اللہ تعالی وہ ذات پاک ہے جسکا کوئی مثل نہیں اور وہی ہر وقت دیکھنے اور سنے والا ہے۔ خواب میں اللہ کے دیدار کی مختلف تعبیریں انسان کے مختلف احوال کے اعتبار سے ہو سکتی ہیں۔(1) پس جو شخص اللہ تعالی کا دیدار اس کے جاہ و جلال کے ساتھ بغیر کسی تشبیہ تمثیل کے کرے تو یہ خیر کی دلیل ہے اور اس کے دین و آخرت کی سلامتی کی بشارت ہے۔اگر دیدار الہی مذکورہ حالت کے خلاف کیا تو یہ اس کی خبس باطن پر دلالت ہے خاص کر اس صورت میں کہ اللہ تعالی اس سے کلام نہ کرے۔(2) اگر مریض حالت مرض میں دیکھے تو اس کا انتقال ہو جائے گا اس لئے کہ اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام حق ہے اور موت بھی حق ہے۔ (3) اور اگر راہ گم کردہ خواب میں اللہ کے دیدارسے مشرف ہو جائے تو راہ راست پائیگا اس لئے کہ اس نے حق کو دیکھا ہے۔(4) اور اگر مظلوم خواب میں دیکھے تو اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل کر یگا ۔ (5) خواب میں کلام الہی بغیر تشبیہ کے سننا خواب دیکھنے والے کی گمراہی کی طرف مشیر ہے ۔ (6) اور بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کا کلام سننا خوف سے امن اور اپنے مقصد کو پہنچنے پر دلالت ہے اور بسا اوقات اللہ تعالی کو دیکھے بغیر ذات کی طرف مشیر ہوگا۔بطور خاص اگر کلام وحی کی صورت میں ہو۔اور بعض دیکھنے والے کے گمراہ اور بدعتی ہونے پر دال ہوگا۔اور بعض دفعہ اسکی تعبیر اپنی حیثیت کے مطابق درجہ پانے سے کی جاتی ہے خصوصاً جب کہ خواب دیکھنے والے کے پاس اللہ کا پیغام رساں آجائے۔کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اللہ تعالی کو ایسی حالت میں دیکھےکہ اس کی صفت اور تحدید بیان کی جاسکتی ہے تو یہ شیطانی خواب شمار ہوگا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ و مخلوقات میں کسی بھی چیز سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی شخص اللہ تعالی کو کسی مکان میں ایسی صورت میں دیکھے کہ اس کی توصیف اور تعریف کی جا سکتی ہو تو دلیل ہے کہ دیکھنے والا ان لوگوں میں سے ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اللہ کی طرف ایسی بات کو منسوب کرتے ہیں جو اللہ تعالی کی شایان شان نہیں۔(7) جس شخص نے اللہ تعالیٰ کو اپنے سے ہمکلام دیکھا اور اس میں اللہ تعالی کی طرف دیکھنے کی طاقت بھی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالٰی اس کے ساتھ رحمت کا معاملہ فرمائیں گے اور اپنی نعمت اس پر مکمل کریں گے۔ (8)جس نے دیکھا کہ اللہ اس کی طرف نظر کر رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی طرف نظر کرم فرمائیں گے۔ (9) جس نے دیکھا کہ اللہ تعالی کا اس پر نزول ہوا۔اگر وہ وہاں نماز پڑھ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رحمت خداوندی سے بہرہ ور ہوگا اگر شہادت کا طالب ہے تو شہادت نصیب ہوگی ۔ اور اپنے دنیاوی اور اخروی مقصد کو پائے گا۔ (10) جس نے دیکھا گویا کہ اللہ تعالٰی اس کے ساتھ معانقہ کر رہا ہے یا اس کو یا اس کے کسی عضو کو بوسہ دے رہا تو دلیل کہ وہ اپنے مطلوبہ اجر کو پائے گا۔ (11) اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی نے اسے متاع دنیا میں سے کچھ دیدیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو کوئی مصیبت یا بیماری لاحق ہو گی اور اس سے اس کا اجرو ثواب دو چند ہوگا اور شہرت ہوگی ۔ (12) اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی خواب میں اس سے مغفرت یا دخول جنت یا کسی اور چیز کا وعدہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ شخص ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہیگا۔ اور اللہ کی طرف متوجہ رہے گا13)۔اگر کسی نے خواب میں اللہ تعالی کو دیکھا اور اللہ کی طرف دیکھنے کی طاقت نہیں ہے یا عرش یا اللہ کی کرسی کو اللہ کے بغیر دیکھ لے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص نیک عمل کرے گا(14) اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ اللہ سے ہم کلام ہے اور اس میں اللہ کی طرف دیکھنے کی قدرت ہھی ہے یا اللہ تعالی کو عرش یا کرسی کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ اسے خیر حاصل ہوگی اور علم میں اضافہ ہوگا۔(15) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو اپنی طرف بلا رہا ہے اور وہ دور بھاگ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا اگر عابد ہے تو عبادت و اطاعت سے پھر جائے گا اور اگر اس کا والد زندہ ہے تو وہ اس کا نافرمان ہوگا اور اگر خواب دیکھنے والا کسی کا غلام ہے تو وہ اپنے مالک سے بھاگ جائے گا۔(16) اگر کسی نے دیکھا گویا اللہ تعالی اور اس کے درمیان پردہ حائل ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ گناہ کبیرہ میں مبتلا ہوگا گا یا گناہوں کا مرتکب ہوگا۔(17) اگر کسی نے اللہ تعالی کو خواب میں ناراضگی یا غصے کی حالت میں دیکھا یا اللہ تعالی کے نور کو برداشت کرنے سے قاصر رہا یا خوف زدہ یا لرزہ بر اندام ہوا یا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی یا توبہ اور مغفرت کی درخواست کی تو یہ گناہوں کے ارتکاب ،گناہ کبیرہ کے صدور اور بدعت و اہوال کی دلیل ہے18) اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ اللہ تعالی اس سے کلام کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اسے ڈرا رہا ہے اور گناہوں سے روک رہا ہے19)اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اللہ اس کو حدیث بیان کر رہا ہے تو تعبیریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنے مخصوص بندوں میں شامل کرکے اپنا مقرب بنائے گا،لیکن مصائب مرتے دم تک اس سے نہیں ہٹاۓ گا۔(22)اگر کسی نے اللہ تعالی کو اپنے والد,بھائی کسی رشتہ دارکی صورت میں اپنے ساتھ مہربانی کرتے ہوۓ دیکھا تو تعبیر۔ یہ ہےکہ کوئی ایسی مصیبت لاحق ہو گی جس پر اللہ تعالی اس کے لیے اجر عظیم عطا کرے گا ۔(23) اگر خواب میں اللہ تعالی کو کسی مقام یا کسی گھر میں ظہور فرماتا ہوا دیکھے یا کسی جگہ شہر یا مکان میں نازل ہوتا ہوا دیکھے تو تعبیر اس کی یہ ہے کہ وہ علاقے مکان اور جگہیں عدل سے معمور ہوں گی اللہ تعالی کے حکم سےخوشحالی اور خیر و برکت کی بہتات ہوگی ۔ (24) اللہ تعالی کا ناراضگی کی حالت میں تصور ہونا اس علاقے کے لئے بربادی اور
اہل علاقہ کے لئے ہلاکت مصائب و آلام و امراض مختلفہ میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے ۔(25) اگر کسی نے خواب میں اللہ تعالی کوکسی غمزدہ محبوس و مقید شخص کے پاس دیکھا تو یہ اس شخص مکروب و محبوس کے لئے نجات کی علامت ہے۔ (26) اگر کسی نے اپنے آپ کو خواب میں اللہ تعالی کو گالی دیتا ہوا دیکھا ( نعوذ باللہ منہ ) تو اس شخص کے ناشکرا ہونے اور اللہ تعالی کی تقسیم سے ناراض ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (27) اگر کسی نے خواب دیکھا گویا وہ اللہ تعالی کے سامنے کھڑا ہے اور اللہ تعالی کی طرف دیکھ رہا ہے اور دیکھنے والا نیکو کار اور صالح ہے تو یہ خواب اس کے لئے رحمت کا باعث ہے اور اگر مذکورہ صفت سے متصف نہیں ہے تو اس کو ڈرنا چاہیے اور اپنی حالت کو درست کرنا چاہیے ۔ (28) اگر کسی نے اپنے اپ کو خواب میں اللہ تعالی سے سرگوشی کرتے ہوئے دیکھا تو یہ اللہ کے ہاں اس کے مکرب ہونے کی دلیل ہے جیسا کہ خواب میں اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہونا مقرب الہی کی علامت ہے29) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ گویا وہ اللہ تعالی سے پس پردہ بات چیت کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا دین اچھا ہوگا اگر اس کے پاس کسی کی امانت ہے تو ادا کرے گا اور حکومت ہے تو مضبوط ہو جائے گی اور اگر بغیر حجاب کے اللہ سے بات کر رہا ہے تو اس کے دین کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر اللہ تعالی اسے خواب میں کچھ پہنا دیں تو یہ زندگی بھر غم، بیماری اور تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے مگر اس مصیبت اور مرض کی وجہ سے اجر عظیم اس کو ملے گا(30) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ گویا اللہ تعالی اس کو اس کے نام یا کسی اور نام سے موسوم کر رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اپنے معاملہ میں کامیاب ہوگا اور دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔(31) اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس سے ناراض ہے تو یہ والدین کی ناراضگی کی علامت ہے اور یہ دیکھیں کہ والدین اس سے ناراض ہیں تو گویا اللہ تعالی کی ناراضگی کی علامت ہے۔(32) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اللہ تعالی اس پر غضبناک ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی اونچے مکان سے گرے گا۔(33) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دیوار. مکان یا پہاڑ سے گر گیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس شخص سے ناراض ہے۔ (34) اگر کسی جگہ صورت ( مورت ) دیکھے اور اس سے کہا جائے کہ یہ اور وہ اس کو معبود سمجھ کر اس کی عبادت بھی کرے اور اس کے سامنے سجدور ریز ہو تو یہ دلیل ہے کہ وہ کسی باطل کام میں منہمک ہے اور اپنی دانست میں اس کو حق سمجھ رہا ہے۔ (35) اگر کسی نے اللہ تعالی کو کسی مقام میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو یہ اس مقام یا جگہ کے لیے رحمت خداوندی کی آمد کی دلیل ہے۔ (36) اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس کی تقبیل فرمارہے ہیں اور خواب دیکھنے والا صاحب خیر اور صالح ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کی اطاعت تلاوت کلام پاک یاتدریس قرآن کریم سے بہرو مند ہوگا اگر خواب دیکھنے والا مذکورہ صنمت سے عاری ہے تو یہ اس کے گمراہ اور باتی ہونے کی دلیل ہے. (37) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو آواز دے رہے ہیں اور وہ اس کا جواب دے رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ شخص انشاء اللہ حج بیت اللہ سے سرفراز ہوگا ۔ (38) کسی مکان مخصوص میں اللہ کا تجلی فرمانا اگر وہ مکان خراب ہو تو اس مکان کی آبادی کی دلیل ہے اور اگر وہ پہلے سے آباد ہو تو اس کی خرابی کی دلیل ہے۔اگر اس مکان کے مکین ظلم کرنے والےہیں تو ان کے لیے سزا کی دلیل ہے اور اگر مظلوم ہیں تو ان کے ساتھ عدل وانصاف کی علامت ہے ۔(39) بسا اوقات کسی مکان مخصوص میں اللہ تعالی کو تجلی فرماتے ہوئے دیکھنا کسی ملک عظیم میں ہونے کی علامت ہے یا پھر اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا معاملہ کسی ظالم کے ہاتھ میں ہوگا یا اس مکان میں ایک ایسا عالم پیدا ہوگا جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے گایا اس میں حکیم حاذق پیدا ہوگا جو معالجے میں ماہر ہوگا ۔ (40) خواب میں اللہ تعالی سے ڈرنا اطمینان وسکون غناء و رزق واسع کی دلیل ہے.(41)اگر کوئی شخص خود کوخدا بنا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ آدمی صراط مستقیم پر چلے گا۔(42) اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو ڈانٹ رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص گناہ کامرتکب ہوگا۔
اللہ کریم کا دیدار کرنا
09
Jun