اذان:
اذان مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتی ہے۔ اشعر حج میں حج کرنے ،چغلی ،اعلان، انتقال جنگ کی تیاری، سرقہ، بلند مرتبہ، سنی جانے والی بات، غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور بچی خبریں وغیرہ۔(۱)اگر کوئی شخص غیر قبلہ رو ہو کر یا غیر عربی زبان میں اذان دے تو تعبیر ہے کہ اس کو کوئی جھوٹ اور چغلی کی خبر دے گا۔اور کبھی اس خواب کی تعبیر شہر میں بدعت اور خارجیوں کے پھیلنے سے بھی کی جائے گی۔اذان خیر کی طرف لوگوں کو دعوت دینے والی ہے۔اور کبھی اس کی تعبیر ایلچی اور دلال سے اور کبھی نکاح کرانے والے سے اور کبھی بادشاہ کے نمائندہ سے کی جاتی ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر محافظ سے یا فوجی اعلان سے کی جاتی ہے۔ (۲) اگر کوئی شخص اشہر حج میں اپنے آپ کو یا دوسرے کو کامل اذان دیتے ہوئے دیکھ لے یا سن لے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کو حج نصیب ہوگا۔(۳) خواب میں عورت کو جامع مسجد کی اذان گاہ میں اذان دینے کی حالت میں دیکھنا علاقے میں بدعت عظیمہ کے ظہور کی نشانی ہے ۔(۴) خواب میں بچوں کی اذان دینے کی تعبیر جہاں یا خوارج کے قبضے میں زمام حکومت جانے سے کی جاتی ہے خاص طور پر اگر بے وقت اذان ہو تو تعبیر بالکل یہی ہوگی۔اگر ولایت کا اہل شخص مینارہ میں
اپنے آپ کو اذان دیتے ہوئے دیکھے تو جہاں تک اس کی آواز پہنچ جائے گی وہاں تک اس کی ولایت ہو گی اگر ولایت کا اہل نہیں ہے تو یہ اس کے دشمنوں کی کثرت اور ان پر حکمرانی نصیب ہونے کی دلیل ہے اگر صاحب خواب تاجر ہو تو
دلیل ہے کہ وہ خوب نفع کمائے گا۔ بعض دفعہ اذان دینے یا سننے کی تعبیر دعا فرمانبرداری و اطاعت نیک اعمال اور شیطان کے مکر سے نجات سے کی جاتی ہے ۔(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کفار کے علاقے میں کنویں کے اندر اذان دے رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ لوگوں کو دین پر چلنے کی دعووت دیگا یا دے رہا ہے اور اگر یہی خواب مسلمانوں کے علاقے میں دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب جاسوس یا بدعتی ہے اور لوگوں کو بدعت کی طرف بلا رہا ہے۔(۲)بیدار آدمی کی اذان دینے کی تعبیر امر بالمعروف نہی عن المنکر سے کی جاتی ہے اور فاسق قسم کے آدمی کے لئے اس بات کی دلیل ہے کہ وہ مارا جائیگا۔(۷)اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اذان دے رہا ہے اور کوئی اس کی اذان کا جواب نہیں دے رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ صاحب خواب اہل ظلم میں سے ہے ۔(۸) اگر کسی نے اپنے آپ کو اپنے پڑوسی کی چھت پر اذان دیتا ہوا دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے پڑوسی کی بیوی سے خیانت کرے گا۔(۹) اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر اذان دیتے ہوئے دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے صاحب خواب مبتدع ہے یا صحابہ کو گالیاں دینے والا ہے۔ (۱۰) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو لیٹ کر اذان دیتے ہوئے دیکھ لے تو تعبیر اس کی یہ ہے کہ اس کی بیوی لوگوں کی غیبت کر رہی ہے اور اپنی زبان سے ان کو ایذا پہنچا رہی ہے اور یہی خواب اگر غیر شادی شدہ شخص دیکھے تو اس کی شادی کی دلیل ہے۔11) اگر کوئی شخص خود کو بازار میں اذان دیتا ہوا دیکھے تو یہ چوروں کے جاسوس ہونے کی دلیل ہے۔12) بادشاہ کے دروازے پر اذان دینا حق کی گواہی کی دلیل ہے۔13) کبھی اذان شریک کار کی جدائی کی علامت ہوتی ہے 14) خراب برباد مکام میں اذان دینا اس کی ابادی اور اس مقام پر لوگوں کی کثرت کی دلیل ہے15) حمام میں اذان دینا بخار میں مبتلا ہونےکی علامت ہوتی ہے ۔ (16) خواب میں اذان دینا یا بلند آواز سے ذکر اللہ کرنا اکابر کے ہاں مقرب ہونے کی دلیل ہے۔ آوازخوبصورت ہونے کی صورت میں یہ شرف خاص طور پر ہے۔ (۱۷) خواب میں اذان کے الفاظ بدلنے یا اذان یاذکر اللہ میں غیر سنجیدہ حرکت کرنے یا اس حالت میں ستر کے کھل جانے کی تعبیر بڑھاپے کی وجہ سے عقل کے جاتے رہنے اور سخت تکلیف سے کی جاتی ہے۔ (۱۸) کسی نے خواب میں مجمع کے سامنے اذان دی تو دلیل ہے صاحب خواب ظالم لوگوں کو حق کی طرف بلائے گا یا بلا رہا ہے۔ (۱۹) کبھی اذان دینا تفقہ فی الدین پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے کسی کام کی طرف بلانے سے کی جاتی ہے۔ (۲۰) اذان دیتے وقت تکبیر وتہلیل کو بھول جانا دشمنوں کی خوشی کی علامت ہے.(۲۱) کسی نے دیکھا کہ وہ آسمان میں اذان دے رہا ہے اور لوگ اس کی اذان کا جواب دے رہے ہیں تو دلیل ہے وہ لوگوں کو خیر کی طرف بلائے گا اور لوگ اس کی بات کو قبول کریں گے اور جواب دینے والوں کو حج نصیب ہوگا ۔ (۲۲) اگر کسی نے ایک یا دو بار اذان دے کر اور اقامت کہہ کر کے فرض نماز ادا کی تو تعبیر یہ ہے کہ وہ حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرے گا۔ (۲۳) کسی نے دیکھا کہ وہ ریت کے ٹیلہ پر اذان دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غیر عربی شخص سے ولایت ملے گی۔ اور اگر صاحب خواب ولایت کا اہل نہ ہو تو تجارت میں خوب نفع کمائے گا اور اس کو بڑے پیسے ملیں گے۔ (۲۴) اذان کے الفاظ میں کمی زیادتی لوگوں کے ساتھ بقدر اس کمی زیادتی کے ظلم کرنے کی علامت ہے۔ (۲۵) خواب میں دیوار پر کھڑا ہو کر اذان دینے والا شخص لوگوں کو صلح کی دعوت دیگا۔ (۲۶) گھر کی چھت پر اذان دینا گھر والوں میں سے کسی کے انتقال کی دلیل ہے ۔ (۲۷) بچے کا اذان دینا اس کے والدین کا جھوٹ اور بہتان سے بری ہونے کی دلیل ہے ۔ (۲۸) خواب میں مذاق کے طور پر اذان دینے کی تعبیر سلب عقل سے کی جاتی ہے ۔(۲۹) بازار میں آواز اذان سننا اہل بازار میں سے کسی کے مرنے کی دلیل ہے۔ (۳۰) گندے مقام میں اذان دینا صاحب خواب کے احمق ہونے کی دلیل ہے جو لوگوں کو صلح کی دعوت دے رہا ہے اور وہ اسے قبول نہیں کر رہے۔
اذان
09
Jun