خوابوں کی تعبیر, الف ،آ کی تعبیریں, ب کی تعبیریں, ن

انجان یا نامعلوم بوڑھا دیکھنا

(1) اس کو خواب میں دیکھنا بزرگی اور سعادت مندی کی علامت ہے اگر وہ قوی تھا تو یہ اس کی قوت کی دلیل ہے اور اگر وہ ضعیف تھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ اسکی دیکھی ہوئی حالت پر ہوگا۔ اگر اس کا جسم برا تھا تو یہ بھی مذموم ہو گا اگر وہ اچھا تھا تو بھی اچھا ہو گا ۔ (۲) اگر دیکھا کہ کوئی بوڑھا اُس کی نگرانی کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے خیر حاصل ہوگی ۔ (۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بوڑھے کے پیچھے جارہا ہے تو یہ شخص بھلائی کی اتباع کرے گا اور خوشحال ہوگا اگر وہ بوڑھا رُستاقی کا رہنے والا ہے تو تندخو دوست کی دلیل ہے اگر وہ ترکی تھا تو عام دوست کی علامت ہے ۔ اگر وہ کافر تھا تو دلیل ہے عدم ایفاء کی اگر مسلمان تھا تو شر سے محفوظ رہے گا۔ اگر وہ دیلمی تھا تو دلیل ہے بچے امانت دار با وفا دوست کی ۔ (۴) اگر کسی نامعلوم بوڑھے کو دیکھا اور اسے غضبناک کیا تو دلیل ہے کہ وہ ناصح دوست ہے اور برھم ہو رہا ہے اور وہ اس کی نصیحت کو قبول نہیں کر رہا ہے ۔ (۵) اگر دیکھا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے تو وہ اسے نصیحت کرے گا اور وہ اس کی نصیحت قبول کرے گا دین اور دنیا کے معاملے میں اس کی موافقت کرے گا۔ (۲) جس شخص نے محبت رکھنے والے دوستوں کا اجتماع دیکھا اور یہ معلوم نہیں کہ وہ بوڑھے ہیں یا نو جوان تو دلیل ہے کہ خیر کے دروازے کھلیں گے۔ ( ۷ ) اگر کسی بوڑھے کو کسی عورت نے خواب میں دیکھا تو یہ اس کی دنیا ہے ۔ (۸) اگر کسی نوجوان یا بے ریش نے دیکھا کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو یہ علم اور ادب حاصل ہونے کی دلیل ہے اور وہ اچھی حالت میں تھا تو عزت اور جاہ کی نشانی ہے یہودی بوڑھا دیکھنا انسان کی ہلاکت کے در پے انسان کی دلیل ہے۔ نصرانی بوڑھا دلیل ہے ایسے بوڑھے کی کہ اس کی دشمنی نقصان نہ دے گی ۔ کافر بوڑھا خواب میں دیکھنا پرانی دشمنی رکھنے والے دشمن کی دلیل ہے۔ (۹) اگر بوڑھے نے دیکھا کہ وہ جوان ہو گیا معاملے میں نقصان کی دلیل ہے۔ بعض معبر فرماتے ہیں کہ اس کی موت واقع گی ۔ بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ یہ خواب اس کی حرص پر دال ہے۔ (۱۰) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ اس کی ماں نے اُسے جنا ہے اگر خواب دیکھنے والا مریض ہے تو اشارہ ہے کہ اسکی موت واقع ہوگی اگر صحیح سالم ہے مگر تنگدست ہے تو کشادگی حاصل ہوگی اگر غنی ہے تو تنگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور معاملات اور کمائی کے سلسلے میں رکاوٹ ہوگی ۔ (۱۲) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ وہ بچہ بن گیا ہے تو وہ کسی کام میں جہالت کا مظاہرہ کریگا۔ صالح بوڑھا دیکھنا عزت شرف ورزق برکت اور طویل عمر کی بشارت ہے۔ اور بوڑھا کھوسٹ دیکھنا وہم میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ بعض مرتبہ کسی بوڑھے کو دیکھنا عاجزی ناکامی سستی کمزوری اور بے دست وپا ہو جانے کی علامت ہے۔