آیت الکرسی وچاروں کل و آیت لو أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ تا آخر سوره حشر وآيَةٍ وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا تا آخر آیت پڑھ کر دم کرے اس وقت شفا ہوگی۔
جلسا علسا عملسا لکھ کر سر پر باندھے مجرب ہے۔
پڑھے اور دم کرے کم سے کم 3یا سات یا 11با اسی طرح پڑھ کر دم کرے انشاء اللہ تعالیٰ گیارہ بار کی تعداد پوری ہونے سے قبل ہی آدھے سر کا درد کافور ہو۔ مجرب المجرب ہے۔
دیگر برائے دردسر مجرب ہے.سورہ ناس 7 بار پڑھ کر دم کرے اور دریافت کرے کہاں ہے۔ اگر باقی ہو تو پھرے7 بار پڑھ کردم کرے سارے سر یا نصف سر میں خواہ کیسا درد ہو 3 بار میں جاتا رہتا ہے۔
سورہ کہف :
درد نیم سر
وكلبهم باسط ذراعيه بالوصيد لکھ کر آدمی سیسی (سر) کے درد والے کو دے دے کہ درد کی جگہ باندھ لے۔
اسطو خودوس ایک تولہ گول مرچ سفید ایک تولہ دونوں کو باریک پیس کر سفوف بنا کر شیشی میں محفوظ رکھ لیں۔ خوراک ۲ ماشہ یہ سفوف اطریفل کشینز ایک تولہ میں ملا کر سوتے وقت گرم پانی سے کھالیں دوہفتہ یہ دواکھانے سے مکمل آرام ہو جاتا ہے۔ بارہا کا تجربہ شدہ ہے۔ یہ دوا گلے کے پھولنے میں یعنی گھیگھا میں بھی مفید ہے۔
لِيُعَذِّبهم یہ عمل در دسر کے لیے اور ہر مقام کے درد کے لیے مجرب ہے یہاں تک کہ بھڑ کاٹے یا بچھو غرض کہ ہر زہر یلے جانور کا زہر اتارنے میں عجیب الاثر ہے انشا اللہ ترکیب خاص یہ ہے کہ انگشت شہادت سے مقام ماؤف پر 3بار لکھے اور سانس روکے لے۔ جب تین بار لکھ چکے اس جگہ دم کرے اور دریافت کرے کہ اثر باقی ہے یا نہیں۔ اگر بتائے کہ ہے پھر ایسا ہی کرے فقیر مؤلف کو بار ہا تجربہ ہوا کہ درد بھاگا بھاگا پھرتا ہے۔ یہاں لکھا اور وہاں پہنچا۔ چاہیے کہ مریض جہاں بتائے وہیں لکھے۔ چند بار میں درد اور زہر وغیرہ انشاء اللہ جاتا رہے گا اور اس کا اثر بھی کافور ہو جائے گا۔