الف ،آ کی تعبیریں

آیات کی تلاوت کرتے دیکھنا

خواب میں مردے کو آیت رحمت پڑھتے ہوئے دیکھنا اس مردے پر رحمت کی دلیل ہے اور آیت عذاب پڑھتے ہوئے دیکھنا عذاب کی علامت ہے اور آیات انذار پڑھتے ہوئے دیکھنا خواب دیکھنے والے کو ناجائز کام سے ڈرانے کی دلیل ہے اور آیت تبشیر پڑھتے ہوئے دیکھنا اس کے لیے خوشخبری کی طرف اشارہ ہے خواب میں آیت عذاب پڑھتے ہوئے الفاظ عذاب کی ادائیگی کا دشوار ہونا خوشی ملنے کی دلیل ہے اور آیت عذاب پڑھتے ہوئے آیت رحمت تک پہنچ کر نہ پڑھ سکنا سابقہ مصیبت و بلا کے باقی رہنے کی دلیل ہے۔