دروازے کی تعبیر گھر کے سربراہ سے کی جاتی ہے۔
(۱) کھلے دروازے کی تعبیر رزق ہے۔ گھر کا درواز ہ دیکھنا شادی کی طرف اشارہ ہے
(۲) نیا دروازہ کنواری پر اور تالوں سے خالی ہونا شادی شدہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر کے دروازہ کو لوہے سے بند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی کنواری عورت سے نکاح کریگا۔
(۴) گھر کے دروازے کا متغیر ہونا مالک مکان کی حالت کی تبدیلی کی علامت ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر کا درواز دگر گیا یا باہر کی طرف اکھاڑ دیا گیا یا جل گیا یا ٹوٹ گیا تو یہ گھر کے سربراہ پر مصیبت آنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۶) خواب میں دروازے کو اکھڑنے کے بعد بند دیکھنا صاحب خواب کی بقا کی علامت ہے۔
(۷) اور دروازے کو بند دیکھنا مصیبت عظیم پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر کے دروازے میں ایک چھوٹا سا دروازہ نکلا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے گھر میں اس کی بیوی میں خیانت داخل ہوگی
۔ (۹) گھر کے دروازے کا بڑا ہونا یا اچھے انداز میں وسیچ ہونا سر براہ مکان کی حالت کی بہتری کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہدرندے نے اس پر حملہ کیا تو تعبیر یہ ہے فاسق لوگ اس کی بیوی کے پیچھے پڑیں گے۔
(11) خواب میں اپنے گھر کا دروازہ ڈھونڈ نا اور دروازہ نہ ملنا دنیاوی امور میں متحرک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۲) صاحب حصومت کا خواب میں دروازے سے گزر جانا اس کے لئے خصومت میں کامیابی کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی مختلف مقامات پر کھلے دروازے دیکھے تو یہ اس کے لئے دنیا کے دروازے کھلنے کی طرف مشیر ہے۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر کے دروازے باہر کی طرف کھلے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو دنیادی فائدہ ہوگا جس سے دوسرے غرباء نفع حاصل کریں گے۔ (۱۵) اگر دیکھا کہ گھر کا دروازہ اندر کوکھلا ہے تو یہ صرف ان گھر والوں کو دنیاوی فائدہ پہنچنے کی علامت ہے۔
(۱۶) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی شخص کے گھر کے کھلے دروازے کے اوپر سے اس میں داخل ہورہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا صاحب خانہ کی حرمت میں دخل اندازی کریگا۔
(۱۷) گھر کے دروازے غیر معمولی وسیع و کشادہ ہونا غیر لوگوں کا بغیر اجازت اس میں داخل ہونے کی علامت ہے۔
(۱۸) گھر کے دروازے کا اپنی جگہ سے بدل جانا اہل خانہ کے کسی سابقہ حالت سے تبدیلی کی علامت ہے۔
(۱۹) تنگ دروازے سے کشادگی کی طرف نکلنا تنگی سے خوشحال ہونے اور خوف و پریشانی سے مامون ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر کے دو دروازے ہوئے تو یہ بیوی کے فاسدہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۱) گھر کے دروازے کا پیچھے کی طرف کھلنا اس گھر کے بے آباد ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر کے دروازے کے دو حلقے ہو گئے تو یہ دو شخصوں کے مقروض ہونے کی علامت ہے۔
(۲۳) خواب میں اپنے گھر کے دروازے کا حلقہ تو ڑ نا بڑھتی ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۴) کسی کا اپنے گھر کے دروازے کو جلتا دیکھنا اس کی بیوی کی موت کی علامت ہے اور اس کی سوچ و تدبیر کے غلط ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۵) شہر کے دروازے کی تعبیر شہر کے ذمے دار سے کی جاتی ہے یعنی اس میں تغیر و تبدل اس کی حالت میں تغیر و تبدل کی دلیل ہے۔ (۲۲) اجنبی دروازوں سے داخل ہونا دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی کی علامت ہے۔
(۲۷) بسا اوقات مجہول دروازوں سے داخل ہو نا علم رزق پیشہ سفر اور خیر وشر کے دروازوں کا دیکھنے والے کے اعتبار سے کھلنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۸) دروازے نکالنا گھر والوں سے دور ہونے کی علامت ہے اور دروازہ اگر خوبصورت ہے تو خیر سے مفارقت اور اگر تنگ ہے یا گرا ہوا ہے تو یہ شر سے نجات کے غرض سے نکلنے کی علامت ہے۔
(۲۹) کبھی دروازے سے نکلنے کی تعبیر موت سے بھی کی جاتی ہے۔
(۳۰) دروازے سے نکلنے کے بعد کشادگی دیکھنا یا سرسبزی میں جاتا یا خوشبوسونگھنا آخرت کی اچھائی کی علامت ہے اور دروازے سے نکلنے کے بعد اندھیرا دیکھنا یا آگ دیکھنا آخرت میں عذاب میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
(۳۱) خواب میں کسی دروازہ کا کھلنا امور میں آسانی اور بند ہونا زندگی کے تنگ ہونے اور معاش میں تنگی اور اسباب کے معطل ہونے کی علامت ہے لیکن دونوں صورتوں میں انجام کار کے اچھے ہونے کی طرف اشارہ ہے۔(۳۲) آسمان میں دروازے ھلتے دیکھنا دعا کی قبولیت کی طرف اشارہ ہے اور بہت درو مکہ اور باران کی بندش کے بعد بارش برسنے اور بنجر زمین کی آبادی کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۳) پوشیدہ دروازہ خوبصورت ہونے کی صورت میں دیکھنا اپنا پوشید ہ مقصد میں کامیابی کی علامت ہے اور اگر اس دروازے سے گھر میں ظہور ہو سکتا ہوتو صاحب خواب کے راز اور اس کے احوال کے ظاہر ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔
(۳۴) کبھی اس خواب کی تعبیر عزت و رفعت و خدام سے اور کبھی اللہ اور بندے کے درمیان حسن معاملہ سے کی جاتی ہے۔
(۳۵) کسی نے اپنے گھر کے دروازے کو نیا ہوتا ہوا دیکھا یا دیکھا کہ بڑھتی اس کو اٹھا رہا ہے یا اس پر چڑھا ہے تو یہ صحت و عافیت کی بشارت ہے۔
(۳۶) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہ رہا ہے لیکن اس سے بند نہیں ہور ہا تو یہ اس کی بیوی کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۷) کسی نے دیکھا کہ وہ دروازے سے نکل کر بہت سے لوگوں کے پاس داخل ہوا یہ دلیل ہے کہ صاحب خواب اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل کر یگا اور اپنے مقابل سے دلیل کے ذریعے غالب ہوگا۔
(۳۸) اپنے گھر کے دروازے کا اکھڑ ا ہوا اور کسی دوسرے کو اس پر چڑھا ہوا دیکھنا اس گھر کے فروخت ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس نے دروازہ سے داخل ہو کر پھر اس کو بند کیا تو یہ معصیت سے بچنے کی بشارت ہے۔
باب (دروازہ)
11
Jun