خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں

بربط (باجا)

(1) خواب میں بربط بجانے والا اگر دیندارو پر ہیز گار ہے تو یہ اس کی اچھی شہرت کی نشانی ہے اور اگر دینی لحاظ سے کمزور ہے یہ بری شہرت کی علامت ہے۔
(۲) کبھی بربط بجانا بجانے والے کے دنیا میں انہماک کی وجہ سے غفلت اور جھوٹے کلام اور جھوٹ بولنے اور سننے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) باجابجنے کی آواز سننا بادشاہ کے لیے بادشاہت کے ختم ہونے اور شریف آدمی کے لیے عزت کے اس طرح نکلنے کا اشارہ ہے جس کا تذکرہ سن کر اس کا کلیجہ منہ کو آئے اور یہی خواب مستور آدمی کے لیے زجر و نصیحت ہے اور فاسق کے لیے اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ قوم میں ایسا فساد بر پا کردیگا جسکی وجہ سے قوم والوں کے کلیجہ پر برا اثر ہوگا اور اگر یہی خواب ظالم دیکھ لے تو یہ قوم پر ایسا ظلم کرنے کی طرف اشارہ ہے جس کی بنا پر ان کی انتڑیاں پھٹ پڑیں گی۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں با جابجارہا ہے تو یہ مصیبت کی علامت ہے اور دلیل ہے بجانے والا شخص غلطی میں مبتلا قوم کا سردار ہے۔
(۵) بانسری کا رقص کے علاوہ دوسرے آلات لہو و لعب مثلا سارنگی طبلہ جنگ (ایک قسم کا باجا) بادشاہ کے دروازے پر بجاتے خود اپنے کو دیکھنا ولایت کے اہل کے لئے ولایت کی علامت ہے۔ اگر اس کا اہل نہیں ہے تو قبیح کلام سننے کی دلیل ہے۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ وہ اجہ یا وتر بجارہا ہے تو یہ ایک قسم کے غم کی طرف اشارہ ہے۔
(۷) کبھی باجہ خواہش نفسانی اور اس کی لغویات پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۸) کسی نے دیکھا کہ باجہ کے ساتھ بانسری طبلہ یا اور کوئی کھیل جو رقص کی طرح ہو کھیل رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کے مکان میں رہنے والوں پر مصیبت آئے گی اس لیے کہ مزامیر وباجہ مصیبت کی علامت ہیں