حدیث نمبر :1
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے جو بھی اہم کام بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔
(فیضان سنت ، ج 1 ج 1، مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر :2
حضرت سید نا عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور علیہ الصلوة والسلام سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بارے میں پوچھا تو آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا: یہ اللہ عزوجل کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور اللہ عز وجل کے اسم اعظم اور اسکے درمیان ایسا ہی قرب ہے جیسے آنکھ کی سیاہی اور سفیدی میں ۔
تفسیر در منشور ، ج 1 مس 41، ضیاء القرآن پبلیکیشنز )
حدیث نمبر :3
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا: “اے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب تم وضو کرو تو بسم الله وَالْحَمْدُ لِله کہہ لیا کرو۔ جب تک تمہار ا وضو باقی رہے گا اس وقت تک تمہارے فرشتے ( کراما کاتبین ) تمہارے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
فیضان سنت ، ج 1 ص 27 ، مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر :4
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوة والسلام کا فرمان ہے کہ جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے وہ کھانا شیطان کیلئے حلال ہو جاتا ہے۔
فیضان سنت ، ج 1، ص 42 ، مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر :5
حضرت سیدنا امیہ بن مغشی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور علیہ الصلوة والسلام تشریف فرما تھے۔ ایک شخص بغیر بسم اللہ پڑھے کھانا کھا رہا تھا۔ جب کھانا کھا چکا اور صرف ایک ہی لقمہ باقی رہ گیا تو وہ لقمہ اٹھایا اور کہا بِسْمِ اللَّهِ أَوْلَهُ وَاخِرَهُ حضور علیہ الصلوة والسلام نے مسکرا کر ارشاد فرمایا: ” شیطان اس کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، جب اس نے اللہ عزوجل کا نام لیا تو جو کچھ اس کے پیٹ میں تھا اُگل دیا۔
(فیضان سنت ، ج م مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر 6
حضرت سید نا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے: ” جو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے گا۔ اللہ عزوجل ہر حرف کے بدلے اس کے نامہ اعمال میں چار ہزار نیکیاں درج فرمائے گا، چار ہزار گناہ بخش دے گا اور چار ہزار درجات بلند فرمائے گا۔
(فیضان سنت ، ج 1 ، ص 53 ، مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر :7
شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلاة والسلام نے ارشاد فرمایا: “اے علی (رضی اللہ تعالی عنہ) میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتادوں جنہیں تم مصیبت کے وقت پڑھ لو، عرض کیا ، ارشاد فرمائیں! آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر میری جان قربان تمام اچھائیاں میں نے آپ سے سیکھیں ہیں۔ ارشاد فرمایا: “جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤ تو اس طرح پڑھو ۔ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِا اللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيم ۔ پس الله عز وجل اس کی برکت سے جن بلاؤں کو چاہے گا دور فرمادے گا۔
فیضان سنت ، ج 1 ، ص 80 ، مکتبۃ المدینہ کراچی)
حدیث نمبر :8
حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے محبوب عليه الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا : جس نے اللہ عزوجل کی تعظیم کیلئے عمدہ شکل میں بسم اللہ رحمن الرحیم تحریر کیا اللہ تعالیٰ اسے بخش دے گا
(تفسیر در منثور ، ج 1 ،ص 45 ، ضیاء القرآن پبلیکیشنز)
حدیث نمبر :9
أم الحافظ ابوبکر البغدادی نے الجامع میں حضرت جعفر محمد بن علی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا : بسمہ اللہ ہر کتاب کی چابی ہے
تغییر در منثور، ج 1 ، ص 44 ضیاء القرآن پبلیکیشنز )
حدیث نمبر :10
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نے تعظیم الہی کی خاطر خوبصورت ( طریقے سے ) بسم اللہ لکھی اللہ تعالٰی اسے معاف فرمادے گا۔”
(تفسیر در منثور ، ج 1 ص 45، ضیاء القرآن پبلیکیشنز )
حدیث نمبر :11
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام ایک جگہ سے گزرے جہاں زمین پر کچھ لکھ ہوا تھا آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے قریب بیٹھے ہوئے نوجوان سے استفسار فرمایا: “یہ کیا لکھا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی “بسم اللہ فرمایا: “ایسا کرنے والے پر لعنت ہو۔ بسم اللہ کو اس کی جگہ پر ہی رکھو۔“
تفسیر در منشور ، ج 1 ، ص 46 ، ضیاء القرآن پبلیکیشنز )