(1) خواب میں انڈوں کی جگہ یا انڈوں والے برتن دیکھنے کی تعبیر عورتوں سے کی جاتی ہے (۲)کسی نے دیکھا کہ اس کی مرغی نے انڈادیا تو تعبیر ہے کہ اس کے بچے ہوں گے۔(۳) خواب میں کچا انڈا کچا کھانے کی تعبیر مال حرام سے کی جاتی ہے اور کبھی یہی خواب زنا کی علامت سمجھا جاتا ہے اور کبھی غم آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔(۴)اگر خواب میں کسی کو انڈے کا چھلکا کھاتے ہوئے دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ شخص کفن چور ہے.(۵) کسی نے خواب میں اپنے ہاتھ میں انڈا دیکھا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی مردے کی طرح ہوگی۔(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے انڈا دیا تو تعبیر یہ کہ اس کی بیوی کافر بچہ جنے گی.(۷) کسی نے دیکھا کہ اس نے انڈا دینے والی مرغی کو اپنے بغل میں لے لیا اور اس نے چوزہ دیا تو تعبیر یہ ہے کہ کسی میت کے معاملے میں اس کو تکلیف دیں گے اور اس کے ہاں ایک مؤمن بچہ پیدا ہوگا ۔ بلکہ ایک ایک چوزے کے بدلے ایک ایک بچہ پیدا ہو گا۔(۸) اگر کسی نے مرغے کے نیچے انڈے یا چوزے رکھ دیئے تو تعبیر یہ ہے کہ وہاں ایسا استاذ آئے گا جو بچوں کو نکالے گا۔(۹) کسی کی بیوی حاملہ ہو اور وہ کسی انڈے کو مارے تو تعبیر ہے وہ کسی لڑکی کا کنوار پن ختم کرنا چاہتا ہے مگر ایسا کر نہیں سکتا۔ (۱۰) کسی نے انڈا توڑ کر اس کودیدیا تو دلیل ہے اسکی بیٹی کا کوئی کنوار پن ختم کریگا۔(۱) اگر کسی نے انڈے کے چھلکوں کو روندا اور اس سے انڈا نکل آیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی باندی سے ہمبستر ہوگا اور اس سے بچی پیدا ہو گی (۱۲) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں تو یہ ایسے مال کثیر کی علامت ہے جو معرض خطر میں ہو۔(۱۳) خواب میں طوطے کے انڈے کی رویت نیک باندی کی علامت ہے۔ (۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھلا ہوا انڈا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کا کام درست ہو گا مگر کچھ مشکل پیش آئے گی اور اس سے مال حاصل کریگا۔(۱۵) انڈے کو اندر سے باریک جھلی کے ساتھ کھانا کفن چوری کی علامت ہے۔(۱۶) خواب میں اگر کسی نے انڈا تھما دیا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں شریف لڑکا پیدا ہو گا اور اگر انڈا ٹوٹ جائے تو یہ بچے کی موت کی علامت ہے۔ (۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ انڈوں کے چھلکے کھا رہا ہے تو یہ بھی صاحب خواب کے کفن چور ہونے کی نشانی ہے کہ یہ مردوں سے کفن چرائے گا ۔ (۱۸) کثیر انڈے غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور شادی شدہ کے لیے اولاد کی نشانی ہے۔(۱۹) چھوٹے چھوٹے انڈوں کی تعبیر بچیوں سے اور بڑے انڈوں کی تعبیر لڑکوں سے کی جاتی ہے ۔ (۲۰) کسی نے دیکھا کہ وہ پکا ہوا انڈا چھیل رہا ہے تو یہ مال ملنے کی دلیل ہے۔(۲۱) بعض دفعہ انڈے سونے چاندی ملنے پردلالت کرتے ہیں انڈے کی سفیدی چاندی پر اور سرخی سونے پر دال ہے۔(۲۲)انڈوں کی تعبیر بسا اوقات اولاد ازواج ،باندیوں اور مال سے کی جاتی ہے اور کبھی قبور اور کبھی خود پر اور بھی رشتہ دار کے جمع ہونے پر بھی دلالت کرتے ہیں اور انڈوں کی تعبیر دراہم و دینار جمع کرنے سے بھی کی جاتی ہے۔(۲۳) کسی مکان میں کوڑا کرکٹ کی طرح انڈے جلتے دیکھنا اس مکان کی عورتوں کے قیدی ہونے کا اشارہ ہے۔
انڈہ دیکھنا
09
Jun