اکثر بزرگان دین نے اس اسم پاک کو اسم اعظم قرار دیا ہے حضور نخی سر کار العل شہباز قلندر، حضرت شرف الدین بوعلی قلندر پانی پتی، حضرت حسن بصری، حضرت جنید بغدادی، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج بخش شکر اس کے علاوہ بے شمار اور ان گنت لوگوں نے اس اسم پاک کو اسم اعظم کا ہم پلہ قرار دیا ہے۔ میرے نانا تو اسے اسم اعظم مانتے تھے۔ چونکہ اس کے ذکر کی کثرت سے اسرار باطنی کا مشاہدہ ہوتا ہے اور پڑھنے والے کو بے شمار غیبی اسرار و رموز حاصل ہوتے ہیں۔ مشاہدہ کے مطابق بھی یہ اسم اعظم ہے۔ ایسے افراد جو راہ طریقت پر چل رہے ہوں ہئے کہ وہ اسم پاک( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو روزانہ 1100 یا 11000 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں تو بہت جلد ان کی تیسری آنکھ بیدار ہو جائے گی ان کا باطن کھل جائے گا اور انھیں غیبی اسرار ورموز کا خواب یا مراقبے میں مشاہدہ ہوگا۔