اتون الکاس ( گلاس پیالہ کی بھٹی ) (1) خواب میں بھٹی کی تعبیر بادشاہ ہے جس کے پاس مال آتے ہوں اور وہ ان اموال کو امور مملکت میں استعمال کرتا ہو یا اس کے نائب سے کی جاتی ہے ۔ (۲) بھٹی کی تعبیر ہر حالت میں امر عظیم اور سرور ہے.(۳) کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو بھٹی بناتے ہوئے دیکھے تو یہ بادشاہت ملنے کی علامت ہے اگر وہ اچھا نہ ہو تو لوگوں کوکسی امر عظیم میں مشغول کرنے کی دلیل ہے۔