خوابوں کی تعبیر, ت کی تعبیریں

ت

(1)اسکی تعبیر نیک بیوی امانت دار اور راز دار ساتھی اور مال ہے(۲)خواب میں ترکش سے تیر نکالنا اللہ تعالی کی طرف سے بیٹا عطا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۳) خواب میں ترکش خریدنا یا کسی اور طرح حاصل کرنا شادی کرنے یا باندی خرید نے پر دلالت کرتا ہے۔(۴)بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ ترکش کی تعبیر دشمنوں پر ہیبت طاری ہونے سے بھی کی جاتی ہے اور اسکی تعبیر قلعے سے بھی ہوتی ہے ۔ (۵)کسی نے دیکھا کہ خواب میں کسی نے اسکو ترکش عطا کیا تو یہ حصول ولایت و سلطنت کی دلیل ہے ترکش کی تعبیر اہل ولایت کے لئے ولایت اور اہل عرب کیلئے عورت ہے

شم (غرور و تکبر )
خواب میں اس کی تعبیر حقیر ہونا اور منصب سے نزول ہے اس کی یہ تعبیر اس آدمی کے حق میں ہے جو ترقی اور لوگوں میں وجاہت کا خواہاں ہے۔

شیرج ( تلوں کا تیل)

خواب میں شیرج دیکھنا دنیا و آخرت کو جمع کرنے کی علامت ہے۔ اس کے تیل میں پکی ہوئی چیزیں دلالت کرتی ہیں جلالت قدر پر شیرج کھانا اور اس کا تیل لگا نا رزق وراحت اور رفعت کی دلیل ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی دلالت ہوتی ہے عمل صالح اور علم نافع پر ۔

انقباض قلب (تنگدلی)
(1)رزق میں تنگی کی علامت ہے۔ (۲)کبھی خواب میں دل کا منقبض ہونا بیداری میں گناہوں کی وجہ سے دل کے مکدرہونے پر دلالت کرتا ہے۔

کسی نے دیکھا کہ اس کا ہاضمہ خراب ہے تو دلیل ہے وہ سود کھائے گا اگرکھانا ہضم ہوگیا تو معاملات کوحل کرنے کی کوشش میں حرص کریگا۔

تمتمة (توتلا کر بولنا

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ توتلا کر بول رہا ہے تو دلیل ہے اس کو دین کا فہم یاز بان کی فصاحت نصیب ہوگی یا دلیل ہے

کہ حکومت ملے گی اور دشمنوں پر غلبہ حاصل ہوگا۔

 

اس کی تعبیر اچھی شہرت ہے۔ اور اچھا اور خوشبودار تیل بدن پر ملنا اچھی شہرت اور بدبودار تیل لگانا بری شہرت کی علامت ہے اور محنت و مشقت کرنے والے لوگوں مثلاً (محنت و مزدوری کرنے والے) کے لئے راحت‘ نئے رزق ملنے اورحماقت میں اضافے کی دلیل ہے۔

 (۱) خواب میں دھونی دینا لوگوں کے ساتھ حسن معاشرت کی دلیل ہے دھونی دینے کا آلہ ایسے ادیب غلام پر دلالت کرتا ہے جس سے اچھی شہرت حاصل ہوتی ہے۔

 (۲) اور خوشبو کی تعبیر اچھی تعبیر سے بھی کی جاتی ہے

 (۳) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ دھونی یا خوشبو مریض کے لئے دلیل موت ہے۔

 (۳) خوشبو کی دھونی دینا پر خطر شہرت کی علامت ہے 

(۴) عنبر شریف آدمی کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

 (۵) مشک اور ہر کالے رنگ کی خوشبو مثلا لونگ وغیرہ دیکھنا اور جادو کرادینا بھی اچھی تعریف کی علامت ہے۔ دھونی دینا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے حصول منفعت، شہرت کے ساتھ خوش عیشی، فقیر کے لئے امیری علم دینداری اعلانیہ صدقہ دینا، خصم کے ساتھ صلح کرنا پہلوانوں کی خدمت راز فاش کرنا اظہار مافی الضمیر لوگوں سے چاپلوسی اور تحب کا معاملہ کرنا خواب میں شیر کے منہ کی بو سونگنا مندرجہ ذیل امور کی علامت ہے دشمنوں کو ذلیل کرنا، حاسدین کے مقابلہ میں کامیابی’ خوف سے نجات بیماری سے چھٹکارا سحر کے باطل ہونے، حصول رزق وغیرہ خوشبودار تیل ملنا اچھی شہرت کی نشانی ہے اور بد بودار تیل لگانابدنامی کی علامت ہے۔ مشقت کرنے والوں کے لئے خواب میں تیل لگانا دلیل راحت ہے اور علامت تجدید رزق اور زیادتی طاقت کی دلیل ہے۔

(1) کسی نے دیکھا کہ وہ تندور میں آگ جلا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے مال سے نفع پائے گا اور اپنے نفس سے منفعت حاصل کریگا۔

 (۲)کسی نے بادشاہ کے گھر تنور لگا دیکھا یا خود بادشاہ نے دیکھا اگر بادشاہ کوکوئی امر مشکل پیش آیا ہو تو تعبیر یہ ہے کہ مشکل حل ہو جائیگی۔اور اس سے نکلنے کے راستے کھل جائیں گے اور اگر بادشاہ کا کوئی دشمن ہو تو اس پر غلبہ حاصل ہو گا

(۳)کسی نے خواب دیکھا کہ وہ تنور بنا رہا ہے اور وہ حکمرانی کا بھی اہل ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو ولایت و حکمرانی نصیب ہوگی اور اپنے دشمنوں سے نجات پائے گا 

(۴) کسی کو بغیر راکھ کے تنورمل جائے تو دلیل ہے کہ ایسی عورت سے نکاح کریگا جس میں کوئی خیر نہ ہو۔ تنور کی مختلف قسمیں ہیں ہر قسم کی تعبیر الگ ہے چنانچہ بننے کا تنور قید خانے پر دلالت کرتا ہے اور مشکلات میں مبتلا شخص کے لئے مشکلات کے حل ہونے اور دل کے خوش ہونے کی دلیل ہے اور تکے کے تنور کی دلالت ایسے عالم پر ہوتی ہے جن کے پاس بہت سارے حل طلب مسائل آتے ہوں اور وہ ان کا ایسا تسلی بخش جواب دیتے ہوں جس پر خود بھی مطمئن ہوتے ہوں سردی میں تنور گرمی لباس راحت اور فوائد حاصل کرنے کی دلیل ہے اور موسم گرما میں اس کی دلالت گرمی کی بیماریوں خون کے جوش مارنے غم اور تکلیف پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت ہمیشہ بیمار رہنے والے معدے پر بھی ہوتی ہے۔

 

(1) خواب میں تاج دیکھنا علم قرآن اور بادشاہت پر دلالت کرتا ہے 

(۲) کبھی تاج دیکھنا ولد نئے شہر اور دشمنوں کی ذلت پر دلالت کرتا ہے

 (۳) اگر عورت خواب میں اپنے کو تاج پہنے دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی صاحب قوت بلند مرتبہ والے غنی و مالدار مرد سے نکاح کریگی۔(۴) اگر حاملہ عورت یہ خواب دیکھے تو اولادنرینہ پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے

 (۵)اگر تاج میں کوئی چیز اس کے اصلاح کے لئے داخل کرے تو یہ اس کے دین کی سلامتی کی علامت ہے۔

 (۶) تاج دیکھنے یا پہننے کی تعبیر مالدار بلند قدر ومرتبہ والی بیوی ہوتی ہے۔

 (۷) اگر کوئی قیدی خواب میں خود کو تاج پہنے ہوئے دیکھے تو قید سے خلاصی قریب آنیکی دلیل ہے 

(۸) اسکا معاملہ حضرت یوسف علیہ السلام کے معاملے کی طرح بادشاہ کے سامنے آئیگا لیکن اگر یہی خواب ایسا شخص دیکھے جس کا بیٹا گھر سے غائب ہے تو دلیل ہے کہ اس سے ملاقات سے پہلے نہیں مریگا وہی اس کا تاج ہوگا۔ 

(۹) جواہرات سے مرصع تاج کی تعبیر صرف سونے کے تاج سے عمدہ ہے۔

 (۱۰) تاج بادشاہ عجمی کی دلیل ہے

 (۱۱) اگر کوئی بے شوہر عورت جواہر سے مرصع تاج اپنے سر پر دیکھے تو دلیل ہے وہ ایک مالدار صاحب جاہ و جلال مگر قدرے مریض شوہر سے نکاح کریگی 

(۱۲) اگر خالص سونے کا تاج پہنے دیکھے تو ایسے بوڑھے شوہر کی دلیل ہے جس کی میراث اس کو ملیگی

 (۱۳) اگر مذکورہ خواب کوئی منکوحہ عورت دیکھے تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا جو پورے خاندان کا سردار ہوگا اور اگر منکوحہ عورت خالص سونے کا تاج پہنے تو یہ جلدی مرنےکی دلیل ہے ۔

(۱۴) کوئی بادشاہ تاج پہنے تو تعبیر ہے اس کی بینائی ختم ہو جائے گی اس لئے کہ آنکھ کی تعبیر دین ہے اور دین کی تعبیر آنکھ سے کی جاتی ہے

 (۱۵) کسی نے سونے اور جواہرات سے مرصع تاج پہنا تو ایسا شخص عجمی بادشاہ کو پائے گا اور دین و شریعت کو ضائع کر دیگا اور منافق ہوگا۔

 (۱۶) اگر کوئی تاج پہننے کا اہل شخص خود کو تاج پہنے دیکھے تو اس کو اپنی قوم کی سرداری نصیب ہوگی ۔ 

(۱۷) اگر کسی عورت کا شوہر مریض ہے اور وہ خواب میں اپنے سر سے تاج اتر تا دیکھے تو دلیل ہے اس کا شوہر مر جائے گا۔

خواب میں تبر دیکھنا علم نافع سچے دوست موافق بیوی اور ولد صالح کی علامت ہے یہی تعبیر خالص کیمیاءدیکھنے کی بھی ہے۔

 

(1) تودہ خاک کی تعبیر خطر ناک آدمی سے اور اس کے آس پاس عمارت کی تعبیر اس کے اہل سے کی جاتی ہے

 (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ایک ہموار زمین دیکھ رہا ہے اور اس میں کچھ حصہ ابھرا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ تو وہ آدمی اور آس پاس کی زمین اس کی دنیاوی وسعت ہے

 (۳)اگر صاحب خواب اپنے آس پاس گھاس وغیرہ دیکھے تواس کی تعبیر اس کی قوت یا اس کا دین یا اس کا حسن عاملہ ہے

 (۴)کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا ابھری ہوئی مٹی پر کھڑا ہے اور اس کے ساتھ چپک گیا ہے تو تعبیر یہ ہے اس کا مرتبہ بلند ہوگا یا تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی ایسے آدمی پر بھروسہ کریگا جس کی یہ صفت ہے اور بقدر اس مٹی کے اس کے اعتماد کے مطابق عمل کریگا

 (۵) کبھی اس خواب کی تعبیر عمارت سے اور اس کی چھت پر کھڑے ہونے سے کی جاتی ہے 

(۲) کسی نے اپنے آپ کو کسی ٹیلے پر چلتے ہوئے دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ نجات پائے گا۔

 (۷) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بلند مکان کے اوپر ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رفعت بلندی اور حکومت پائے گا۔ اور اس کے مال میں اضافہ ہوگا اور عزت و جاہ نصب ہوگی ۔

 (۹) کسی نے دیکھا کہ وہ اونچے مکان سے نیچے اتر رہا ہے تو وہ غم ذلت و رسوائی سے ہم کنار ہو گا۔

 (۱۰) زمین کی دلالت انسان پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ انسان کی پیدائش مٹی سے ہے اور جب زمین انسان پر دلالت کرتی ہے تو زمین کا ہر ٹیلہ یا ابھرا ہوا حصہ اور فراز وغیرہ یاعلم کی زیادتی یا مال میں افزونی یا حکومت دریاست پر دلالت کی وجہ سے شہرت پانے کی دلیل ہے۔

 (11) کبھی ٹیلوں کی تعبیر اماکن شریفہ مراتب عالیہ مراکب حسنہ سے کی جاتی ہے۔

 (۱۲) اگر کوئی انسان مذکورہ اشیاء ( ابھری ہوئی زمین یا ٹیلہ وغیرہ) کے اوپر خود کو دیکھے تو یہ اس کی نعش کی طرف اشارہ ہے خاص کر اس صورت میں کہ لوگ اس کے نیچے ہوں اور اگر صاحب خواب مریض نہ ہو اور شادی کا خواہشمند ہو تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسی شریف بلند مرتبہ والی عورت سے نکاح کریگا جو بمقدار ٹیلی ونٹی کے مالی وسعت رکھتی ہو یعنی جتنی مٹی اس کے نیچے ہے اس کے مقدار مال اس کے پاس ہوگا۔

 (۱۳)کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا کسی اونچی جگہ پر کھڑ ایا بیٹھ کر لوگوں کو خطاب کر رہا ہے یا اذان دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ اگر وہ حکمران بنے کا اہل ہے تو حکمران بنے گا یا قاضی بنے گا یا مسند افتاء پر فائز ہوگا یا اذان و خطابت کا منصب پائے گا۔ یا پھر وسیع شہرت حاصل کر یگا اس لئے کہ یہ جگہ معز زلوگوں کے لئے ہے (۱۴)کسی نے دیکھا کہ وہ گوبر کے ابھرے ہوئے ڈھیر کے اوپر کھڑا ہے تو تعبیر دنیا ہے جس میں مختلف چیزیں موجود ہیں۔ 

(۱۵) کبھی یہ خواب بیوی یا باندی پر بھی دلالت کرتا ہے 

(۱۲) اگر ٹیلہ گوبر وغیرہ کا نہ ہو بلکہ کسی اور چیز کا ہو یا غیر معلوم چیز کا ٹیلہ ہے تو علوشان بلا تعب کی دلیل ہے۔

(۱) خواب میں بھس دیکھنے کی تعبیر مال کثیر اور خوشحالی ہے۔

حکایت

ایک مرتبہ حضرت امام ابن سیرین نے بس کی طرف دیکھ کرفرمایا کہ اگر یہ خواب میں دیکھتا، بعض نے کہا کہ انہوں فرمایا جو شخص خواب میں بھی دیکھے تو اس کو چاہیے اپنے بٹوے کی حفاظت کرے یعنی اس کی تعبیر مال ہے اور اس کا اثر اس کی زندگی پر ظاہر ہو گا۔

 (۱) کسی نے اپنے پاس بھس رکھا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ رزق پائے گا کسی نے خواب میں خود کو بھی کھاتے ہوئے دیکھ تو دلیل اس کی قیمت میں سے کھائے گا یا وہ شدت وقحط میں مبتلا ہو گا 

(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ بھس کو کسی نامناسب جگہ میں رکھ رہا ہے مثلا صندوق خزانہ وغیرہ میں تو یہ قحط سالی اور ایسے جانور کے مرنے کی یامت ہے جس سے اس کو خوراک ملتی ہے۔ 

(۳) بھس کی تعبیر صدقات کے اموال سے بھی کی جاتی ہے کہ اس لئے کہ یہ فضلات اموال میں سے ہے 

(۴) بھس کی کثرت کثرت نباتات پر دلالت کرتی ہے 

(۶) بھس کی تعبیر فصل مزروعہ سے بھی کی جاتی ہے۔

خواب میں پلنگ دیکھنا زوجہ سواری اور منصب پر دلالت کرتا ہے

تُرمس (ایک قسم کی نباتات جسکا بیچ کڑواہوتا ہے اور پانی میں بھگو کر استعمال کیا جاتا ہے)

 (۱) خواب میں سبز ترمس بخل محنت سے حصول رزق اور علم بلا عمل پر دلالت کرتا ہے

 (۲) خشک ترمس دیکھنا، غم واندوہ اور تکلیف کی دلیل ہے

 (۳) پسا ہوا بیماری کی علامت ہے اور چھلا ہوا جلد رزق ملنے کی دلیل ہے۔

تفاح (سیب) خواب میں سیب دیکھنا اولاداور حسین چہروں پر دلالت کرتا ہے کبھی سیب ہمت پر بھی دلالت کرتا ہے

 (۱) بادشاہ کےلئے خواب میں سیب دیکھنا اس کی مملکت پر دلالت ہے اور تاجر کے لئے اس کی تجارت زمیندار کے لئے زمین کی فصل پر دال ہے

 (۲) چنانچہ کسی کو خواب میں سیب مل جائے وہ یا سیب کھائے تو اس کو ہمت نصیب ہوگی 

(۳) بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ میٹھا سیب رزق حلال کی علامت ہے اور ترش سیب کی تعبیر مال حرام ہے

 (۴) کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کی طرف سیب پھینکا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کا ایلچی ہے جس کے ساتھ اس کے تمنی اور خواہش متعلق ہے

 (۵) سیب کا درخت ایسے مومن مرد کی دلیل ہے جو لوگوں کے قریب رہتا ہو 

(۶) کسی نے خواب دیکھا وہ زمین میں سیب کا درخت لگارہا ہے تو تعبیر ہے وہ کسی یتیم کی پرورش کریگا 

(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ سیب کھا رہا تو دلیل ہے اس کو مال ملیگا جس پر دوسروں کی نظر لگی ہوگی اور اگر سیب درخت سے چن کر کھا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کسی شریف اور مشہور شخص کی طرف سے مال ملیگا 

(۸) خواب میں سیب گننا دراہم گننے کی طرف اشارہ ہے 

(۹) کسی نے خواب دیکھا وہ مسجد میں ہے اور سیب سونگھ رہا ہے تو دلیل ہے صاحب خواب کی شادی ہوگی 

(۱۰) اسی طرح اگر کوئی عورت مجلس فسق میں سیب کھاتی ہوئی اپنے آپ کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ مشہور ہوگی اور اگر کسی معروف جگہ میں کھائے تو دلیل ہے کہ وہ بچہ جنے گی۔

 (11) کبھی خواب میں اپنے آپ کو سیب کھاتے دیکھنا ظہور دشمن کی علامت ہے

 (۱۲) کبھی سیب شہوت اور جماع پر بھی دلالت کرتا ہے

 (۱۳) کھٹا سیب تفرق و نقصان و تکلیف کی علامت ہے اور ترش سیب کا درخت خون کی علامت ہے۔

خواب میں شہتوت کھانا کسب واسع اور نافع کی دلیل ہے

 (۱) کالے شہوت کی تعبیر دنانیر اورسفید کی تعبیر دراہم ہے۔ 

(۲)درخت شہتوت صاحب مال و اولادمرد پر دلالت کرتا ہے

 (۳) اور کبھی شہتوت دین کی درستگی اور حسن یقین پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے۔ 

(۱) کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ اللہ کا فرمان ہے (الصُّوْمُ جُنَّة) روزہ ڈھال ہے 

(۲) کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے

 (۳) بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس ادیب شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات میں ان کی مدد کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے 

(۴) سفید رنگ والی ڈھال دیندار آدمی کی علامت ہے

 (۵) اور سبز رنگ کی ڈھال صاحب تقوی کی علامت ہے

 (۶) سرخ رنگ کی ڈھال لہو ولعب والے آدمی کی طرف اشارہ ہے 

(۷) کالے رنگ کا ترس مالدار آدمی پر دال ہے۔

 (۸) کسی نے خواب دیکھا کہ ڈھال کے ساتھ اسلحہ بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن اس کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاسکتے 

(۹) کوئی صنعت کار یا تاجر اپنے سامان دکان فیکٹری یا عمال کے ہاں ڈھال دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ بہت زیادہ قسم کھانے والا ہے اور قسم کے ذریعے خریدوفروخت کا عادی ہے

 (11) کوئی صاحب اولاد شخص یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی اولاد اس کی ضروریات کی کفیل ہوگی اور برائی یا تکالیف سے اس کو بچائے گی۔

 (۱۲) کوئی خواب میں ڈھال کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اشارہ ہے کہ وہ کسی مضبوط وقوی آدمی کے ہاں پناہ لیگا اور اس کے ذریعے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔ 

(۱۳) قیمتی ڈھال دیکھنا مالدار اور خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے

 (۱۴) اور اگر ڈھال قیمتی نہ ہو تو عورت قبیحہ کی علامت ہے۔

(1) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو تابوت میں دیکھا تو یہ حکومت ملنے کی دلیل ہے (۲) بعض علما تعبیر کا کہنا ہے اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے دشمن سے خائف وعاجز ہوگا (۳) بعض نے کہا یہ خواب شر میں مبتلا ہونے کے بعد نجات پانے کی علامت ہے (۴) اگر کسی کا کوئی رشتہ دار غائب ہو اور وہ مذکورہ خواب دیکھے تو یہ اس کے واپس آنے کی علامت ہے کسی نے دیکھا کہ وہ کسی تابوت کے اوپر ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی خصومت میں مبتلا ہے جس میں اس کو کامیابی حاصل ہوگی اور اس کا مقصد پورا ہو گا کسی نے دیکھا کہ اس کو کسی کی طرف سے تابوت ملا ہے تو دلیل ہے صاحب خواب کو علم حکمت اسکون اور وقار عطا کیا جائیگا (۷) کبھی تابوت دیکھنے کی تعبیر، غم، تکلیف سے کی جاتی ہے کبھی یہ خواب محل سفر پر دلالت کرتا ہے (۸) تابوت الطحان دیکھنا ایسے حکمران کی دلیل ہے جو حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے اور اس کی رؤیت دلیل ہدایت بھی ہوتی ہے۔

خواب میں تلبیہ پڑھنا ارباب حکومت کے پاس شکایت لے جانے پر دلالت کرتا ہے، کبھی آنے والی خبر کے جواب دینے پر دلالت کرتا ہے۔ کسی نے زمانہ حج میں خواب دیکھا کہ وہ تلبیہ پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اپنے دشمنوں پر غلبہ و کامیابی حاصل کر یگا۔ کبھی تلبیہ پڑھنا صاحب خواب کے امانت اور دیانت دار ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

خواب میں بغیر آواز کے ہنسنا سرور و خوشی اور متبع سنت ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ حضور کا ہنسنا تبسم کی صورت

میں ہوتا تھا۔

 خواب میں کسی بات کی تفسیر کرنا جھوٹے آدمی کی زبان سے خبر سننے کی علامت ہے اور کسی صادق آدمی کی تفسیر کرنے کی تعبیر اس تفسیر کے مطابق ہونے سے کی جاتی ہے۔

 

کسی نے دیکھا کہ کوئی آدمی سانس لے رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ ایسا عمل کریگا جس کی ابتداء غم سے ہوگی۔ خواب میں کسی بچے کو لمبا سانس لیتے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ایسا عمل کر رہا کہ جس سے غم وحزن ہو گا۔