(1) انگوٹھی مندرجہ ذیل پر دلالت کرتی ہے امان حکومت، زوجہ ولد جو ہر انگوٹھی کے بقدر باندی اور مال وغیرہ ۔ (۲) خواب میں سونے کی انگوٹھی دیکھنا ایسے آدمی کے لئے جس کے ہاں حاملہ عورت ہو نرینہ اولاد پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) بادشاہ کے لئے انگوٹھی کی دلالت اسکے ملک پر اور نگینہ کی دلالت حکم کے نافذ ہونے پر اور نگینہ پر موجود نقش کی اسکی مراد پر ہوتی ہے۔ (۴) خواب میں انگوٹھی کے نگینے کا گر جانا بچے کے مرنے یا اموال میں سے کچھ کم ہونے کی دلیل ہے ۔ (۵) انگوٹھی کا ٹوٹ جانا بیوی کو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہے۔ (۶) کبھی انگوٹھی گھر سواری خرید نے یا ولایت ملنے پر دلالت کرتی ہے۔ (۷) سونے کی انگوٹھی مرد کے لئے ذلت کی علامت ہے ۔ (۸) خواب میں لوہے کی انگوٹھی پہنا محنت و مشقت کے بعد مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) مینہ والی سونے کی انگوٹھی کی تعبیر بہتر ہے اور بغیر نگید والی انگوٹھی بلا فائدہ عمل کی دلیل ہے ۔ (۱۰) سینگ یا ہاتھی دانت کی انگوٹھی کی تعبیر عورتوں کے لئے اچھی ہے۔ (11) کسی نے خواب میں بادشاہ کودیکھا کہ اسنے اپنی مہر اپنے ماتحت حکمرانوں میں سے کسی کے لئے لگائی تو یہ دلیل ہے کہ اس کا نائب نہیں رہے گا۔ (۱۲) خواب میں چاندی کی انگوٹھی پہننا حکم کے نافذ ہونے اور بادشاہت کے ممکن ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ سلیمان علیہ السلام کی بادشاہت من جانب اللہ ان کی انگوٹھی میں تھی ۔ (۱۳) کسی ہاشمی یا عام عرب کا خواب میں بادشاہ کی انگوٹھی پہننا ولایت عظیمہ پر سرفراز ہونے کی دلیل ہے اگر یہی خواب غلام خاندان میں سے کوئی شخص دیکھے تو یہ اسکے والد کے مرجانے اور صاحب خواب کے اس کا نائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۴) اگر اس کا والد زندہ نہ ہو تو یہ خواب تمنا و امید کے خلاف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۵) خواب میں انگوٹھی ملنا مجھی شخص کی طرف سے مال ملنے یا یا ۔ بچہ پیدا ہو۔ ونے یا نیک صالحہ بیوی نے نصیب ہونے یا باندی خریدنے کی علامت ۔ ہے۔ خواب (۱۶) میں اپنی انگوٹھی کے مینہ کوحرکت دینا اپنی حکمرانی کے قریب الختم ہونے کی علامت ہے۔ (۱۷) کسی حکمران کا خواب میں اپنی انگوٹھی کو ہاتھ سے اتارنا اسکے معزول ہونے یا اس کے ملک کے ختم ہونے یا بیوی کو طلاق دینے کی دلیل ہے۔ (۱۸) عورت کے لئے خواب میں انگوٹھی اتار نا شوہر کے یا کسی قریبی رشتہ دار کے انتقال کی علامت ہے۔ (۱۹) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں انگوٹھی پہنا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۰) خواب میں انگوٹھی کے حلقے کا ٹوٹنا اور مینہ باقی رہنا حکومت کے ختم ہونے اور اس کے تذکرہ اس کے جمال و خوبصورتی کے باقی رہنے کی علامت ہے۔ (۲۱) اگر انگوٹھی سونے کی ہو تو یہ اسکی حکومت میں بدعت داخل ہونے دین میں ناپسندیدہ امر پیش آنے، حکومت میں خیانت واقع ہونے اور اپنی رعیت کے ساتھ ظلم وجور کا معاملہ کرنے کی دلیل ہے اور تو انگوٹھی تنگ ہو تو کر اپنے اوپرمسابط عورت سے نجات پائے گایا جس میں تعب ہو یا با دشاہ کی جانب سے پہنچنے والا ثم تنگی دور ہو جائے گی۔ (۲۲) خواب میں کسی سے انگوٹھی عاریت کے طور پر لینے کی تعبیر بے بقاء ملک ملنے کی علامت ہے ۔ (۲۳) خواب میں منقش انگوٹھی ملنا گھر یا سواری یا بیوی یا باندی یا اولاد جو پہلے کبھی بھی نہ ملے ہوں ان سے ملنے کی دلیل ہے۔ (۲۴) خواب مس الموسی ملنا هر ماہواری یا بیوی یا باندی یا اولا د جو نچینی میں بازار کے اندر انگوٹھی فروخت ہوتی ہوئی دیکھنا کسی رئیس کے مملوک چیز خریدنے کی دلیل ہے ۔ (۲۵) خواب میں آسمان سے انگوٹھیوں کی بارش ہونا اسی سال نرینہ اولاد پیدا ہونے کی علامت ہے۔ (۲۶) کسی غیر شادی شدہ مرد کا خواب میں انگوٹھی پہننا ایک مالدار باکرہ عورت سے شادی کرنے کی خوشخبری ہے۔ (۲۷) سونے کی انگوٹھی پہننا ایسی عورت سے نکاح کرنے کی دلیل ہے جس کا مال ختم ہو گیا ہو ۔ (۲۸) خواب میں انگوٹھی کو ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہن کر پھر اسے اتار کر ساتھ والی انگلی میں پھر درمیان والی میں پہنا اپنی بیوی کو مکمل قابو کرنے کی دلیل ہے ۔ (۲۹) خواب دیکھا کہ اس کی انگوٹھی خود بخود کبھی درمیانی انگلی میں کبھی ساتھ والی انگلی میں جاتی ہے تو دلیل ہے اس کی بیوی اس کے ساتھ خیانت کا معاملہ کر رہی ہے۔ (۳۰) خواب میں اپنی انگوٹھی کو درا ہم یا آئے یا تل کے بدلے فروخت کرنا اپنی بیوی کو مال یا بہترین کلام کے ذریعے تفریق کرنے کی دلیل ہے ۔ (۳۱) حمینہ کی دلالت بیٹے پر ہوتی ہے۔ (۳۴) چنانچہ انگوٹھی کے نگینہ کا کسی جوہر سے ہونا بیٹے کا صاحب مال و صاحب ہیبت و عزت و شہرت والا ہونے کی علامت ہے – (۳۳) انگوٹھی کے نگینہ کا زبرجد سے ہونا خوفناک اور شجاع بادشاہ پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۴) اگر اس کی تعبیر بیٹا ہو تو مہذب اور ہوشیار ذہین بیٹے کی علامت ہے۔ (۳۵) اگر اس کا نگینہ جو ہر ہو تو یہ کمزور اور اعانت کرنے والے بادشاہ پر
دلالت کرتا ہے۔ (۳۶) انگوٹھی کے نگینہ کا سبز یا قوت سے ہونا ایک عالم فہیم اور مومن بیٹا پیدا ہونے کی دلیل ہے۔ (۳۷) لکڑی کی انگونگی منافق عورت پر دلالت کرتی ہے۔ (۳۸) خواب میں اگر عورت کو انگوٹھی مل جائے تو یہ اس کی شادی ہونے یا بچہ جننے کی علامت ہے (۳۹) عورتوں کے لئے خواب میں سونے کی انگوٹھی ملنا بھی شوہر کی طرف سے سرور وفرحت ملنے اور کبھی ولد عزیز پیدا ہونے اور کبھی معز ز مال ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ( ۴۰ ) مرد کا سونے کی انگوٹھی پہننا بادشاہ کے ہاتھوں قید ہونے یا خوف یا شدت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے یا اپنی بیوی یا اولاد یا تجارت پر غصہ کرنے کی دلیل ہے۔ قید یا بشدت میں بہت ہونے کی دی نی ہوں یا یا رقص باری (۴۱) بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ خواب میں انگوٹھی پانا خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے یا خوشخبری سننے کی علامت ہے۔ (۴۲) خواب دیکھا کہ اپنی انگوٹھی کو انگلی سے اتار کر ان تھیلی پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ لواطت کریگا اگر فسق و ہے یگا و فجور میں مبتلا ہو ۔ (۴۳) اگر پہلے سے فسق و فجور میں معروف نہ ہو تو یہ سنت پر عمل کرنے کی دلیل ہے۔ (۴۴) خواب میں دو ایسے نگینوں والی انگوٹھی پہنا کہ ایک نگینہ کا رخ ہتھیلی کی طرف دوسرے کا اوپر کی طرف اور دونوں کے نقش ایک جیسے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحب خواب ظاہری (حکومت) و باطنی دونوں ولایتوں سے سرفراز ہوگا۔ (۴۵) خواب میںعقیق کی انگوٹھی پہننا تاوان ختم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۴۶) بادشاہ سے انگوٹھی لینا رہائشی مکان یا چاندی حاصل کرنے یا کسی عورت سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور اس کے نگینہ کی دلالت اس عورت کے چہرے پر بھی ہوتی ہے ۔ (۴۷) خواب میں اللہ تعالی کی طرف سے انگوٹھی ملنا حسن پر دلالت کرتا ہے ۔ (۴۸) رسول اللہ ﷺ سے یا کسی عالم سے چاندی کی انگوٹھی لینا علم پانے کی بشارت ہے۔ () – (۴۹) اگر یہ انگوٹھی سونے کی ہو تو اس کی تعبیر کچھ اچھی نہیں اسی طرح آپ اللہ سے ملنے والی انگوٹھی لوہے کی ہو تو اس میں کوئی خیر نہیں اس لئے کہ یہ اہل نار کا زیور ہے۔ اور اسی طرح پتیل کی انگوٹھی کی تعبیر بھی اچھی نہیں ہے۔ (۵۰) شیشہ لگی ہوئی انگوٹھی سازش اور مکر پر دلالت کرتی ہے۔ اس لئے اس میں شئی خفی ہے۔ یا کسی بڑی عظیم اور کثیر منفعت کی دلیل ۔ ہے ۔ (۵۱) سیسہ کی انگوٹھی کمزور بادشاہ کی علامت ہے ۔ (۵۲) کسی بادشاہ کا خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کو اپنے ہاتھ میں دیکھنا اس کی مملکت کی وسعت شہروں کو فتح کرنے اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۵۳) کبھی اس خواب کی تعبیر ملک کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد دوبارہ ملنا ہوتی ہے ۔ (۵۴) اگر جنات کو حاضر کرنے والا عامل یہی خواب دیکھے تو جنات کی طرف سے رزق وسیع حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔ (۵۵) خواب میں کسی قوم کی طرف انگوٹھی بھیجنا اور قوم کا اس کو واپس کرنا دلیل ہے اس قوم کی طرف پیغام نکاح بھیجے گا اور وہ اس کو رد کر یگی۔ (۵۶) خواب میں انگوٹھی کا چھن جانا حکومت کے ختم ہونے یا اس فرد کے ختم ہونے کی دلیل ہے جس پر انگوٹھی دلالت کرتی ہے۔ (۵۷) خواب میں انگوٹھی کا ضائع ہونا اس کی حکمرانی یا مملکت میں ناپسند امور پیش ہونے کی علامت ہے