الف ،آ کی تعبیریں, و

اب الانسان (والد کا دیکھنا)

(1)خواب میں والد کودیکھنا مراد پاتا ہے۔انسان کا بہترین خواب والدین یا اجداد وجدات یا کسی رشتہ دار کود یکھنا ہے۔ (۲) کسی نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا اگر صاحب خواب محتاج ہو تو ایسی جگہ سے اس کو رزق ملے گا جہاں سے اس کو ملنے کا امکان تک نہ ہو۔(۳) اگر صاحب خواب کا کوئی رشتہ دار غائب ہو تو اس کی آمد کی علامت ہے اور اس کو کسی قسم کی تکلیف ہو وہ صحیح ہوگی ۔ (۴) کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے اپنے والد کو ایک مکان میں ٹھہرایا اور وہ مکان بلند ہوا توتعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے کاموں کوخواہ دینی ہو یا دنیوی پورا کر دیگا۔