(۱) اگر خواب دیکھنے والا نوجوان ہے تو بڑھاپا د یکھنا وقار کی علامت ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ طول عمر ضعف کی علامت ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ داڑھی اور سر دونوں کا سفید ہو جانا فقر پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر دیکھا کہ اس کی داڑھی سفید ہو گئی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں تو یہ اس کے قوی ہونے اور باوقار ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) اور جس شخص نے دیکھا کہ اس کا سر سفید ہو گیا تو اس کی بیوی اُمید سے ہے تو لڑکے کی ولادت ہو گی ۔ (۴) داڑھی سے سفید بالوں کا چننا یا کاٹنا نشانی ہے کہ بوڑھوں کی تو قیر کرے گا۔ (۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کا سر سفید ہو گیا اس کے شوہر کے فاسق ہونے کی دلیل ہے اگر فاسق نہ ہوا تو دلیل ہے کہ وہ اس عورت کی جگہ کسی باندی کو گھر میں لائے گا یا دوسرا بیاہ رچائے گا۔ بعض حضرات نے فرمایا سر کا سفید ہو جانا غائب آدمی کی آمد یا مہمان کی تشریف آوری کی علامت ہے۔ (1) جسم کے بالوں کا سفید ہو جانا اگر رائی اغنیاء میں سے ہے تو مال میں گھاٹے کی دلیل ہے اگر فقیر ہے تو اس پر ایسا قرض چڑھ جائے گا کہ جس کی ادئیگی ممکن نہ ہو گی ۔ (۷) کسی غیر معروف عورت کے سر کے بال سفید ہو جانا دلیل ہے کھیتی کے خشک ہونے کی ۔ (۸) سارے لشکر کے بال سفید ہو جانا سب کے فرار ہونے اور کمزوری کی دلیل ہے۔ (۹) مریض صاحب خواب کے حق میں بڑھا پادیکھنا اس کی موت اور کفن کی دلیل ہے خاص طور پر جبکہ اس کے جسم کے بال سفید ہو گئے ہوں، سمجھے ہوئے کے حق میں بڑھاپا امن کی دلیل ہے کہا گیا ۔ (۱۰) اگر عورت بڑھا پا دیکھے تو اشارہ ہے کہ یہ اپنے شوہر کے اقارب میں سے کسی سے قبیح کلام سنے گی۔ اور بعض مرتبہ یہ دلیل ہوتا ہے طلاق کی چونکہ مرد عورت کے بڑھاپے کو نا پسند سمجھتا ہے۔ (۱۱) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ زیادہ بوڑھا ہو گیا لیکن بالوں میں کچھ سیاہی بھی ہے تو دلیل ہے اس کو مزید وقار حاصل ہوگا۔ (۱۲) اگر سیاہی نام کی بھی نہیں تو یہ اپنے رئیس یا اپنے سے اوپر والے کسی شخص سے نا پسندیدہ بات کا سامنا کرے گا۔ (۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اُس کی کالی داڑھی سفید ہوگئی ہے تو ایسے شخص کا دین ضائع ہو گا یا مال ختم ہو جائے گا۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ اس کی کالی داڑھی میں ایک دو یا تین بال سفید ہیں تو اشارہ ہے کہ اس کے ہاں نرینہ اولاد ہو گی اگر کوئی سفر پر تھا اور اسے اُس کا شدت سے انتظار بھی ہے تو وہ شخص واپس
لوٹ آئیگا ۔ (۱۵) جس نے دیکھا کہ اس کے سینے کے بال سفید ہو گئے ہیں تو اس کا کھانا متغیر اور بد بودار ہو جائے گا۔ (۱۶) جس نے دیکھا کہ اس کی داڑھی ہے تو عزت اور جاہ حاصل ہو گی اور اچھی شہرت ہوگی ۔ (۱۷) امام ابن سیرین غیر بوڑھے کا خواب میں بڑھا یاد یکھتے تو مکروہ قرار دیتے ہوئے فرماتے کہ بڑھاپا مال کے گھاٹے کی دلیل ہے خاص طور پر جب کہ بال بڑھیں بھی ۔ اگر دیکھنے والا فقیر ہے تو اس پر فقر وفاقہ کے ساتھ بہت بڑا قرض فکر اور قید مسلط ہو گی۔ (۱۸) اگر دیکھا کہ اپنے سفید بال نوچ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شخص سنت کی مخالفت کرے گا بوڑھوں کی تو قیر نہیں کرے گا۔ داڑھی کے بالوں کی سفیدی بعض مرتبہ دوری اور جفا پر دلیل ہوتی ہے۔
بڑھاپا دیکھنا
11
Jun