا بے وضو نماز پڑھنے کی علامت ہے اور کبھی جہالت کی دلالت فاسقانہ کلام پر بھی ہوتی ہے۔

 

(1) قوم کا آپس میں ایک دوسرے پر ظلم کرنا ظالم بادشاہ کے ان پر عنقریب مسلط ہونے پر دلالت کرتا ہے

 (۲) بعض علماء تاویل فرماتے ہیں خواب میں ظلم کرنے کی تعبیر ہدایت ہے اور ہدایت کی تعبیر ظلم ہے۔

جناح (پر) خواب میں پر دیکھنے کی تعبیر جینا ہے۔

 (۱) کسی نے خواب دیکھا اس کے دو پر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے اس کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوں گے

 (۲) پر کی تعبیر کبھی مال سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی اسکی دلالت پینے کی چیزوں پر ہوتی ہے۔

 (۳) بھی پر کی تاویل کھیتی کے نباتات ہوتے ہیں (۴) خواب میں دیکھا اسکو دو پر لگے ہیں اور وہ اُڑ رہا ہے تو یہ دلیل قوت ہے۔

 (۵) اگر دیکھا پر لگے ہیں مگر اڑنہیں رہا ہے تو یہ خیر پہنچنے کی دلیل ہے (۶) دونوں پروں کی دلالت اولاد پر ہوتی ہے چنانچہ خواب میں پر کا ٹوٹ جانا بیٹے کے بیمار ہونے کی علامت ہے اور پر کا اکھڑ جانا بیٹے کے مرجانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے

 (۷) کبھی پروں کی دلالت مال پر اور کبھی سفر پر بھی ہوتی ہے 

(۸) پر لگنا زخم لگنے پر بھی دلالت کرتا ہے

 (۹) کبھی پروں کے بھاری ہونے کی وجہ سے نہ اُڑ سکنا گناہ و عقوبت میں مبتلا ہونے دلالت کرتا ہے۔


بخیل قسم کے لوگوں کے لئے خواب میں سخاوت کرنا عرفان کی دلیل ہے اور اخلاق حسنہ کی طرف رجوع کرنے اور بہترین اخلاق اپنانے اور گمراہی کے بعد راو راست کی طرف آنے کی دلیل ہے



جرس (گھنٹی)

(1) جرس کی دلالت پادشاہ کی طرف سے اعلان کرنے والے اور اذان دینے والا شخص پر ہوتی ہے (۲) جرس کوجانوروں کے گلوں میں دیکھنا خیر کی دلیل ہے (۳) اور کبھی اسکی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے (۴) عیسائیوں کی گھنٹی کی تعبیر ایسا عالم ہے جس سے اہم امور اور مخاصمات میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے(۵) کبھی اسکی دلالت لڑائی اور نماز وغیرہ پربھی ہوتی ہے کبھی جرس کی تعبیر دشمن سے ملاقات کی تیاری سے کی جاتی ہے (۶) خواب میں گھنٹی کی آواز سننا شیرکے ساتھ قافلوں کی آمد یا ایک چھت سےدوسری چھت کی طرف انتقال کی طرف اشارہ ہوتا ہے(۷) کبھی گھنٹیوں کی دلالت سابقہ کتب منسوخہ ( تورات، انجیل ،زبور وغیرہ) اور کبھی امم سابقہ کے طور طریقوں پر ہوتی ہے


۔


جلاد

(1) جلاد کی تعبیرفحش گو آدمی سے بعض علماء نے کہا ہے کہ جلاد کی دلالت دوسروں کو بہت گالیاں دینے والے جوان شخص پر ہوتی ہے (۲) کبھی جلاد دیکھنا غم تکالیف اور ایسی اشیاء جن کے سبب سے تاوان اور حدود واجب ہوں دلالت کرتاہے


جراحه (زخم)

 

(1) خواب میں اپنے بدن میں زخم دیکھنا بدن کے ذریعے مال کی آمد کی دلیل ہے (۲) دائیں ہاتھ میں زخم دیکھنا مرد رشتہ داروں کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے (۳) یا میں ہاتھ کا زخمی ہو نا مونث رشتہ دار کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے (۴) بائیں پاؤں میں زخم دیکھنا زراعت سے حاصل شدا مال پر دلالت کرتا ہے (۵) اور پشت کی جانب زخم دیکھنا اولاد کی طرف سے ملنے والے مال پر دلالت کرتا ہے (۲) خون بہتا ہوا د یکھنا مقروض ہوئے اور مشقت کے ساتھہ مال خرچکرنے کی علامت ہے کرنا اور ہر بہنے والا زخم خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے (7) پیٹ یا بدن کے کسی حصہ سے تازہ زخم سے خون نکلتے ہوئے دیکھنا صاحب خواب کے مالی نقصان کی دلیل ہے صاحب خواب کو چاہیے یہ خواب دیکھنے کے بعد اپنی حفاظت کرے(9)کسی نے دیکھا اس کے سر پر زخم لگا اور اس میں سے خون نہیں نکلا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسے شرف و فضیلت کے قریب پہنچ گیاجو عنقریب اس کو پہنچنے والا ہے۔ (۱۰) سر میں زخم ہو کر خون بہنے لگنا ایسا مال ملنے کی طرف اشارہ ہے جس کا اثر اس پر واضح ہو (11) کسی امام یا بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس کے سر پر زخم ہوا اور کھال اتر گئی اور ہڈی کٹ گئی تو تعبیر ہے کہ وہ دوہری زندگی گزارے گا اور اپنے ہمعصروں کو اپنے سامنے مرتے دیکھے گا اور ہڈی کا ٹوٹنا فوج کی شکست اور حکومت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۲) بادشاہ کے بائیں ہاتھ میں زخم لگنا اسکی فوج کے دو گنا ہونے کی علامت ہےاور اس کی ران میں زخم لگنا خاندان کے افراد بڑھنے پر دلالت کرتا ہے (۱۳) بادشاہ کے پیٹ میں زخم ہونا خزانہ میں مالی زیادتی کی دلیل ہے۔ (۱۳) پنڈلیوں میں زخم درازی عمر پر دلالت کرتا ہے اور پیروں میں زخم مملکت کی مضبوطی کی طرف اشارہ ہے (۱۵) کسی نے دیکھا کہ کسی شخص نے اسکو زخمی کیا اور اسکے اعضاء کو بدن س جدا کیا تو تعبیر ہے کہ یہ مارنے والا شخص صاحب خواب پر حق بات کی بنیاد پر مسلط ہو گا اور اگر اس زخم سے خون جاری ہوا تو مارنے والے کے لئے دلیل گناہ ہے اور صاحب خواب کے لئے باعث اجر ہے (۱۶) دیکھا کہ مارنے والا اسکے خون سے لت پت ہے تو دلیل ہے کہ مارنے والا گناہوں کا مرتکب ہوگا اور بقدر خون حرام مال حاصل کرے گا (۱۷) خواب میں کسی کافرکو زخمی کرنا یا اس سے خون جاری ہونا کسی ظاہر دشمن پر مسلط ہونے اور اسکوحق بات کہنے اور اس سے خون نکلنے کی بقدر مال ملنے کی دلیل ہے اس

لئے کہ کافر کو مارنا مسلمانوں کے لئے حلال ہے (۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی کو زخمی کر دیا تو دلیل ہے وہ شخص زخمی کے بارے میں درست اور حق بات کہے گا جس کا کوئی جواب نہیں دیا جا سکتا (۱۹) کسی نے کسی کو زخمی کر دیا اور اس سے خون جاری ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ مارنے والا زخمی کی غیبت اس چیز کے بارے میں کرے گا جسمیں وہ صحیح ہوگا اور دلیل ہے کہ مارنے سے گناہ سرزد ہو گا اور مجروح بقدر خروج دم گنا ہوں سے نکل جائے گا (۲۰) چھری یا کسی لوہے کے آلہ سے زخمی ہونا یا کرنا خیر کی علامت نہیں ہے بلکہ ظہور فساد کی دلیل ہے (۲۱) بدن کے اعضاء میں سے کسی عضو کے زخمی ہونے کی تعبیر اس عضو کے عمل کے لحاظ سے ہوگی چنانچہ نو جوان مردوں اور عورتوں کے سینے یا دل میں زخم لگنا عشق پر دلالت کرتا ہے بوڑھوں اور بوڑھیوں کے لئے یہ خواب دلیل حزن وغم ہے ۔ (۲۲) دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں زخم واقع ہونا قرض کے مسلط ہونے اور اسکے خلاف دستاویز لکھے جانے اور غم میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے (۲۳) کسی نے دیکھا کہ فرشتوں میں سے کسی فرشتہ نے اپنی تلوار سے اسکے پیٹ میں زخم لگا دیا اور وہ مر گیا تو تعبیر یہ ہے اسکے پیٹ میں زخم واقع ہوگا یا کوئی پھوڑہ وغیرہ نکلے گا مگر وہ اس سے صحت یاب ہو جائے گا ( ۲۳ ) گردن میں زخم لگتا بچوں کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔


جبل (پہاڑ)

عام قسم کے پہاڑ کی تعبیر ثابت قدم مضبوط اونچی آواز والے رفیع الشان آدمی ہے اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل افراد پر بھی ہوتی ہے سردار آدمی ولد تاجر سخت دل عورت ہم غم انسانی ہمت کی انتہا اور سفر وغیرہ۔

 (۲) سرسبز اور پانی والے پہاڑ کی تعبیر دیندار بادشاہ ہے

 (۳) اور خواب میں بے آب و گیاہ پہاڑ دیکھنا کا فرو سرکش پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ وہ ذکر نہ کرنے کی وجہ سے مردے کے مانند ہے جس سے لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا 

(۴) اگر پہاڑ گر کر چٹانوں کی صورت اختیار کرے تو اس سے مراد مردہ ہے اور نہ گرنے والے پہاڑ کی دلالت زندہ انسان پر ہوتی ہے (۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ پر چڑھا جارہا ہے اور اس کا پانی پیتا جارہا ہے اگر صاحب خواب ولایت کا اہل ہے تو دلیل ہے اس کو کسی سخت نفع بخش بادشاہ کی طرف سے کسی علاقے کی ولایت بقدر شرب ماء حاصل ہوگی۔

 (۶) پہاڑ پر چڑھ کر اس کی نباتات کو دیکھنا امید کے ہر آنے معاملہ کے بلند ہونے اور ظالموں کے مطیع ہونے کی علامت ہے

 (۷) یہی خواب اگر تاجر دیکھے تو یہ اس کے کام کے پھیل جانے کی علامت ہے اور پہاڑ پر چڑھتے وقت آسانی سے چڑھ سکتا مذکورہ امور میں آسانی اور مشکل سے چڑھنا ان امور میں مشکل پیش آنے کی علامت ہے۔

 (۸) پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اللہ تعالی کی تحمید بیان کرنا سلطان عادل ہونے کی دلیل ہے اور سرکشی سے چڑھنا ظلم و جور کی علامت ہے (۹) پہاڑ پر چڑھکر اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونا بھی ولایت ملنے اور دشمنوں پر غالب آنے کی بشارت ہے۔

 (۱۰) بادشاہ کا اپنے آپ کو پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھنا ملک کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے اور کسی علاقے کے والی کے لئے یہ خواب عہدے سے معزولی کی علامت ہے اور تاجر کے لئے یہ خواب خسارے اور ندامت پر دلالت کرتا ہے۔ 

(۱۱) بادشاہ یا اس کے مصاحب یا اس کے فوج کے آدمی کے ساتھ خواب میں پہاڑ پر چڑھنا اللہ تعالیٰ کی مدد کی علامت ہے اور صاحب خواب کے لئے اپنی حرفت میں غالب آنے قوت و کامیابی پانے اور حج نصیب ہونے کی بھی دلیل ہے اس لئے کہاور اوپر چڑ بنا دلیل رفعت اور نیچے اتر نادیل ذلت ہے بھی پہاڑ پر چڑھنا ولایت پر اور اترنا ولایت سے معزولی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ 

(۲۲) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا پہاڑ جل گیا یا نیچے گر گیا تو اس علاقے کے کسی بڑے آدمی کے انتقال کی دلیل ہے یا علامت ہے اس بات کی کہ بادشاہ اس پر غالب ہو کر اسے ڈرائے گا اس لئے کہ آگ کی تعبیر بھی بادشاہ ہے

 (۲۳) کسی نے دیکھا کہ پہاز پر زلزلہ طاری ہوا اور وہ ملنے لگا لیکن پھر نہر گیا تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے بادشاہ کو مصیبت لاحق ہوگی یا کوئی مشکل پیش آئے گا بعد ازاں ان کے تمام معاملات ٹھیک ہوں گے اور اس کی رعایا کے معاملات بھی صحیح ہوں گے

(۲۴) پہاڑ کوز جز کرنا کسی بڑے آدمی کو ڈانٹنے پر دلالت کرتا ہے 

(۲۵) خواب میں پہاز پر ٹیک لگا کر بیٹھنا کسی بڑے عظیم النظر بادشاہ پر اعتمادہ بھروسہ کرنے پر دلالت کرتا ہے 

(۲۶) خواب میں پہاڑ کے سائے میں بیٹھنا بادشاہ سے فائدو حاصل کرنے اور راحت ملنے کی علامت کبھی جاتی ہے

 (۲۷) خواب میں پہاڑ کو اٹھانا اور سخت بوجھ محسوس کرنا کسی بڑے آدمی یا کسی بڑے تاجر کی ایسی مونت اختیار کرنے کی علامت ہے جو اس کے لئے بوجھ ہو اور اگر پہاڑ ہلکا محسوس ہو تو مونت کے خفیف ہونے کی طرف اشارہ ہے 

(۲۸) آسمان سے پہاڑ کو نیچے آتے ہوئے دیکھنا علاقے میں بارش کی آمد پر دلالت کرتا ہے۔

 (۲۹) اور آسمان پر چڑھنے کی تعبیر بھی عہدے سے معزولی سے بھی کی جاتی ہے

 (۳۰) خواب میں کسی پہاڑ کے غار میں گھس جانا اپنے معاملات کو درستگی کے ساتھ انجام دینے اور کسی بادشاہ کے کام کے سربراہ ہونے اور اس کی طاقت رکھ سکنے کی دلیل ہے

(۳۱) کبھی خواب میں غار میں داخل ہوتا کسی بادشاہ یا کسی بڑے آدمی کے ساتھ سازش کرنے کی علامت ہے۔

 (۳۲) خواب میں سامنے پہاڑ آنا غم لاحق ہونے یا سفر پیش آنے یا کسی مضبوط قوی مرد سے ملاقات یا مشکل کام پیش آنے یا سخت دل مضبوط عورت سے واسطہ پڑنے کی علامت ہے

 (۳۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ سے کسی کی طرف تیر پھینک رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا کہے گا۔

 (۳۴) اگر پہاڑ سے تیر پھینکتے وقت اس کی ہیئت اچھی تھی تو مارے جانے والے کے بقدر طاقت کے قومی ہونے کی علامت ہے

 (۳۵) بعض دفعہ پہاڑ پر چڑھنا اپنے مقصد کی طرف گامزن ہونے کی دلیل ہوتا ہے جتنی بلندی تک پہنچنے کا مقصد میں اتنی ہی کامیابی ہوگی اور آخر تک پہنچنا اپنے مقصود کو پانے کی دلیل ہے

 (۳۶) کسی پہاڑ یا گھائی یا کسی ٹیلہ یا کسی چھت وغیرہ پر چڑھنا اپنے ارادے اور ضرورت کی تحمیل کی علامت ہے بعض نے کہا ہے کہ مسلسل پڑھنا مشقت کی دلیل ہے 

(۳۷) اور مذکورہ اشیاء سے اتر نا مقصود کے پورا نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے

 (۳۸) ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ کو دیکھنا سفر اور غم لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے

 (۳۹) بعض علامت تعبیر پہاڑ کی تعبیر عہد سے کرتے ہیں۔ علامہ ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے آپ کو کسی پہاڑ پر دیکھا تو یہ اس کی نافرمانی کی علامت ہے اور اس کے قریب الموت ہونے کی دلیل ہے۔

 (۴۰) پہاڑ پر چڑھنا دلیل موت ہے اور خود کو پہاڑ کی چوٹی پر دیکھنا عمر کے باقی رہنے کی طرف اشارہ ہے۔ل

 (۱) پہاڑ کوحرکت کرتے ہوئے دیکھنا اس زمین کے بادشاہ کے سفر کرنے کی طرف اشارہ ہے 

(۴۴) کبھی پہاڑ پر پڑھنا دولت ورفعت پر دلالت کرتا ہے بعض دفعہ کسی پہاڑ کو دیکھنا مال اور خیر ملنے کی علامت ہوگا 

(۴۳) خواب میں پہاڑ پر زلزلہ طاری ہو کر ختم ہو جائے تو اس علاقے پر خوف اور ہول شدید لاحق ہونے اور اللہ تعالی کی مدد سے اس سے محفوظ ہونے کی دلیل ہے

 (۴۴) پہاڑ پر درخت دیکھنا عزت بلند مرتبه و شرف یا لوگوں میں اچھی شہرت ملنے کی علامت ہے۔

 (۴۵) کسی پہاڑ کی چوٹی کے اوپر رؤسا کا یکجا ہوتا اس شہر میں یا اس محلہ میں ان کے مرجانے کی علامت ہے جہاں وہ جمع ہیں

 (۴۶) بعض دفعہ پہاڑ یا ئیلہ دیکھنا شدید غم سخت خوف و ہراس اور پریشانی پر دلالت کرتا ہے۔

 (۴۷) غلاموں اور برے اعمال کرنے والے اور شر یتیم کے لوگوں کا یہ خواب دیکھنا عذاب اور ضرر پر دلالت کرتا ہے اور اغنیاء

ہنے اور اس کی حمایت حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی پہاڑ پر پانی سرسبزی اور پھل درخت و غیرہ دیکھنا خیر پر اور ان چیزوں سے خالی دیکھنا شر پر دلالت کرتا ہے یا اس کی تعبیر ایسے بلند مرتبے سے کی جاتی جس میں کوئی خیر نہ ہو 

(۵۳) کبھی خواب میں پہاڑ کو چلتے ہوئے دیکھنا شدت اور خوف پر دلالت کرتا ہے۔

 (۵۴) خواب میں پہاڑ کا نیچے ہو کر سائبان کی صورت اختیار کرنا موجب عذاب اور سخت امر پیش آنے کا اشارہ ہے 

(۵۵) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی پہاڑ پر چز ہا اور وہاں شریں پانی یا پھل وغیرہ یا ایسی کوئی چیز جو انسان کی خوراک بنتی ہے دیکھی تو تعبیر ہے کہ وہ با برکت بیوی کے سبب پاکدامن ہو گا یا ایسی تعلیم کی دلیل ہے جو اس کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالے گی یا دلیل ہے کہ کوئی فن حاصل کر کے اس کے ذریعہ رزق حاصل کر یگا یا نفع بخش سفرکریگا یاکسی بادشاہ کی خدمت کرنے کی یا کسی کو ڈرانے کی علامت ہے جس کا نتیجہ میچ ہو۔

 (۵۶) کسی معزز معروف پہاڑ مثلا جبل عرفات کو؟ قاف جودی پہاڑ جبل أحد جبل لبنان قاسیوں کے پہاڑ جبل طور جبل المعظم اور ان جیسے پہاڑوں پر چڑ بنا علماء سادات اور صلحاء سادات کی خدمت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

 (۵۷) اور کبھی یہ خواب ان علاقوں کی طرف سفر کرنے اور وہاں اپنے مقصد کو پانے کی علامت ہے جہاں یہ پہاڑ واقع ہیں 

(۱۵۸) پہاڑ کونیچے گر کر ہموار ہوتے ہوئے دیکھنا صاحب خواب یا جس پر پہاڑ دلالت کرے (علماء رؤسا وغیرہ) کی موت یا عہدے سے معزولی پر دلالت کرتا ہے

 (29) کبھی یہ صاحب خواب کے متقی ہونے اور حج کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے 

(۲۰) پہاڑ مندرجہ ذیل افراد پر بھی دلالت کرتا ہے بادشاہ امراء صلحاء علماء 

(۶۱) کبھی جبل کی دلالت صاحب دین و دنیا ہونے پر ہوتی ہے

 (۶۲) خواب میں اپنے آپ کو پہاڑ میں کنواں کھودتے یا وہاں کے پتھروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرتے دیکھنا کسی سخت دل آدمی کے ساتھ لڑنے اور درست کام کرنے اور مشقت وتعب میں پڑنے کی دلیل ہے 

(۶۳) خواب میں پہاڑ کا صاحب خواب کے ساتھ ساتھ چلنا ایسی جنگ پر دلالت کرتا ہے جس میں بادشاہ آپس میں ایک دوسرے کے مقابل حرکت میں آجاتے ہیں یا اس کی دلالت علاقے کے علماء کے درمیان ایسے اختلاف واضطراب پر ہوتی ہے جو کسی فتنہ وشدت کا سبب بنے اور جسمیں عام لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ ہوا بھی یہی خواب اس علاقے میں عدل و انصاف ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۲۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی سے بھاگ کر کسی پہاڑ کی طرف جارہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا دلیل اس کی حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کا قصہ ہے یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے نفسانی خواہشات کی وجہ سے جماعت کو چھوڑ کر تفرد اختیار کر یگا

 (۶۵) پہاڑ سے کسی وحشی جانور سانپ چوہے کبوتر وغیرہ کا گندے مقامات پر گرنا گنا ہوں، فسق و فجور فتنوں اور ہلاکت پر دلالت کرتا ہے نیز کبھی ان کا گر کر ان مقامات سے بھاگنا گناہوں کو چھوڑنے اور بدعت سے تو بہ کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور مسجد سے کٹ جانے یا باغ سے دور ہونے قرآن پکڑنے اور باجماعت نماز سے رہ جانے پر بھی دلالت کرتا ہے 

(۶۶) کسی نے دیکھا کہ پہاڑ ہوا میں بلند ہو کر خلائق کے سروں پر آگیا تو یہ خوف شدید ہے جو مالک الملک کی طرف سے لوگوں کے سروں پر آیا ہوا ہے اس لئے کہ بنی اسرائیل کی تخویف و تہدید کے طور پر پہاڑ سائبان کی طرح ان کے سروں پر اٹھایا گیا تھا 

(۱۷) پہاڑ کا چلنا بھی طاعون کی بیماری پھیلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۸) پہاڑ کا غبار کی صورت اختیار کر کے ریت یا مٹی بن جانے میں ان لوگوں کے لئے کوئی دنیادی یا اخروی بہتری نہیں جن پر پہاڑ دلالت کرتا ہے مثلاً علماء صلحاء سلاطین رؤسا وغیرہ

 (۶۹) کسی نے دیکھا کہ وہ پہاڑ کو گرا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی کوقتل کر دیا۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ خواب اس کی عمر ختم ہونے کی دلیل ہے 

(۷۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے آپ کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی خبر یا اس کا کسی قسم کا خط بادشاہ تک پہنچ گیا ہے جس سے اس کو تکلیف پہنچے گی

 (۷۱) خود کو سی پہاڑ پر تلوارلیکر چڑھتا ہوادیکھنایا زرہ پہنا ہوادیکھنایا یہ دیکھنا کہ اس کے ساتھ بادشاہ کا کوئی مصاحب موجود ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کو حکومت ملے گی یا بہت خیر اور بلندی حاصل کریگا

 (۷۲) پہاڑ پر چڑھنے کا ارادہ کرنا بھی کسی سخت دل اور طول امل رکھنے والے آدمی کی خوشامد کرنے کی دلیل ہے یا اگر صاحب خواب کوئی بڑا کام کرنا چاہتا ہے تو اوپر چڑھنے کی بقدر اس کو کامیابی ملے گی یعنی اگر پہاڑ کے آخر تک چڑھا تو اپنی امید کو پائے گا اور چڑھنے میں آسانی و دشواری امید کے حصول میں آسانی یا دشواری کی دلیل ہے خواب دیکھا کہ پہاڑ زمین میں پھنس گیا تو دلیل ہے اس خط کا بادشاہ مر جائیگا یا اس علاقے کے کسی بڑے اہم آدمی کا انتقال ہوگا۔

 

جلد سترہ اور انسان کے ترکہ پر دلالت کرتی ہے

(۱) کسی نے دیکھا کہ بکری کی کھال کی طرح اسکی کھال اتاری جارہی ہے تو مریض کے لئے یہ خواب دلیل موت ہے اور صحت مند کے لئے فقیر ہونے اورمصیبت اٹھانے کی علامت ہے۔ 

(۲) یہی خواب بدن میں قوت پیدا ہونے اور موٹا ہونے اور دین و ایمان کی پختگی کی علامت ہے 

(۳) خواب دیکھا کہ اس کا جسم سانپ کے جسم کی طرح ہو گیا تو دلیل ہے کہ اسکے اندر کی پوشیدہ دشمنی ظاہر ہوگی

 (۴) کسی نے دیکھا کہ اس کا کو لہے چھترے کی لاٹ کی طرح ہو گئے تو دلیل ہے اسکے ہاں تلخ مزاج بیٹا پیدا ہوگا

 (۵) خواب میں بدن کالوہے یا ٹھیکری سے تبدیل ہونا صاحب خواب کی موت پر دلالت کرتا ہے

 (۶) خواب میں بدن کا نقصان کے بغیر بڑھنا زیادتی نعمت کی دلیل ہے۔ 

(۷) کبھی کھال کی دلالت انسان کی ان چیزوں پر ہوتی ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو چھپاتا ہے جیسے لباس، زوجہ رہنے کی جگہ محبوب ولد وغیرہ اور کبھی یہ خواب اس چیز پر بھی دلالت کرتا ہے جس کے ذریعہ تکلیف دہ چیز سے اپنے آپ کو بچایا جاتا ہے مثلا بادشاہ اور سردار سر پرست وغیرہ چنانچہ جسم انسانی میں خوبصورتی پیدا ہونا یا قوت کا آجانا مذکورہ افراد کے حسن حال کی علامت ہوتی ہے۔ اور اسمیں ضعف وکمزوری و بدبو دیکھنا مذکورہ لوگوں کے احوال میں کمزوری آنے کی دلیل ہے۔

(۸) خواب میں بدن کا خوبصورت انداز سے موٹا ہونا صاحب خواب کے درجہ کی بلندی اور دشمنوں کے مقابلے میں مدد ملنے پر دلالت کرتا ہے

 (۹) کھال کی تعبیر بچاؤ بھی ہے 

(۱۰) اور کھال کی دلالت مندرجہ ذیل چیزوں اور افراد پر بھی ہوتی ہے والد حکمت مال لباس،بیوی، جائیداد عافیت بیماری ایمان اور شرک وغیرہ 

(۱۱) کبھی جلد کی دلالت دشمن اور چغلخور دوست پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ قیامت کے دن جلد انسان کے خلاف گواہی دے گی 

(۱۲) کبھی اسکی دلالت صبر کرنے اور معاملات میں مضبوط ہونے پر بھی ہوتی ہے 

(۱۳) خواب میں اپنی جلد کو بہتر حالت میں دیکھنا خیر وراحت کے حصول اور بیماری کے ٹھیک ہونے پر بھی دال ہے

 (۱۴) کسی نے خواب میں مردے کو خوبصورت حالت میں دیکھا تو دلیل ہے وہ جنت کی نعمتوں سے سرفراز ہے اور مردے کی کھال بدنما شکل میں دیکھنا اسکے مبتلائے عذاب ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے

 (۱۵) خواب میں جلد کا سیاہ ہونا ترک دین کی علامت ہے۔ 

(۱۶) کسی نے دیکھا کہ حبشی عورتیں (کالی عورتیں) اس پر چڑھائی کر رہی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو خیر کثیر حاصل ہو گی مگر کبھی ان عورتوں کی دلالت دشمن پر بھی ہوتی ہے

 (۱۷) خواب میں رنگ کا سرخ ہو نا و جاہت اور خوشحالی کی دلیل ہے بعض علماء نے کہا ہے سرخی مائل بہ سفیدی صاحب عزت ہونے کی دلیل ہے

 (۱۸) کسی کالے آدمی نے خواب دیکھا کہ وہ سفید ہو گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو کمزوری اور ذلت و مشقت لاحق ہوگی 

(۱۹) کسی نے دیکھا کہ اس کا چہرہ اور جسم سرخ ہو گئے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیابی سے دور ہوگا 

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس کا جسم لو ہے یا پتھر کا ہو گیا تو اسکے مرنے کی دلیل ہے

 (۲۱) تمام حیوانات کی کھال کی تعبیر میراث ہے 

(۲۲) بعض علمائے تعبیر نے کہا ہے خواب میں کھال کا مالک ہونا گھر کے مالک ہونے پر دلالت کرتا ہے 

(۲۳) کسی نے خواب دیکھا کہ بادشاہ لوگوں کی کھال اتار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ان پر ظلم کرے گا اور لوگوں کے اموال چھینے گا (۲۴) خواب میں کسی عالم کی کھال کا اتر جانا ترک علم یا نسیان علم پر دلالت کرتا ہے 

(۲۵) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی شاعر کی کھال اتار رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اس شاعر کے اشعار چوری کرے گا۔ کبھی کھال اترنا قمیص اترنے کی اور حمام میں داخل ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے یا پھر ملبوسات کے چوری ہونے کی دلیل ہے کالی عورت کا اپنی کھال اترتی ہوئی دیکھنا اندھیری رات کے بعد طلوع شمس کی دلیل ہے۔