خوخ (شفتالو)
(1) خواب میں میٹھا شفتالوکھا نا خواہش کے مطابق امید پوری ہونے کی دلیل ہے اور ترش شفتالوکھانا خوف کی علامت ہے اور ہر ایک دانہ خوف پہنچنے کی دلیل ہے ۔ (۲) درخت شفتالو کی دلالت ایک پر خطر بہادر مالدار لوگوں پر مال خرچ کرنے والے ثابت قدمی سے محنت کرنے والے جوانی میں مال کثیر جمع کرنے والے اور جوانی ہی میں مرنے والے مرد پر ہوتی ہے۔ (۳) بے موسم شفتالو کھانا مرض شدید میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۴) خواب میں درخت سے شفتالو چنا کی بیمار آدمی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔ (۵) شفتالو اور اس قسم کے دوسرے پھل سوائے شہتوت کے اپنے موسم میں کھانا لذت اور جھگڑے کی علامت ہیں ۔ (۶) بے موسم کھانا نقب زنی اور باطل امور پر دلالت کرتا ہے (۷) کبھی اس کی دلالت ختم شدہ خیر یا شر کے لوٹنے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر بھائی
اور ایک خوبصورت عظیم ساتھی بھی ہوتا ہے۔