شاة الغنم ( بکری)
(1) خواب میں بکری دیکھنا عورت پر دلالت کرتا ہے۔ چنانچہ اگر دیکھا کہ اسے بکری حاصل ہوئی تو اسے عورت حاصل ہوگی۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ بکری اس کے آگے چل رہی ہے اور وہ اس کے پیچھے پیچھے چلا جا رہا ہے اور اسے رہی ہے اور وہ پیچھے جارہا ہے اور اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوا تو علامت ہے کہ وہ کسی عورت کے چکر میں پڑے گا مگر وہ اسے پانہ سکے گا۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ بکری کا دودھ دوہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے اس سال خیر و برکت حاصل ہوگی ۔