خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں, ج, ک

بیماری دیکھنا جذام یا کوڑھ کی

خواب میں مجذوم ہونا بیداری میں گناہوں کی وجہ سے عمل کے ضائع ہونے کی دلیل ہے اور کوڑھ کی بیماری کا بدن میں زیادہ ہونا باقی رہنے والے مال پر دلالت کرتا ہے۔اور بعض کے نزدیک یہ میراث سے ملنے والے کپڑوں کی علامت ہے۔خواب دیکھا کہ وہ جذام کی بیماری میں مبتلا ہونے کی حالت میں نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے وہ قرآن کریم یاد کر کے بھول جائے گا۔۔ اور کبھی کوڑھی کی بیماری مال حرام پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اور کبھی اس سے جلنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔اور کبھی یہ مالدار ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔