خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں

بستر دیکھنا

خواب میں بستر کی تعبیر عزت و رفعت سے کی جاتی ہے خصوصاً اگر اس کا مالک بنا اور موسم سرما میں اس پر بیٹھ گیا۔
(1) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بچھونے پر بیٹھا ہوا ہے تو یہ زمین خریدنے کی طرف اشارہ ہے اگر یہی خواب حالات جنگ میں دیکھے تو حیح و سالم لوٹنے کی علامت ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ بچھے ہوئے بچھونے پر کسی جاننے والے شخص کی تصویر ہے اور بول رہی ہے تو یہ شخص کے کسی امر باطل میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صاحب خواب اس شخص سے کوئی عجیب کام ہوتا دیکھے گا یا کوئی عجیب بات سنے گا۔
(۳) کبھی بچھونے کی تعبیر جس کے لیے بچھایا گیا ہے اس کی دنیا اور زمین پر حکومت چلنے سے کی جاتی ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا بستر تہہ کر دیا گیا تو یہ اس کی دنیا کے لپٹ جانے کی علامت ہے یا آئندہ دنیا وسیع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر جدید خوبصورت، کشادہ مضبوط اور اچھی بناوٹ کے ساتھ بنایا گیا تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب درازی عمر و سیع دنیا اور ساری زندگی نئی نئی نعتیں اور مضبوط حکم کی دولت سے مالا مال ہوگا۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے لئے اجنبی جگہ میں غیر معروف لوگوں کے درمیان غیر معروف بستر بچھایا گیا ہے تو پہلے مسافرت میں پھر وطن میں دنیا ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۷) کسی قوم یا گاؤں میں بستر بچھا دیکھنا ایسی نعمت ملنے کی طرف اشارہ ہے جو ان تمام قوموں یا گاؤں والوں میں مشترک ہو۔
(۸) نرم اور پرانا بستر قلیل عمر کے ساتھ دنیا ملنے کی علامت ہے۔
(۹) کسی نے خواب میں دیکھا گویا اس کا بستر اس کے کندھے پر ہے تو یہ ایک جگہ سے کسی مجہول جگہ کی طرف منتقل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اس کے اپنے ملک سے نکلنے اور اس کی دنیا کے لپٹ جانے اور اس کے پیروکاروں کے بڑھنے اور اس پر بوجھ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) کسی نے ایسا لپٹا ہوا بستر دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں بچھایا گیا تو یہ اس کی دنیا کے سمٹ جانے اور قلیل مقدار میں ملنے اور معیشت میں تنگی ہونے کی دلیل ہے۔ اگر دیکھا کہ اس جیسا بستر اس کے لئے بچھایا گیا تو دنیاوی وسعت ملنے کی نشانی ہے۔
(11) کبھی بستر دیکھنے حکمرانوں کے ساتھ مجالست کی علامت ہے۔
(۱۲) کسی کے بستر کا لیٹ جاتا اس کے حکم میں تعطل ہونے یا سفر کے تنگ ہونے یا سینہ کے تنگ ہونے اور دنیا کے رک جانے کی نشانی ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر اس سے چھین لیا گیا یا جل گیا تو یہ صاحب خواب کے بستر پر مرنے کی علامت یا سفری تنگی کی دلیل ہے۔
(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا بستر نرم ہوا تو یہ اجل کے قریب ہونے کی علامت ہے اور جسمانی کمزوری کی نشانی ہے۔
(۱۵) پھٹا پرانا بستر غم و اندوہ کی علامت ہے۔
(۱۲) کبھی بستر کی تعبیر ایسے آدمی سے کی جاتی ہے جو اپنے آپ کو پاک اور بڑا سمجھتا ہو اور جھوٹ بولتا ہو۔