خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں

بغل کی بو

(1) خواب میں بغل کی بوسونگھنا یاد یکھنا دردسر نزلہ زکام بری خبریں رازوں کے فاش ہونے کھوٹ اور بغض کے زائل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور تھکاوٹ کے بعد راحت اور قرضوں کی ادائیگی کی بھی علامت ہے۔ کبھی اس کی دلالت فضول مشوروں پر بھی ہوتی ہے ۔ (۲) بچے کا خواب میں اپنے بغل میں بد بود یکھنا اس کے بالغ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ کبھی اس کی دلالت پھوڑے یاکسی دوسری آفت کی وجہ سے اس کے مرنے پر بھی ہوتی ہے۔