الف ،آ کی تعبیریں

اقامت صلاۃ

اقامت صلوۃ (نماز کی اقامت کہنا )
خواب میں اقامت ان اشیاء پر دلالت کرتی ہے وعدہ وفا کرنا اپنے مقصد کو حاصل کرنا مشکل حالات سے اچھی حالات کی طرف آنا وغیرہ.(۱) کوئی شخص اپنے آپ کو دروازہ یا چار پائی پر اقامت کہتے ہوئے دیکھے تو یہ اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے.(۲) کسی قیدی کا اقامت کہنا یا کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا اس کی آزادی کی علامت ہے اور غیر قیدی کے لئے امور بیع کی بنا پر شہرت حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) کسی نے دیکھا کہ گویا اس
نے اذان دے کر اقامت کہی تو دلیل ہے کہ وہ بدعتوں کو مٹا کر سنتوں کو زندہ کریگا۔