(1) خواب میں برتن میں کھانا کھانا قناعت کی علامت ہے۔ اور اگر سونے چاندنی کے برتن میں کھانا کھاتے ہوئے اپنے پنے آپ کو دیکھے تو یہ مال حرام وافر مقدار میں ملنے کی دلیل ہے۔ (۲) لوگوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھانا مختلف خواہشات کی نشانی ہے۔(۳) نگلنے والی چیزوں کا چہانا کسب و عمل میں خفت کی علامت ہے اور چبانے والی چیزوں کا نگلنا دین اور اجل کے قریب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۴) اچھی چیز کی موجودگی کی وجہ سے نہ کھا سکتا باطن کی درستگی کی علامت ہے اور کڑواہٹ یا ترشی کی وجہ سے نہ کھا سکنا اعمال وازواج کے متغیر ہونے کی دلیل ہے۔(۵) دائیں ہاتھ سے کھانا سنت پر گامزن ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۲) اور بائیں ہاتھ سے کھانا دوستوں سے دور ہو کر دشمنوں کی پیروی کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) خواب میں کسی دوسرے کے ہاتھ سے کھانا رزق، توکل اور عفت کی علامت ہے۔ اور کبھی اس خواب کی تعبیر بیماری اور اپنے ہاتھ سے کھانے پر قادر نہ ہونے سے بھی کی جاتی ہے۔(۸) بدنما چیز کھانا صاحب خواب کی منزلت و مرتبہ کے گرنے کی نشانی ہے۔(۹) چھیچھڑہ کھانا مندرجہ ذیل پردلالت کرتا ہے امر عاجزی عمر میں زیادتی مرض سے صحت یابی غیر شادی شدہ کے لئے شادی، علم و ہدایت اور رزق وغیرہ۔ (۱۰) لوکی کدو کھانا اتباع سنت ہدایت اور زیرکی کی علامت ہے۔(11)خواب میں کسی کا دو پہر کے کھانے کی طرف دعوت دینا دور سفر کی علامت ہے اور نصف النہار کے وقت بلانا تعب سے آرام ملنے کی دلیل ہے۔ کوئی شخص صاحب خواب کو شام کے کھانے کی طرف بلائے تو یہ تعبیر ہے صاحب خواب کے ساتھ ایسا شخص غدر کر یگا جس نے اس کے ساتھ اس سے قبل غدر کیا ہے۔ (۱۳) خواب میں کسی نے کھانا کھا کر اس کو ہضم بھی کر لیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی حرفت میں محنت کرنے میں لالچ کرے گا (۱۳) کوئی شخص خواب میں اپنے نفس کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھے تو یہ اپنے مال اور خزانے سے کھانے کی علامت ہے۔(۱۴) کسی دوسرے کا کچا گوشت کھانا اس کی یا اس کے کسی رشتے دار کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔ اور پکا ہوا گوشت کھانا غیروں کے مال کھانے کی طرف مشیر ہے
برتن میں کھانا کھانا
09
Jun