خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں

باندی دیکھنا

(1)خواب میں باندی کا مالک بنتا خریدنا یا ہبہ ہونا سب تجارت پر دلالت کرتے ہیں (۲) خریدنے کی غرض سے کسی باندی کے قریب ہونا تجارت کے قریب ہونے کی علامت ہے(۳) بھی باندی کی دلالت آئیندہ آنے والے یا موجود ہ وقت میں چلنے والے امور پر بھی ہوتی ہے (۴) کسی مسلمان باندی کوخوبصورت حالت میں دیکھنا غیر متوقع خبر سننے کی علامت ہے اور کافر باندی کو دیکھنا بُری خبر سننے پر دلالت کرتا ہے(۵) کسی باندی کو ترش رو حالت میں دیکھنا دہشتناک خبر سنے کی طرف مشیر ہے۔(۲) لاغرقسم کی باندی د یکھناغم واندوہ اور فقر لاحق ہونے کی علامت ہے۔ (۷)کسی باندی کو تنگی کی حالت میں دیکھنا تجارت خسارہ میں واقع ہونے اور شرمندہ ہونے کی دلیل ہے۔(۸)باکرہ باندی حاصل کرنا فصل دینے والی زمین کی دلیل ہے یا تعبیر ہے صاحب خواب تجارت میں منافع کمائے گا ۔(۹)کبھی باندی کی دلالت خبر پر ہوتی ہے پس اسکے حسن لباس نہیئت خوشبو کے اعتبار سے تعبیر ہوگی چنانچہ مستور حالت میں دیکھنا خبر کے مستور ہونے کی علامت ہے اور بے پردہ ہونا خبر کے مشہور ہونے کی طرف اشارہ ہے اور نقاب میں ہونا خبر کے مشتبہ ہونے پر دال ہے اور مشکوک حالت میں دیکھنا خبر کے پھیلنے کی دلیل ہے اور بھرے ہوئے پستانوں والی دیکھناامید افزاخبر کی علامت ہے۔