خوابوں کی تعبیر, پ کی تعبیریں, س

بال دیکھنا سر کے

اس کی تعبیر مال اور لمبی عمر ہے۔ (۱) اگر دیکھے کہ سر کے بال لیے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ لمبی عمر پائے گا۔ (۲) اگر دیکھے کہ اس کے مال چھوٹے دیکھے کہ اس کے بال چھوٹے تھے اور مزید بال سر میں لگائے ہیں اگر صاحب خواب غنی تھا تو اس کا مال اور بڑھ جائے گا۔ قرضہ سے تجارت کرے گا۔ اگر رائی تنگدست ہے تو دلیل ہے اس پر بہت سارا قرض ہے۔ (۳) اور اگر دیکھے کہ اس کے بال سیدھے ہیں یا گھونگھریالے ہیں تو شرافت و صبر کی دلیل ہے۔ (۴) اور اگر دیکھے کہ اس کے سید ھے بال گھونگھریالے ہو گئے ہیں تو ذلیل و عاجز ہوگا اور حالت بدتر ہو جائے گی۔ (۵) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھونگھریالے بال سیدھے اور لمبے سیدھے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال بٹ جائے گا۔ اگر بال نرم و ملائم ہیں تو اس کے سردار کے مال میں اضافہ ہوگا۔ اگر وہ غنی تھا تو یہ اس کا مال ہے اور اگر وہ تنگدست تھا تو یہ اس کے واجب الاداء قرضے ہیں۔ (۶) اگر دیکھا کہ اس کے بال گھونگھریالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے سردار کو سیادت و عزت حاصل ہوگی ۔ (۷) جس نے دیکھا کہ اس کے بال لمبے ہیں اور وہ خوش ہے تو یہ مبارک ہے خاص طور پر عورتوں کے حق میں ۔ چونکہ عورتیں دوسروں کے بال زینت کی غرض سے استعمال کرتی ہیں ۔ (۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال بہت زیادہ ہیں رداڑھی بڑی ہوگئی ہے اور بالوں کی لٹیں بنالیں تو اس کے ذمے واجب الاداء بہت سارے قرضے ہیں۔ بال کی تعبیر اموال سے بھی کی جاتی ہے اس شخص کے حق میں کہ جو ان کا مالک ہے یا ان کو جمع کرتا ہے۔ اور مونچھوں بغلوں کے بالوں کا زائل کرنا قرض سے بری الذمہ ہونے غم دور ہونے اتباع سنت کی دلیل ہے بالوں کی لٹیں بنانا امور کی پختگی کی دلیل ہے۔ عورتوں کی بالوں کے لٹیں خیر کی علامت ہیں اور جو شخص عام طور پر بالوں کی لٹیں بنا کر رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مال حفاظت سے رکھتا ہے اور جمع کرتا ہے۔ فقیر اور نابینا وغیرہ کے حق میں لٹیں تنگی کی دلیل ہیں ۔ (۹) اگر دیکھے کہ بال غیر معتاد جگہ پر نکل رہے ہیں تو دلیل ہے اس کو صدمہ پہنچے گا۔ (۱۰) اگر دیکھے کہ زمانہ حج میں بال منڈا رہا پر نکل ہے یا کترا رہا ہے تو امن کی علامت ہے بال کرنا اور نو چنا بشرطیکہ خلقت کو بگاڑنے کی حد تک نہ ہو تو غم زائل ہونے کی دلیل ہوتا اہے بعض معبرین فرماتے ہیں کہ بالوں کو نو چنا دلیل ہے کہ رائی نہ چاہنے کے باوجود قرض کی آدائیگی کرے گا۔ (۱۱) اگر ھاشمی نے خواب دیکھا کہ اس کے بال دراز ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ غلاموں کا مالک بنے گا۔ جب فوجی سپاہی نے یہی کچھ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کا اسلحہ اور زینت میں اضافہ ہوگا۔ (۱۲) اگر دیکھے کہ اس کے بال گھوڑے کے بالوں کی مانند ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اگر چور یا بھگوڑ اغلام ہے تو گھوڑا ہتھیائے گا اگر وہ آزاد ہے تو اس کو بچنا چاہئے کہ کہیں وہ غلام نہ بنالیا جائے ۔ (۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بال خنزیر کے بالوں کی مانند ہیں تو سختیاں کے پہنچنے کی دلیل ہے ۔ (۱۴) بالوں کا زیادہ ہونا غموں کے زیادہ ہونے کی علامت ہے اور اگر وہ کثرت بالوں پر خوش تھا تو دلیل ہے کہ خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔ اور عورت کے بالوں کی سیاہ ہونا دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرتا ہے اور ہر حال میں استقامت کا دامن تھامے رکھتا ہے۔ (۱۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے بال کھولے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر کہیں غائب ہو جائے گا ۔ (۱۶) اگر دیکھا کہ وہ ہمیشہ ننگے سر رہتی ہے تو دلیل ہے کہ شوہر لوٹ کر نہ آئے گا۔ اگر رائی کنواری ہے تو کبھی بھی بیاہی نہیں جائے گی ۔ (۱۷) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ ہیں اور لوگ اس کے بال دیکھ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ یہ عورت رسوا ہوگی ۔ (۱۸) اگر کسی
آدمی نے دیکھا کہ اس کے سر پر بالوں کی مینڈھیاں ہیں تو یہ اس کے مضبوط وقوی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۹) اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال جھڑ گئے ہیں تو اشارہ ہے کہ شخص کسی وقت ذلیل ہوگا۔ (۲۰) اور اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بڑھاپے میں ذلت اٹھائے گا۔ (۲۱) اگر دائیں حصے کے بال جھرے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اقرباء میں سے مرد اس کو تکلیف پہنچائے گا۔ (۲۲) اگر بائیں جانب کے بال گرے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے اقرباء میں سے کسی عورت سے تکلیف سے پہنچے گی اگر اس شخص کے قرابت دار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کو خود اپنے آپ سے تکلیف پہنچے گی ۔ (۲۳) بغلوں کے بالوں کا لمبا ہونا مقصد برآری کی دین کی مضبوطی اور اس کی عزت و توقیر کی علامت ہے۔ (۲۴) اگر دیکھے کہ بغل کے بال بہت کثیر مقدار میں ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی مستقل مزاجی کے ذریعے سے بہت سا مال حاصل کرے گا مگر دین اور مروت کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہوگا ۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ بالوں میں بہت ساری جوئیں پڑگئی ہیں تو کثرت عیال کی دلیل ہے (۲۶) اگر دیکھے کہ اس کے بال عام عادت سے بہت زیادہ بڑے ہو گئے اور اس کو پسند تھے تو یہ اس کی خواہش اور ارادہ ہیں اسے غنا حاصل ہو گا اور اپنے قرضے چکائے گا۔ گھر والوں پر فراخی کرے گا ۔ (۲۷) اگر دیکھا کہ اس کے بال اتنے لمبے ہیں کہ جس کی نظیر نہیں اور لوگوں کے سامنے جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر قرضہ لاحق ہو گا اور اس کو چکانے سے قاصر ہے، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بالوں کی لمبائی طویل شقاوت کی علامت ہے۔ اور بعض نے فرمایا کہ کثرت اطفال و عیال کی دلیل ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ خوف خدا میں اضافہ ہوگا اور دنیا میں رنجیدہ ہونے گا۔ (۲۸) جس نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال پہلے سے کم ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے غم میں کمی واقع ہوگی ۔ (۲۹) اگر دیکھا کہ کوئی اس کے بال اکھاڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال کے حوالے سے مصیبت پیش آئے گی۔ (۳۰) اگر عورت نے دیکھا غیر موسم حج میں کہ مرد اس کے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ میاں بیوی میں لڑائی ہوگی ۔ اور شہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ موسم حج میں ہے تو عورت کی دین داری دیانت اور دنیاوی زندگی کی بہتری کی دلیل ہے ۔ (۳۱) اگر دیکھا کہ کوئی مرد اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے چھپ کر غیر عورتوں سے تعلقات استوار کرے گا۔ (۳۲) اگر دیکھا کہ وہ مناسب مقدار و انداز سے سر میں تیل لگا رہا ہے تو اس کے لئے زینت کی دلیل ہے۔ (۳۳) اگر وہ تیل بہہ گیا تو دلیل ہے کے غم آوے گا۔ (۳۴) اگر اس کی خوشبو بھلی معلوم ہوئی ہے تو یہ اچھی شہرت کی علامت ہے۔ (۳۵) جس نے دیکھا کہ وہ سر میں جوئیں دیکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بعض عیوب پر مطلع ہوگا ۔ (۳۶) اور جس نے دیکھا کہ وہ اپنے سر میں کنگھا کر رہا ہے اور سر سے کوئی جوں گری ہے تو دلیل ہے کہ وہ میراث میں حاصل ہونے والے مال میں سے خرچ کرے گا ۔ یا اس کا کوئی عیب ظاہر ہوگا۔ (۳۷) اگر دیکھا کہ اس کے کچھ بال واپس آگئے ہیں تو اس کا کچھ مال جا چکا ہے یا جائے گا۔ (۳۸) اگر دیکھا کہ بال۔۔۔۔ چہرے یا غیر معتاد جگہ پر اگ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر بہت سارے قرضے پڑھیں گے۔ (۳۹) اگر کسی نے دیکھا کہ بال اس کی ہتھیلی پر اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ (۴۰) سینے یا زبان پر بالوں کا اُگنا حکمت قوت بیان اور فطانت کی دلیل ہے۔ (۴۱) اگر یہ بال حد سے بڑھ گئے تو دلیل ہے کہ پھر سے کم صدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (۴۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر بہت زیادہ بال اُگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ غمزدہ اور بہت زیادہ مقروض ہوگا۔ (۴۳) اگر کسی نے دیکھا بازو کے بال جھڑ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی کمائی ضائع ہو جائے گی۔ (۴۴) اور جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیوں کے بال گھنے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں بٹ رہا ہے ( مونڈ رہا ہے ) تو اسے مال حاصل ہوگا اور اس سے ایسا کام کرے گا جو کہ لوگ نہیں کرتے اور اللہ سے ڈرنا چاہئے ۔ (۴۵) عورت کا اپنے سر کے بالوں کو دیکھنا اوڑھنی کی دلیل ہے۔ بعض مرتبہ سر کے بالوں سے مراد کھیتی مال جاہ کنواری کو شوہر ملنے اور کنوارے کو بیوی ملنے اور خوبصورت اولاد ہونے کی بشارت ہے ۔ (۴۶) بالوں کا دراز ہونا اور سیاہ ہونا ان کی خوش حالی کی علامت ہے ۔ (۴۷) بالوں کا سفید ہونا چھوٹا ہونا اور بد بو بدحالی کی دلیل ہے۔ (۴۸) اگر خواب میں دیکھا کہ بالوں کو تیل لگا رہا ہے یا کنگھا کر رہا ہے تو حسن سلوک اور ایفائے عہد کی علامت ہے ایسا آدمی جو بالوں کو پسند نہیں کرتا تو بالوں کو مونڈ نا یا چھوٹا کرتا ہوا خود کو دیکھنا بائیکاٹ ، قطع تعلقی فضول خرچی کی دلیل ہے۔ اور بالوں کا چھوٹا ہونا علم و ہدایت کی نشانی ہے موسم حج میں یہ خواب دیکھنا بعض مرتبہ حج کرنے کی علامت ہوتا ہے۔ (۴۹) بالوں کی لٹیں بنانا مال جمع کرنے غلہ گودام میں جمع کرنے کی دلیل ہے۔ (۵۰) کنگھا کرنا یا جوؤں کو نکالنا مفسدین کو اپنے علاقے سے نکال باہر کرنے کی دلیل ہے۔ (۵۱) اگر دیکھا کہ اپنی بیوی کے بالوں میں کنگھا کر رہا ہے تو بعض اوقات پر دلیل ہوتا ہے کہ وہ اسے طلاق دے گا۔ (۵۲) بالوں کا طویل ہونا اس شخص کے لئے کہ جس کے شایان شایان نہیں غم قرضوں افکار اور بد نصیبی کی دلیل ہے اور جس پر لمبے بال اچھے لگتے ہوں پہ ان کی خوشحالی اور کثرت اموال کی نوید ہے۔ (۵۳) بالوں کا خلاف عادت طویل ہونا شہوت رانی، قرضوں، افکار بد نصیبی اور تفرق پر دلالت کرتا ہے۔ (۵۴) بعض اور پر کرتا مرتبہ اچھے بال دیکھنا اعمال صالحہ کی دلیل ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھی خوبصورت لمبے بال اور لیس دلالت کرتی ہیں شعر و نظم پر . اور بعض مرتبہ بال دلالت کرتے ہیں نیک فالی پر بشر طیکہ بال خواب میں خوبصورت دکھائی دے رہے ہوں ۔ (۵۵) اگر خوبصورت نہ ہوں تو شر کی دلیل ہیں ۔ (۵۶) اگر خواب میں دیکھا کہ بال خراب ہیں تو رعشہ طاری ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔ (۵۷) اگر عورت نے خواب میں اپنے بالوں کی لٹیں بنائیں تو یہ دلیل ہے کہ اسکا شوہر اس کو تین طلاق دے گا اگر وہ بیمار تھی تو موت واقع ہو جائے گی ۔ (۵۸) جس نے دیکھا کہ اس کے چھوٹے بال لمبے ہو گئے ہیں تو یہ علامت ہے کہ اس پر کوئی اثر دیا مسلط ہوگا ۔ (۵۹) اگر آدمی کے بال کسی حیوان کے بالوں کی طرح ہو گئے تو یہ دلیل ہے مشقت اور تھکاوٹ کی ۔ ( ۲۰ ) اگر وہ فقیر ہوتو ہوسکتا ہے مالدار ہو جائے ۔ (۶۱) بھوؤں پلکوں کلائیوں سینے اور پنڈلی کے بال آدمی کے لئے زینت قوت بچاؤ لباس ڈھال اور ہمیشہ رہنے والا مال کی علامت ہے۔ (۶۲) اور ایسے بال کہ جس میں کوئی منفعت نہیں مثلاً زیر ناف اور بغل کے بال تو خواب میں انکاد یکھنا افکار خروج عن السنۃ کی دلیل ہے۔ (۶۳) کانوں کے بال علم یا کسی سنے جانے والے کلام کی دلیل ہے۔ (۶۴) ناک کے بال بُری خبر کی اطلاع ملنے یا مخفی مال کی دلیل ہے۔ (۶۵) عورت کے جسم پر بال دلیل ہیں کہ کنواری کو رشتہ نصیب نہ ہوا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی دیکھ بھال مرد کی طرح کرے گی ۔ (۲۶) بچے کے بال اُس کی لمبی عمر کی دلیل ہیں۔ (۶۷) اگر بال کسی نامناسب مقام پر اگ آئے مثلا ہتھیلی کے اندر کی طرف یا تلوے میں تو یہ دلیل ہے کہ اس کا آرام معطل ہو کر رہ جائے گا اللہ کی ناراضگی والے کام کرے گا ۔ (۶۸) آدمی کے جسم پر بالوں کا ہونا بیوی کے حاملہ ہونے کی دلیل ہے ۔ (۶۹) کسی مغموم آدمی کے بالوں کا گھنا ہونا کہ اس کے غم میں اضافہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۷۰) بالوں کا گرنا دلیل ہے کہ اس کا غم کا فور ہو جائے گا۔ کسی مسرور کے جسم پر بالوں کی کثرت دلیل ہے اسے اور خوشی اور تو نگری عطا ہوگی۔ اور اس کے بالوں کا زائل ہو جانا تو نگری کے زوال کی دلیل ہے۔ (اے ) اگر دیکھا کہ جسم کے بال سفید ہو گئے ہیں وہ اگر غنی ہے تو اسے گھانا ہوگا اگر فقیر ہے تو قرض سے چھٹکارا عطا ہو گا ۔ (۷۲) آدمی کے وہ غنی سے ہوگا۔ بالوں کا کسی چوپائے یا درندے کے بالوں کے مشابہ ہونا اشارہ ہے کہ یہ آدمی مشکلات میں گھر جائے گا۔ (۷۳) سینے پر بالوں کی کثرت دلیل ہے کہ اس شخص پر قرضہ چڑھے گا۔ (۷۴) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنے مذہب و عہدے سے گر جائے گا۔ (۷۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ سیاہ ہیں دلیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مال سے مستغنی ہوگی ۔ (۷۶) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے رخسار پر نہایت حسین بال ہیں تو یہ اس شخص کے سلیم الصدر ہونے کی دلیل ہے (۷۷) اگر دیکھا کہ اس کے گالوں پر بال نہیں ہیں تو یہ اس شخص کے خبیث ہونے کی دلیل ہے جس شخص نے دیکھا اس کے بال گھوڑے کے بالوں جیسے ہیں تو یہ اس کے غلام بنے اور مشقت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔