خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں

بیت المقدس دیکھنا

(1) کسی نے خود کو بیت المقدس میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو کسی میراث کے وارث ہونے یا نیکی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔(۲) بیت المقدس میں غیر قبلہ رو ہو کر نماز پڑھنے کی تعبیر حج سے کی جاتی ہے۔(۳) کسی نے خواب میں بیت المقدس کے اندر وضو کرتے ہوئے خود کو دیکھا تو مال ملنے کی علامت ہے۔(۴) خود کو بیت المقدس سے نکلتے ہوئے دیکھنا سفر کی اور اگر میراث ہاتھ میں ہو تو اس کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے (۵) کسی نے دیکھا کہ وہ بیت المقدس میں چراغ جلا رہا ہے تو یہ صاحب خواب کے بعض بچوں کو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے