ی۔دینیات, باب الصلوۃ, جنازہ کا بیان

بعد عصر نماز جنازہ پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے۔

مسئله:زید ہمارے یہاں مسجد میں امام ہےاور بچوں کو تعلیم بھی دیتا ہے ایک روز گاؤں میں ایک آدمی کی موت واقع ہوئی اسے غسل وغیرہ کرانے میں عصر کا وقت ہوگیا۔ کچھ لوگ نماز عصر پڑھ چکے تھے اور کچھ لوگ باقی تھے زید بھی نماز سے فارغ ہو چکا تھا لوگوں نے جنازہ پڑھنے کے لئے کہا تو زید نے کہا چونکہ یہ زوال کا وقت ہے اسلئے جنازہ نہیں پڑھا جائیگا چنانچہ مغرب کے بعد جنازہ پڑھا گیا کیا یہ صحیح ہے کہ عصر و مغرب کے درمیان نماز جنازہ درست نہیں ؟

الجواب:زید نے غلط کہا عصر کی نماز پڑھنے کے بعد نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے بلکہ اگر مکروہ وقت مثلاً آفتاب غروب ہونے سے دس منٹ پیشتر جنازہ لایا گیا تو اسی وقت پڑھیں کوئی کراہت نہیں۔ کراہت اس صورت میں ہے کہ پیشتر سے تیار موجود ہے۔ اور تاخیر کی یہانتک کہ وقت کراہت آگیا۔

 واللہ تعالیٰ ورسوله اعلم جل جلالہ صلی المولی تعالیٰ علیہ وسلّم ۔

بحوالہ -فتاوی فیض الرسول

ص:443 جلد 1 ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *