الف ،آ کی تعبیریں

انجیل

انجیل::(1) اگر کوئی مسلمان خواب میں اپنے پاس انجیل دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص عبادت کے لیے تنہائی اختیار کرے گا اور دنیا سے کنارہ کش ہو گا سیاحت اور ریاضت پر انقطاع و عزلت کو ترجیح دیگا۔ (2) صاحب خواب اگر بادشاہ ہے تواپنے دشمنوں پر غالب آجائے گا۔(3) بسا اوقات خواب میں انجیل دیکھنے کی تعبیر جھوٹ بہتان یا پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے سے کی جاتی ہے ۔(4) اور بعض مرتبہ مخاصمت میں کامیابی سے کی جاتی ہے۔ (5) اگر خواب دیکھنے والا کسی معاملے کا گواہ ہے تو جھوٹ بولے گا یا فضول بات کہے گا.(6) اور اگر مریض ہو تو مرض سے صحت یاب ہوگا بعض مرتبہ خواب میں انجیل دیکھنے کی تعبیر علم الہند سے یا علماء سے کی جاتی ہے بعض دفعہ خواب میں انجیل دیکھنے سے کتاب٫ مصورین, گانا بجانے والے عیاش لوگوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔