الف ،آ کی تعبیریں

امام مسجد کی زیارت

امام صلوة (لوگوں کی نمازوں کا ضامن ہے)
خواب میں امام کی رؤیت کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے کی جاتی ہے۔ ایک طرف کرنا مرتبہ دریاست کا بلند ہونا ہے ہونا، پیشوا ہونا، امر بالمعروف نہی عن المنکر کرنا در بان والدہ والدہ استاذ وغیرہ۔ (1) اگر کوئی شخص (امام) خواب میں اپنے آپ کو طہارت کا ملہ کے ساتھ قبلہ رو ہوکر بغیر کمی وزیادتی کے جماعت کے ساتھ نماز پڑھاتے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر وہ ولایت کا اہل ہے تو اس کو ولایت ملے گی۔ اور اگر کسی ایسے کام کے حصول کی کوشش میں لگا ہوا ہے جس میں عام لوگوں کا فائدہ ہے تو اس میں کامیابی ہوگی ۔ یا تعبیر یہ ہے کہ اپنے آپ کو ضمان میں داخل کریگا۔ یا کسی جماعت کی کفالت کریگا یا کسی ایسی قوم کا شریک ہوگا جو اس سے خیر کا توقع کرتی ہے۔ (۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ لوگوں کو غیر قبلے کی طرف نماز پڑھار ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ دھو کا کریگا اور بدعت میں مبتلا ہوگا۔ کبھی اسر ریوں کی جا صاحب خواب کسی ایسے امر ممنوع کا مرتکب ہوگا جسمیں دوسروں کو بھی شریک کرے گا۔ (3) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھانے کا حکم دے رہا ہے اور لوگوں کو لے کر قبلہ رو ہو کر درست نماز پڑھا رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ صاحب خواب والی بن جائیگا اور اس میں عدل سے کام لیگا ۔ یا اس کی یہ بھی تعبیر ہے کہ صاحب خواب امر بالمعروف نہی عن المنکر کے فریضے کو ادا کر دیگا۔(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ انجام مکان میں انجان لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہے اور یہ نہیں سمجھ پارہا کہ کیا پڑھ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب قریب المرگ ہے۔(۵) اگر کسی نے کسی عورت کو مردوں کی امامت کراتے ہوئے دے لہ وہ عورت مر جائیگی ۔ اس لئے کہ عورت امامت کی اہل نہیں وہ تو صرف جناز ۔ ں امام سے آگے ہو سکتی ہے۔ (۲) اسی طرح کی تعبیر اس عجمی محض کے لئے کی جاتی ہے جو نماز پڑھانے کا اہل نہ ہو اور نماز پڑھاتے دیکھا جائے۔ (۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھا رہا ہے اور مقتدی بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ وہ مقتدیوں کے حقوق پورے کر رہا ہے اور مقتدی کے حقوق ادا نہیں کر رہے یا وہ شخص مریض اقوام کا سربراہ بنے گا۔(8) اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہے اور قوم میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں اور کچھ کھڑے ہیں۔تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے فرض منصبی میں کمی نہیں کر رہا ہے۔(9) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایسی قوم کی امامت کر رہا ہے جو کچھ بیٹھے اور کچھ کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب واب امیر اور غریب اقوام کا سربراہ بن جائے گا۔(10) اگر کسی نے دیکھا کہ امام بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہے اور سارے مقتدی بھی بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں تو اس کی تاویل یہ ہے کہ وہ غرق ہونگے یا چوری یا فقر وفاقہ میں جتلا ہوں گے۔ (11) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ عورتوں کو نماز پڑھ رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ کمز ور قوم کا والی بن جائے گا۔ (۱۲) اگر دیکھا کہ وہ پہلو کے بل یا چت لیٹ کر سفید کپڑوں میں ملبوس ہو کر نماز پڑھ رہا ہے اور مقام نماز کو نہیں پہچان رہا ہے اور نماز میں نہ قرآت کر رہا ہے اور نہ تکبیر کہ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب مر جائے گا اور لوگ اس پر نماز جنازہ پڑھیں گے۔ (۱۳) اگر کسی علاقہ کے ذمہ دار ( والی ) نے خواب دیکھا گویا کہ وہ امامت کر رہا ہے تو یہ دلیل ہے اس کے معزول ہونے اور مالی نقصان کی۔ (۱۳) اگر کوئی شخص مردوں اور عورتوں کو نماز پڑھاتے ہوئے اپنے آپ کو خواب میں دیکھے تو اگر وہ قضا کا اہل ہے تو قاضی بنے گا اور اگر اس کا اہل نہیں ہے تو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے سلسلے میں واسطہ بنے گا۔ (۱۵) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو نماز پڑھاتے ہوئے دیکھے اور اپنی نماز مکمل کرلے تو یہ اس کی حکومت د ولایت کی مت ہے۔ اگر اس کی نماز ٹوٹ گئی ہے تو یہ اس کی حکومت کے ٹوٹ جانے اور اس کے احکام کے نافذ اور عمل نہ ہونے کی علامت ہے۔ (۱۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اکیلا نماز پڑھ رہا ہے اور قوم اکیلی نماز پر جا رہی ہے تو یہ قوم کے فرقہ خارجیہ میں سے ہونے کی علامت ہے ۔ (۱۷) خواب میں اپنے آپ کو نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھنے کی تعبیر یہ ہے وہ ایسے عمان کے تحت آئے گا جو اس کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔ (۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا قوم نے اسے اپنا امام بنایا تو تعبیر ہے کہ اس کو میراث ملے گی ۔ (۱۹) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو امامت کراتا ہوا اور صیح طریقے سے قراءت نہ کر سکتا ہوادیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی سے ایسی چیز طلب کریگا جو حاصل نہیں کر پائے گا۔ (۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ چھت کے اوپر امامت کرارہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ قوم میں اچھا شمار ہوگا قرض یا صدقہ وغیرہ دینے میں مشہور ہوگا۔