الف ،آ کی تعبیریں

انگلی دیکھنا

اصبح (انگلی):
خواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں سے کی جاسکتی ہے اولاد ازواج” آبا ، وامہات مال سواریاں حکومت صنعت۔(۱) خواب میں انگلیوں کا خوبصورتی کے ساتھ زیادہ ہونا مندرجہ بالا اشیاء میں زیادہ ہونے اور نقص کے ساتھ دیکھنا ان اشیاء میں نقص کی علامت ہے۔ (۲) چنانچہ خواب میں انگلی کا کٹ جانا اور سوکھ جانا یا کام کرنے سے عاجز ہونا۔ والدین اولاد وغیرہ کے منافع سےمحروم ہونے اور مال کے ضائع ہونے یا سواریوں کے مر جانے اقتدار ختم ہونے اور کاروبار کے کمزور پڑنے کی علامت ہے۔(۳) بسا اوقات انگلی دیکھنے کی تعبیر حکومتی کارندوں اور ان کی منفعت سے کی جاتی ہے۔ (۴) مریض کا خواب میں اپنی انگلیاں کاٹتے ہوئے دیکھنا اس کی موت کی علامت ہے۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کی انگلیاں کٹ گئیں یا ان پر کوئی آفت آپڑی تو یہ خواب فوج اولاد رشته دار اور معاش میں کمی کی علامت ہے۔(۲) بعض مرتبہ انگلیوں کی تعبیر پانچ وقت کی نمازوں سے کی جاتی ہیں انگوٹھے کی تعبیر نماز فجر سے شہادت کی انگلی کی نماز ظہر سے درمیانی نگلی کی نماز عصر سے اس کے ساتھ کی انگلی کی نماز مغرب سے اور سب سے چھوٹی انگشت کی نماز عشاء سے کی جاتی ہے۔ (۷) بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ درمیانی انگشت سے مراد صبح کی نماز ہے اس لئے کہ صبح کی نماز کی طوالت مستحب ہے اور اس کے ساتھ کی انگلی سے مراد ظہر کی نماز سب سے چھوٹی انگلی سے مراد عصر کی نماز ہے اس لئے کہ عصر دن کی آخری نماز ہے کیونکہ اسلامی دن مغرب سے شروع ہو کر مغرب تک رہتا ہے۔
اگر انگلیوں کی تعبیر نمازوں سے کی جائے تو ناخنوں کی تعبیر سنت ونوافل سے کی جائے گی اور اگر انگلیوں کی تعبیر مال سے کی جائے تو ناخنوں کی تعبیر اس کی زکوٰۃ سے کی جائے گی۔اسی طرح اگر انگلیوں کی تعبیر فوج اور اس کے مددگاروں سے کی گئی تو ناخنوں کی تعبیر اس کے اسلحے سے اور عدد سے ہوگی ۔ (۸) انگلیوں کی عقود کی تعبیر عقود اموال کی علامت ہے۔
بسا اوقات انگلیاں ایام یا مہینے یا سالوں پر دلالت کرتی ہیں۔ اور بسا اوقات انگلیوں کی تعبیر بھتیجوں سے کی جاتی ہے اس لئے کہ بازو کی تعبیر بھائی ہے اور انگلیوں کی تعبیر ان کی اولاد ہے۔اگر کسی نے دیکھا کہ کسی نے اس کی انگلیاں کاٹ ڈالیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ جس نے انگلیاں کاٹی ہیں وہ صاحب خواب کو مالی نقصان پہنچائے گا۔ خواب میں انگلیوں کی صلاح و فساد کی تعبیر فرض نمازوں کے صلاح و فساد سے کی جاتی ہے یا بھتیجوں کے صلاح وفساد کی علامت ہے۔
(9) انگلیوں کا طویل ہونا طمع کی علامت ہے۔اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی انگلیوں کے ساتھ ایک زائد انگلی لگ گئی تو اشارہ ہے مال و دولت رشتہ داروں اور علم میں اضافے کی طرف (۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ایک انگلی اپنی جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوئی تو یہ نماز کو اپنی جگہ سے مؤخر کرنے کی نشانی ہے۔(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی انگلیوں کو تشبیک( ایک دوسرے میں ملانا ) دی تو یہ ایک وقت میں پانچوں نمازوں کو جمع کرنے کی طرف اشارہ شمار ہوگا۔ بسا اوقات تشبیک اصابع (انگلیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملانا ) رشتہ داروں کا صاحب خواب کے خلاف مشورے کی علامت ہے۔ (۱۳) بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بغیر عمل کے تشبیک اصابع صاحب خواب کے رشتہ داروں کے اس کام سے نکلنے پر اتفاق کی علامت ہے جس کو صاحب خواب نے ان پر مسلط کیا ہے اور وہ اس سے ڈر رہے ہیں۔ اسی طرح بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیاں پانچ نمازیں ہیں۔ لہذا خواب میں انگلیوں میں کمی ہونا نماز میں سستی کی علامت ہے اور انگلیوں کا طویل ہونا محافظت صلوۃ کی دلیل ہے اور کسی انگلی کا گر جانا نماز کو ترک کرنے کی علامت ہے۔
(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے انسان کے پورے اپنے دانتوں سے کاٹ رہا ہے تو یہ دلیل ہے اس انسان کے بے ادب ہونے اور صاحب خواب کے تادیب میں مبالغہ کرنے کی ۔ (۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ اور شہادت کی انگلی سے خون نکل رہا ہے اور وہ ان دونوں کو پی رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی ساس یا سالی سے مباشرت کریگا۔ انگلیوں کو چھٹی نہ رشتہ دار کی طرف سے بری خبر کے بقوع کی دلیل ہے۔
سر براہ مملکت کا اپنی انگلیوں میں زیادتی دیکھنا اس کے اپنی ظلم اور قلت انصاف کی نشانی ہے۔ اور بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی تعبیر بھانجوں اور بھتیجوں سے کی جاتی ہے۔ مردوں کی انگلیوں کا مہندی سے رنگا ہوا ہوتا کثرت تسبیح کی دلیل ہے اور عورت کی انگلیوں کو مہندی لگانا شوہر کے احسان کی علامت ہے ۔ (۱۲) اگر کوئی عورت دیکھے کہ وہ اپنی انگلیوں میں مہندی لگارہی ہے اور وہ نہیں لگ رہی تو یہ دلیل ہے کہ اسکا شوہر اس سے محبت کا اظہار نہیں کرتا ۔