الف ،آ کی تعبیریں

اعوذ باللہ پڑھنا​

کوئی شخص خود کو خواب میں اعُوذُ بِالله مِن الشَّيْطَنِ الرّجيم کثرت سے پڑھتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ علم نافع اور ہدایت کی دولت سے مالا مال ہو گا دشمن سے مامون اور مالی لحاظ سے مستحکم ہوگا اگر مریض اعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيطن الرجيم “کا ورد کرتا ہوا اپنے آپ کو دیکھے تو یہ مرض سے صحت یاب ہونے کی دلیل ہے بسا اوقات خواب میں اعوذ باللہ کے ورد کی تعبیر شریک کار کی خیانت سے مامون ہونے نجاست سے پاکی اور کفر سے اسلام کی طرف آنے سے تعبیر کی جاتی ہے۔