خوابوں کی تعبیر, ت کی تعبیریں

تاج دیکھنا

(1) خواب میں تاج دیکھنا علم قرآن اور بادشاہت پر دلالت کرتا ہے 

(۲) کبھی تاج دیکھنا ولد نئے شہر اور دشمنوں کی ذلت پر دلالت کرتا ہے

 (۳) اگر عورت خواب میں اپنے کو تاج پہنے دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی صاحب قوت بلند مرتبہ والے غنی و مالدار مرد سے نکاح کریگی۔(۴) اگر حاملہ عورت یہ خواب دیکھے تو اولادنرینہ پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے

 (۵)اگر تاج میں کوئی چیز اس کے اصلاح کے لئے داخل کرے تو یہ اس کے دین کی سلامتی کی علامت ہے۔

 (۶) تاج دیکھنے یا پہننے کی تعبیر مالدار بلند قدر ومرتبہ والی بیوی ہوتی ہے۔

 (۷) اگر کوئی قیدی خواب میں خود کو تاج پہنے ہوئے دیکھے تو قید سے خلاصی قریب آنیکی دلیل ہے 

(۸) اسکا معاملہ حضرت یوسف علیہ السلام کے معاملے کی طرح بادشاہ کے سامنے آئیگا لیکن اگر یہی خواب ایسا شخص دیکھے جس کا بیٹا گھر سے غائب ہے تو دلیل ہے کہ اس سے ملاقات سے پہلے نہیں مریگا وہی اس کا تاج ہوگا۔ 

(۹) جواہرات سے مرصع تاج کی تعبیر صرف سونے کے تاج سے عمدہ ہے۔

 (۱۰) تاج بادشاہ عجمی کی دلیل ہے

 (۱۱) اگر کوئی بے شوہر عورت جواہر سے مرصع تاج اپنے سر پر دیکھے تو دلیل ہے وہ ایک مالدار صاحب جاہ و جلال مگر قدرے مریض شوہر سے نکاح کریگی 

(۱۲) اگر خالص سونے کا تاج پہنے دیکھے تو ایسے بوڑھے شوہر کی دلیل ہے جس کی میراث اس کو ملیگی

 (۱۳) اگر مذکورہ خواب کوئی منکوحہ عورت دیکھے تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا جو پورے خاندان کا سردار ہوگا اور اگر منکوحہ عورت خالص سونے کا تاج پہنے تو یہ جلدی مرنےکی دلیل ہے ۔

(۱۴) کوئی بادشاہ تاج پہنے تو تعبیر ہے اس کی بینائی ختم ہو جائے گی اس لئے کہ آنکھ کی تعبیر دین ہے اور دین کی تعبیر آنکھ سے کی جاتی ہے

 (۱۵) کسی نے سونے اور جواہرات سے مرصع تاج پہنا تو ایسا شخص عجمی بادشاہ کو پائے گا اور دین و شریعت کو ضائع کر دیگا اور منافق ہوگا۔

 (۱۶) اگر کوئی تاج پہننے کا اہل شخص خود کو تاج پہنے دیکھے تو اس کو اپنی قوم کی سرداری نصیب ہوگی ۔ 

(۱۷) اگر کسی عورت کا شوہر مریض ہے اور وہ خواب میں اپنے سر سے تاج اتر تا دیکھے تو دلیل ہے اس کا شوہر مر جائے گا۔