خواب میں بھاپ دیکھنا بسا اوقات آنکھ کے دھندلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) کسی نے موسم گرما میں خواب دیکھا کہ گویا اس کے منہ سے ایسے بخارات نکل رہے ہیں جیسے سردی کے موسم میں نکلتے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب باطنی امراض میں مبتلا ہوگا۔ اور اس کے پوشیدہ راز فاش ہو جائیں گے۔ اگر صاحب خواب ہدایت پر ہے تو راستہ سے بھٹک جائے گا اور اگر عالم ہے تو بدعات ظاہری کا مرتکب ہو گا۔
(۲) بسا اوقات ایسا خواب جھوٹ اور بے فائدہ کلام پر بھی دلالت کرتا ہے۔