ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم
(1) ان کی رؤیت خیر و برکت اور اولاد پر دلالت کرتی ہے اور کبھی ان کی رؤیت تکلیف ایک دوسرے سے اجنبیت راز چھپانے کے سب قسم کھانے کسی پر تہمت لگانے کی علامت ہوتی ہے ۔ (۲) اگر کسی عورت نے خواب میں حضرت عائشہ کی زیارت کی تو وہ بڑوں کے سامنے بلند مرتبہ اور اچھی شہرت پائے گی (۳) اگر حضرت حفصہ کو دیکھے تو مکر کا شکار ہوگی (۴) اگر حضرت خدیجہ الکبری کی زیارت کرے تو سعادت اور اولاد صالحہ کی دولت سے مالا مال ہوگی۔ حضرت فاطمہ بنت رسول ﷺ کو دیکھنا ازواج آبا، اور امہات کو گم کرنے کی دلیل ہے۔ (۵) حضرات حسنین کو دیکھنا فتنہ میں مبتلا ہونے شہادت کی سعادت نصیب ہونے اور کثرت اولاد و, ازواج, اسفار اجنبیت پر دلالت کرتا ہے۔ کوئی غیر شادی شدہ شخص ( مرد یا عورت ) خواب میں امہات المؤمنین میں سے کسی کادیدار کرے تو اس کی شادی ہوگی ۔
امہات المومنین رضی اللہ عنھم
09
Jun